تازہ ترین
انسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کماراستاد محمد دلشیر کے تبادلے پر الوداعی تقریب،19 سالہ خدمات کو کیا گیا یادضلع انتظامیہ کا صدر اسپتال کے باہر کھڑی نجی ایمبولینسوں پر چھاپہ، ڈی ایم ارریہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی، قانونی دائرے کے تحت تھانہ بھجوائی گئیں2 ایمبولینسسیتامڑھی:معمولی رقم کے تنازعہ میں معذور شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل، گاؤں میں ہرطرف سنسنی، ملزم کے گھر کے سامنے لاش رکھ کر مشتعل گاؤں والوں نے کیا سڑک جام، ایف ایس ایل ٹیم نے شواہد جمع کیے، ایک خاتون زیر حراست
uttar pradesh

سی ایم چہرہ تبدیل نہ ہوا تو بی جے پی کو نہیں ملیں گےووٹ : ششی بالاپنڈیر

دیوبند:(پی این این)بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی ششی بالا پنڈیر نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں پارٹی کے اندر پرانے کارکنوں کو وہ احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی قیادت اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ تبدیل نہیں کرتی تو پارٹی کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ آج شہر کی درگا کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ2027 میں اترپردیش میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنے، تاہم وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بجائے کسی دوسرے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں کئی ایسے لیڈر موجود ہیں جو وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اترپردیش میں روزگار کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور نوجوان روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کوآپریٹیو گنا سمیتیوں میں کھاد کی شدید قلت ہے جبکہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی بھی بروقت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق ریاست میں جرائم کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، اس لیے اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کی مسماری سے متعلق سوال پر ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ وہی بات کہتی ہیں جسے سچ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے مسجد منہدم کیے جانے کے فیصلے کو عجلت میں کیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جلد بازی سے کام لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔