Connect with us

بہار

درزی،دھنیا،رنگریز آرٹیزن وکاس سمیتی کو جلد کیا جائے گا نافذ : نتیش مشرا

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: درزی،دھنیا،رنگریز جیسے پسماندہ سماج کے لئے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا گیا۔بہار سرکار کے ذریعے ان سماج کے لوگوں کو مین ایسٹریم میں لانے کے لیے ایک بہت بڑا کام محکمہ ادیوگ کے وزیر نتیش مشرا نے بہت ہی تاریخی پروگرام کا انعقاد کر یہ فیصلہ کیا ہے کہ بہت جلد درزی،دھنیا،رنگریز آرٹیزن وکاس سمیتی کو نافذ کیا جائے گا۔اس کو لیکر بہار کےوزیر اعلی نتیش کمار کافی سنجیدہ ہیں۔ان کے ہی پہل پر اس کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش شروع ہوئ تھی۔
اس بارے میں جانکاری دیتے ہوئے ادریسیہ درزی فیڈریشن کے بانی و قومی صدر علی امام بھارتی نے میڈیا کو بتایا کہ محکمہ ادیوگ کے وزیر نتیش مشرا کی صدارت میں ایک اہم میٹنگ محکمہ ادیوگ کے کانفرنس ہال پٹنہ میں منعقد ہوئ۔اس موقع پر درزی،دھنیا،رنگریز آرٹیزن وکاس سمیتی کے سبھی عہدیداروں کو مدعو کیا گیا تھا۔جس میں وزیر نتیش مشرا اور ڈائریکٹر ہست کرگھا اور ریشم مع ممبر سکریٹری درزی،دھنیا،رنگریز آرٹیزن وکاس سمیتی بہار پٹنہ و دیگر اعلی افسران بھی موجود تھے۔جنہوں نے سالوں سے نظر انداز درزی،دھنیا،رنگریز جیسے پسماندہ سماج کے لوگوں کے لیے ایک تاریخی کارنامہ انجام دیا ہے جس کے لئے ہم سبھی بہار سرکار کے شکر گزار ہیں۔
اس موقع پر ادریسیہ درزی فیڈریشن کے بانی و قومی صدر علی امام بھارتی،مشتاق ادریسی،گلشن پروین،امجد رضا،لال محمد ممبر کے علاوہ ادریسیہ درزی فیڈریشن کے ریاستی جنرل سکریٹری راجو وارثی،ریاستی تنظیمی سکریٹری محمد جمشید عالم عرف پیارے،ریاستی ممبر حاجی محمد بشیر و دیگر معززین،افسران موجود تھے۔
ساتھ میں تصویر۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bihar

’پرتبھا سمان‘ تقریب میں ہونہار طلبہ کی ایم ایل اے اُمیش کشواہا نے کی حوصلہ افزائی

Published

on

(پی این این)
حاجی پور:اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا، ویشالی کے زیرِ اہتمام حاجی پور کے راجپوت نگر کالونی واقع بڑی یوسف پور کے جگوتی کشورا پیلس میں ایک شاندار پرتبھا سمان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہنار کے رکنِ اسمبلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر اُمیش کشواہا بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران رکنِ اسمبلی نے سماج کے ہونہار اور ذہین طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیت، محنت اور کامیابیاں معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے تمام اعزاز یافتہ طلبہ و طالبات کو روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل محنت اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اس پروگرام میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اور اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا کے قومی صدر ڈاکٹر پریم کمار اور جے ڈی یو کے قومی نائب صدر و سابق رکنِ پارلیمنٹ چندیشور پرساد چندرونشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف عوامی نمائندوں، سماج کے دانشوروں اور معزز شخصیات نے تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ذہین طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، والدین اور سماج کے افراد شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی عزت افزائی کرنا اور انہیں مزید ترقی و کامیابی کے لیے ترغیب دینا تھا۔

Continue Reading

Bihar

سپاہی بھرتی امتحان کے پیش نظر چلیں گی5 خصوصی ٹرینیں

Published

on

(پی این این)
سمستی پور: بہار میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سمستی پور ڈویژن کی جانب سے سینٹرل سلیکشن بورڈ آف کانسٹیبل کے تحت سپاہی بھرتی امتحان کے امیدواروں کی سہولت کے لیے آج بیتیا، مدھوبنی، مظفر پور اور پورنیہ کورٹ سے پاٹلی پتر کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ڈویژنل ریلوے مینیجر جیوتی پرکاش مشرا نے یہاں بتایا کہ سپاہی بھرتی امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی سہولت اور مسافروں کے اضافی بھیڑ کے پیش نظر ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں سے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے بیتیا اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔
وہیں، بیتیا سے ہی آج شام 6 بجے ایک اور ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مدھوبنی اسٹیشن سے بھی آج دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی۔ یہ ٹرین دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور اور حاجی پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ اسی طرح مظفر پور سے شام 6 بجے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرین چلے گی۔ ڈویژن کے پورنیہ کورٹ اسٹیشن سے شام 6 بجے ٹرین روانہ ہو کر دورام مدھیپورہ، سہرسا اور کھگڑیا ہوتے ہوئے پاٹلی پتر اسٹیشن جائے گی۔

Continue Reading

Bihar

جے ڈی یو کے نئے ضلع دفتر کا افتتاح، کارکنوں میں جوش و خروش

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :سارن ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے نئے دفتر کا افتتاح شہر کے کچہری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک افتتاح کیا گیا۔بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین و مدرسہ بورڈ کے چئیرمین سلیم پرویز اور پارٹی کے ضلع صدر بیدیا ناتھ پرساد سنگھ وکل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر لیڈران نے کہا کہ نیا ضلعی دفتر تنظیمی سرگرمیوں کے لیے مرکز کا کام کرے گا اور پارٹی کارکنوں اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔افتتاحی تقریب میں جے ڈی یو کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان میں سابق ضلع صدر مراری سنگھ،جئے پرکاش یادو،آنند کشور سنگھ،نائب صدر اوم پرکاش شرما،پشوپتی پٹیل،ضلعی ترجمان برجیش کمار،پربھاش شنکر،اشوک سنگھ،ونود سنگھ،منوج سنگھ،سنیل سنگھ،سریش سنگھ،محمد صدام،جہانگیر عالم منا،دیانند سنگھ ،اجے سنگھ،گاما سنگھ،عمران چنوں،پرویز،نثار حیدر،چھوٹے لال رائے وغیرہ شامل تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network