تازہ ترین
معمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار
اتر پردیش

مولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپا

(پی این این)
دیوبند:جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کی اصلاحِ معاشرہ مہم کو مزید منظم اور مؤثر بنانے کے سلسلے میں دارالعلوم الرشیدیہ گنگوہ میں ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔جسکی صدارت مولانا مشرف رشیدی کنوینر اصلاح معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع سہارن پور نے کی۔
میٹنگ میں معاشرے کی اصلاح دینی و اخلاقی اقدار کے فروغ اور سماجی برائیوں کے خاتمے کے لیے منظم جدوجہد کی ضرورت پر زور دیا گیا۔میٹنگ میں مولانا شمشیر قاسمی نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور، مولانا عرفان رشیدی صدر تحصیل نکوڑ، مولانا الطاف رشیدی سیکریٹری ضلع سہارنپور اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔اس موقع پر اصلاحِ معاشرہ کے کاموں کو تحصیل کی سطح پر وسعت دینے کے مقصد سے مولانا محمد مستقیم رشیدی استاد دارالعلوم الرشیدیہ گنگوہ کو تحصیل نکوڑ کے لیے ذمہ داری تفویض کی گئی۔ اس سلسلے میں کنوینر اصلاحِ معاشرہ جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور مولانا مشرف رشیدی صاحب کے لیٹر پیڈ سے باضابطہ نامزدگی کا خط جاری کیا گیا۔
شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ معاشرے میں پھیلی ہوئی سماجی برائیوں کے خاتمے نئی نسل کی دینی و اخلاقی تربیت منظم مکاتب کے قیام اور عوام میں دینی شعور بیدار کرنے کے لیے علماء کرام ائمہ مساجد اور سماجی کارکنان کو متحد ہوکر کام کرنا چاہیے۔امید ظاہر کی گئی کہ مولانا محمد مستقیم رشیدی دیگر علماء اور جمعیۃ علماء کے ذمہ داران کے تعاون سے تحصیل نکوڑ میں اصلاحِ معاشرہ کی سرگرمیوں کو منظم انداز میں آگے بڑھائیں گے۔
میٹنگ میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ اصلاح معاشرہ کی اس مہم کو عوامی تعاون کے ذریعے مضبوط بناکر معاشرے میں دینی بیداری اخلاقی اصلاح اور مثبت تبدیلی کے لیے مسلسل کوششیں کی جائیں گی۔اس موقع پرمولانا محمد سلیم، مولانا سجاد، مولانا ارشاد، حافظ سید شوکت اور تنویر وغیرہ موجود رہے۔

متعلقہ خبریں