تازہ ترین
معمولی بات پر نوجوان کو گھیر چاقو سے قتلسیاسی دشمنی کا بدلہ بچوں سے لے رہی ہےبی جے پی: منیش سسودیامونارک سکینڈری سکول ہندوراہ میں متزکرہ بالا سوسائٹی کے زیر اہتمام محفل کا انعقادانسانی زندگی کو بہتر بناناہونا چاہیے ٹیکنالوجی کا مقصدبنہیڑہ ریلوے اسٹیشن پر سمینٹ کے مٹیریل اتارنے پر گائوں والوں کا احتجاجمولانا محمد مستقیم جمعیۃ علماء تحصیل نکوڑ کے کنوینر نامزد ، اصلاح معاشرہ کمیٹی کے ضلع کنوینر مولانا مشرف رشیدی نے لیٹر سونپابہارکو تعلیمی اور ترقی کے میدان میں آگے لے جاناضروری، ڈاکٹر شری کرشن سنگھ کے یومِ پیدائش پر بہار اسمبلی کے ایوان میں تقریب کا انعقاد،’بہار گورو سمان‘ تقریب میں مختلف شعبوں کی ممتاز شخصیات اعزاز سے سرفراز، تعلیم، طب، سماجی خدمت اور دیگر شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی شرکتفاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار
Bihar

فاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد شروع ہوگی ہوائی سروس، ارریہ میں ایئرپورٹ کا خواب بھی جلد ہوگا شرمندۂ تعبیر: پردیپ کمار

(پی این این)
ارریہ:فاربس گنج ایئرپورٹ سے جلد ہی ہوائی سروس شروع ہونے کی امید ہے۔ رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ ارریہ میں بھی ایئرپورٹ کا خواب جلد شرمندۂ تعبیر ہوگا۔ فاربس گنج ایئرپورٹ کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے اور بہت جلد اس کی تعمیر کا کام مکمل ہونے کی امید ہے۔ اس سے ضلع کے لوگوں کو دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں کا سفر کرنے میں آسانی ہوگی۔
انہوں نے نو درگا ناٹیہ کلا پریشد کی بھی تعریف کی اور کہا کہ اس منڈلی نے نیپال سے لے کر ہندوستان تک اپنی شناخت قائم کی ہے۔ یہ ناٹک منڈلی علاقائی فن اور ثقافت کے تحفظ کے لیے قابلِ قدر کام کر رہی ہے۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وہ عوام کے ایک خادم کی حیثیت سے کام کرتے ہیں اور پورے ارریہ ضلع کے لوگوں کو اپنا خاندان سمجھتے ہیں۔ عوام کے اعتماد اور تعاون کی بدولت ہی علاقے میں تعلیم، صحت، سڑک، ریل اور ہوائی خدمات کے شعبوں میں ترقی کے کام ممکن ہو رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور عوام کی بنیادی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لیے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں۔اس ثقافتی پروگرام میں فن کاروں نے دیر رات تک اپنی بہترین پیش کشوں سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
اس موقع پر سابق نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنگھ، سابق مکھیا راکیش وشواس، سابق مکھیا منوج سنگھ، راجا مشرا، سنجے مشرا اور سابق مکھیا وریندر سمیت کئی معزز شخصیات موجود تھیں۔

 

 

متعلقہ خبریں