تازہ ترین
معمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار
uttar pradesh

بنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاج

Oplus_131072

(پی این این)
دیوبند:بھارتیہ کسان مزدو ر سنگٹھن اور نصف درجن سے زائد گائوں کے باشندوں نے بنہیڑہ خاص ریلوے اسٹیشن پر مال گاڑی سے سمینٹ تیار کرنے والے مٹیریل کو اتارنے سے روک دیا ۔گائوں کے باشندے دیوبند روڑکی ریلوے لائن پر واقع ریلوے یارڈ میں تنظیم کے کارکنان مذکورہ مسئلہ پر نعرہ بازی کررہے تھے ۔
گائوں کے باشندوں کا الزام ہے کہ سمینٹ بنانے والے سامان کے بنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر اتارے جانے سے اس علاقہ کے دیہی علاقوں کے کھیتوں میں کھڑی فصلیں ،مویشیوں اور عام لوگوں کو سنگین نوعیت کی بیماریاں ہوسکتی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ مٹیریل اتارے جانے سے جو گرد وغبار پھیلتا ہے اس سے سانس کی بیماری اور کینسر کے امراض پھیلنے کا خطرہ ہے ۔احتجاج کرنے والے دیہی باشندوں کے مطابق سمینٹ بنانے والے سامان کو یہاں اتار کر روزانہ 60سے 70ٹرک اتراکھنڈ کے بھگوان پور میں واقع سمینٹ فیکٹری میں بھیجے جائیں گے ۔ان ٹرکوں سے اڑنے والی دھول ،ماجری ،بنہیڑہ ،دیوالہیڑی ،مجھول اور جٹول جیسے گائوں کی فصلوں اور وہاں کے باشندو ں پر برے اثرات مرتب کرے گی ۔احتجاج کرنے والوں کا مطالبہ ہے کہ بنہیڑہ ریلوے اسٹیشن کے بجائے اس سامان کو جھبریڑہ ریلوے اسٹیشن پر اتارا جائے ؛کیونکہ یہ سامان اتراکھنڈ صوبہ کے لئے آتا ہے ۔
احتجاج اور ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملنے کے بعد دیوبند کے سی او امت سنگھ موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے احتجاج کرنے والے گائوں کے باشندوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے سی او کی بات ماننے سے انکار کردیا ۔
اسی درمیان روڑکی سے آرپی ایف کے انسپکٹر نے احتجاج کرنے والوں کے پاس پہنچ کر یقین دہانی کرائی کہ اتراکھنڈ کے لئے آنے والے مذکورہ مٹیریل کو بنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر نہیں اتارا جائے گا جس کے بعد دیر رات احتجاج کرنے والے گائوں کے باشندوں اور بھارتیہ کسان مزور سنگٹھن نے اپنا احتجاج ختم کردیا ۔
اس دوران احتجاج کرنے والے لوگوں میں موہت رانا ،پرنس رانا ،شبھم رانا ،پردھان شارق ،رائو مشکور ،وقار علی اور افضال پردھان اپنے ساتھیوں کے ساتھ خصوصی طور سے اس احتجاج میں شامل رہے ۔

متعلقہ خبریں