تازہ ترین
ووٹ چوری کے خلاف کانگریس کاانوکھا احتجاج، بھجن گا کر جمہوری انداز میں کیامظاہرہ، مودی اور گیانیش کمار سے استعفیٰ کا مطالبہجینیس اکیڈمی فار بس گنج میں ندا فاضلی کی ادبی خدمات کا اعتراف ،پرنسپل نوشاد عالم کوملی ان کی شاعری کی شاندار سوغاتمحمد متفق احمد کواپنی شاندار خدمات کا ملا انعام,تفتیش، آپریشن اور سکیورٹی کے میدان میں نمایاں کارکردگی کے عوض آئی پی ایس میں دی گئی ترقیجامعہ ملیہ اسلامیہ میں یو پی ایس سی میلہ کے دوسرے ایڈیشن کا انعقاداولیوودیا گرلز اکیڈمی نیوز لیٹر کا رسم اجرا ء اور پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کا شاندار انعقاداے ایم یو کی جانب سے کل ہند مضمون نویسی مقابلہ 2026 کے نتائج کا اعلاناے ایم یو کے مختلف شعبوں کےتحت دماغی صحت سے متعلق بیداری پروگرامآیوروید اور ہربل طب کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں پرنس محبوب رحمانی کوڈاکٹریٹ کی ڈگری سےکیا گیا سرافراز
بہار

رمضان المبارک کے پہلے جمعہ پر مساجد میں فرزندان توحید کا جم غفیر

(پی این این)
چھپرہ :رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز ادا کرنے کے لیے مساجد میں روزہ داروں کا جم غفیر امنڈ پڑا۔ہزاروں روزہ داروں نے ملک میں امن اور ہم آہنگی کے لیے دعا کی۔
صاحب گنج واقع جامع مسجد اور شہر کی دیگر بڑی مساجد کے مقررین اور اماموں نے خطبہ میں فرمایا کہ رمضان کا مقدس مہینہ وہ موقع ہے جس میں گزشتہ 11 مہینوں کے گناہ معاف کر دیے جاتے ہیں۔اپنے آپ کو با تقویٰ بنانے کے لیے دین کی راہ پر چلیں اور وہ کریں جو اللہ کو پسند ہو۔شریعت کہتی ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچائیں۔کسی سے جھوٹ نہ بولیں۔کسی کی امانت میں خیانت نہ کریں۔اپنے ہاتھ یا زبان سے کسی کو نقصان نہ پہنچائیں خواہ وہ کسی بھی مذہب کا ہو۔اسلام انسانوں کے ساتھ جانوروں کو بھی نقصان پہنچانے سے منع کرتا ہے۔محبت اور ایک دوسرے کی دیکھ بھال لازمی ہے۔ہر روزہ دار کو عید سے پہلے فطرہ ادا کرنا چاہیے۔فطرہ ادا کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ روزے کے دوران کیے گئے غلطیوں کو معاف کر دیتا ہے۔رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو میونسپل کارپوریشن نے مساجد کے آس پاس اور محلوں کی خصوصی صفائی کی۔نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مساجد میں روزہ داروں کی آمد کا سلسلہ دوپہر سے ہی شروع ہو گیا۔روزہ داروں کی بڑی تعداد نے شہر کی بڑی مساجد میں ملک میں امن کے لیے دعائیں مانگیں۔
اہل حدیث مسجد،مولا مسجد،جمنی مسجد اور چھوٹا تیلپا مسجد کے ساتھ بڑا تلپا میں واقع جامع مسجد کے اماموں نے بتایا کہ رمضان کا پہلا عشرہ جاری ہے۔یہ رحمت کا ہے عشرہ ہے جبکہ دوسرا عشرہ بخشش کا ہو گا۔ہر روزہ دار کو چاہیے کہ وہ اپنے گناہوں سے توبہ کرے اور اللہ سے معافی مانگے۔انہیں ایک نئی زندگی شروع کرنے کا ارادہ کرنا چاہیے۔رمضان کے مہینے میں دوسروں کے ساتھ ہمدردی کرنا سب سے اہم عمل ہے۔اس مہینے میں ہر روزے دار کو عید سے پہلے فطرہ ادا کرنا چاہیے۔ہر روزے دار کو چاہیے کہ عید کی نماز سے پہلے ایک چوتھائی کلو گندم یا اس کے مساوی،تین کلو کھجور یا اس کے مساوی یا تین کلو کشمش یا اس کے مساوی صدقہ کرے۔اس طرح اللہ تعالیٰ روزے کی کوتاہیوں کو پورا کر دیتا ہے۔غریبوں کا بھی رمضان اور عید اچھا گزتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔