Connect with us

دلی این سی آر

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں نیو ایویلوایشن ہال کا افتتاح

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی : یونیورسٹی امتحانات اور انٹرنس کے نتائج کے اعلان کی کاروائی میں تیزی لانے کے مقصد سے جامعہ ملیہ اسلامیہ نے دفتر کنٹرولر امتحانات میں نیو ایوولوایشن ہال کا افتتاح کیا۔ پروفیسر مظہر آصف ،شیخ الجامعہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پون کمار شرما کنٹرولر امتحانات(سی او ای) جامعہ ملیہ اسلامیہ اور ڈپٹی کنٹرولر امتحانات،جامعہ ملیہ اسلامیہ پروفیسر احتشام الحق کی موجودگی میں نئے ایولوایشن ہال کا افتتاح کیا۔
قابل ذکر ہے کہ جاری داخلہ مرحلے کے دوران جامعہ ملیہ اسلامیہ اسی فی صد سے زیادہ انٹرنس امتحانات کے اعلان کے ساتھ دوسرے اداروں سے کافی آگے ہے۔ سی او ای آفس بلڈنگ کے دوسرے فلور پر واقع نیا افتتاح شدہ ملٹی پرپز ہال آبزرور اور جائزہ کنند گان کے لیے بنایا گیاہے۔ ہال پورا ایئر کنڈیشنڈ ہے اور سامان کے لیے الماریاں بھی ہیںاور ایک ہی چھت کے نیچے داخلے اورجائزے سے متعلق تمام سرگرمیوں کے لیے ایک خاص اور کافی کشادہ جگہ ہے۔
پروفیسرمظہر آصف نے امتحان کے نتائج کے جلد اعلان پر اظہار مسرت و اطمینان کے ساتھ جائزہ کی کاروائی کے لیے بہترین سہولت کی فراہمی کی ستائش کرتے ہوئے کہا ’میں سی اوای ،ڈپٹی سی او ای اور سی ای او کے دفتر میں مصروف کار دفتر کے اہل عملہ کا شکر گزار ہوں جس نے دوہزار پچیس کے داخلہ امتحانات کے اعلان کے بعد گزشتہ تین مہینوں میں سخت محنت کی ہے اور جن کی کوششوں کی وجہ سے یہ ممکن ہوسکا ہے۔ پروفیسر آصف نے مزید کہا”میں یونیورسٹی میں اثبات،سالمیت اور جامعہ ملیہ اسلامیہ کے ماحولیاتی نظام میں مسرت کی فضا تیار کرنا چاہتاہوں‘۔انھوں نے بتایاکہ قومی تعلیمی پالیسی کی مسودہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے انھوں نے محسوس کیاہے۔
کہ ’ مناسب وقت پر تنخواہوں اور ترقیات کی ادائیگی دو ایسے عناصر ہیں جو یونیورسٹی فیکلٹی اراکین اور اسٹاف ممبران کو اپنی صلاحیتوں کو بھرپور بروئے کار لانے کے لیے انھیں ترغیب و تشویق دلاتے ہیں۔میری انتظامیہ اسی اصول پر عمل پیرا ہے۔اور ا س کے مثبت نتائج سامنے ہیں۔“
پروفیسر رضوی نے کہا’ہمار ا نصب العین ’ایک جامعہ ایک کنبہ‘ ہونا چاہیے جسے صحیح معنوں میں اسی وقت حاصل کیا جاسکتاہے جب ہمارا تدریسی و غیر تدریسی عملہ یونیورسٹی کی بہتری کے لیے ساتھ مل کر کام کرے تاکہ جامعہ این آئی آر ایف کی تیسری پوزیشن سے دوسری پوزیشن حاصل کرسکے۔‘پروفیسر رضوی نے اس یقین کا اظہار کیاکہ ’نئے افتتاح شدہ ہال کے ساتھ جائزہ کاروں کے لیے بہترین سہولیات دستیاب ہوں گی تاکہ امتحان کی جائزہ کاروائی میں تیزی کے ساتھ اسے باضابطہ اور منظم کیا جاسکے۔‘ پروفیسر رضوی نے داخلہ کاروائی میں انتہائی شفافیت برقرار رکھنے کے لیے جامعہ برادری کومبارک باد دی اور کہا کہ ”یہ غیر معمولی بات ہے کہ یونیورسٹی نے بغیر کسی کی مدد و اعانت کے صرف اپنی سہولیات کے استعمال اور اسٹاف کی مدد سے ملٹی سٹی انٹرنس امتحان کی کاروائی انجام دی ۔ پروفیسر رضوی نے دہراتے ہوئے کہا یہ صرف جامعہ کی اہم حصولیابی نہیں ہے بلکہ یہ بے نظیر کارنامہ ہے۔پروفیسر رضوی نے سی او ای ،ڈپٹی سی او ای اور تمام سی او ای دفتر کے عملہ کے ساتھ ساتھ ڈینز، صدور، ڈائریکٹرز، فیکلٹیز اور غیر تدریسی عملہ کی کاوشوںکی تعریف کی۔
پروفیسر شرما ،کنٹرولر امتحانات نے سی اوای کے دفتر میں داخلوں اور امتحانات سے متعلق دو سیکشن میں جاری سرگرمیوں کو مفصل خاکہ پیش کیا ۔انھوںنے جامعہ برادری کا شکریہ ادا کیا اورجواب کی کاپی اور نمبرات کو وقت پر جمع کرنے کی وجہ سے خاص طور سے فیکلٹی اراکین کا کا شکریہ ادا کیا جس کی وجہ سے نتائج کا جلداعلان ممکن ہوسکا ۔
پروفیسر احتشام الحق،ڈپٹی کنٹرولر امتحانات نے اپنی استقبالیہ تقریر میں سامعین کو بتایا کہ ایوے لوایشن ہال کے قیام اور اس کی تجدید کا آئیڈیا عزت مآب شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کا تھااور ا ن کے مسلسل تعاون اور عہد کی وجہ سے یہ کام ریکارڈ وقت میں پایہ ¿ تکمیل کوپہنچا ہے۔پروفیسر حق نے شیخ الجامعہ اور مسجل جامعہ ملیہ اسلامیہ کی قیادت کی تعریف کی جن کی سرپرستی اور رہنمائی میں جامعہ کے مختلف شعبے ہمہ جہت ترقی کے گواہ بنے ہیں۔پروفیسر حق نے حاضرین کو بتایاکہ سال دوہزار پچیس اور چھبیس میں داخلہ کاروائی آخری مرحلے میں ہے اور جامعہ اس خصوص میں ملک کی دوسری یونیورسٹیوں سے کافی آگے ہے۔
ابتدا میں شیخ الجامعہ ،مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،سی او ای اور ڈپٹی سی او ای نے سی او ای دفتر کے احاطے میں شجر کاری کی۔ڈاکٹر سنیل نے پروگرام کی نظامت کے فرائض انجام دیے ۔اور ڈاکٹر خالد رضا کے اظہار تشکر کے ساتھ پروگرام اختتام پذیر ہوا۔

دلی این سی آر

دہلی کے پہاڑ گنج میں سیکس ریکیٹ کا پردہ فاش

Published

on

نئی دہلی:دہلی کے پہاڑ گنج علاقے میں سپا کی آڑ میں چل رہے جسم فروشی کے ریاکٹ کا پردہ فاش کیا گیا ہے۔ دہلی پولیس کے ایک افسر نے بتایا کہ انہیں غیر قانونی سرگرمیوں کے بارے میں خفیہ اطلاع ملی تھی۔ معلومات کی تصدیق کے لیے ایک کانسٹیبل کو جعلی گاہک بنا کر بھیجا گیا۔ اس سے پولیس ٹیم کو ریکیٹ کے بارے میں معلوم ہوا۔ اس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم نے احاطے پر چھاپہ مارا۔ پولیس نے کارروائی کے دوران پانچ خواتین کو بحفاظت نکال لیا۔ ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ پولیس ٹیم کی طرف سے بھیجے گئے جعلی کسٹمر نے سپا آپریٹر کو پہلے سے شناخت شدہ شناخت کے ساتھ 1,800 روپے کے نوٹ دیئے۔ جنسی خدمات کے لیے ریکیٹ کے ذریعے اس کا تعارف ایک خاتون سے ہوا۔ ایک اطلاع کے بعد دہلی پولیس نے چھاپہ مارا۔
چھاپے کے دوران، پولیس کو ایسے شواہد ملے جن سے پتہ چلتا ہے کہ سپا میں جسم فروشی کی جاتی تھی۔ پولیس ٹیم نے مبینہ آپریٹر سوید علی عرف شبیر کو گرفتار کر لیا۔آپریشن کے دوران پانچ خواتین کو بازیاب کرایا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ان کی شناخت پوشیدہ رکھی گئی ہے۔ایک اور معاملے میں، دہلی کرائم برانچ نے بدنام زمانہ گینگسٹر تلو تاجپوریا گینگ کے دو شارپ شوٹرز کو گرفتار کرکے دہلی میں گینگ وار کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا ہے۔ ملزمین کی شناخت وشال پنڈت (22) اور دیپانشو (26) کے طور پر کی گئی ہے جو ہولمبی خورد کے رہنے والے ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے دو غیر قانونی سیمی آٹو میٹک پستول، چھ زندہ کارتوس اور جرم میں استعمال ہونے والی ایک کار برآمد ہوئی۔

Continue Reading

دلی این سی آر

‘ضعیفی کی آزمائشیں’ کتاب کی تقریب رونمائی

Published

on

نئی دہلی: ڈاکٹر گوپا جوشی اور ڈاکٹر اومکار متل کی کتاب ” ضعیفی کی آزمائشیں” کی رسم اجرا اور کتاب کے مندرجات پر ایک باوقارمذاکرہ کا اہتمام ہفتے کی شام یہاں انسٹی ٹیوٹ آف آبجیکٹیو اسٹڈیز (آئی او ایس) میں کیا گیا۔ مذاکرے کی صدارت سول سوسائٹی نیٹ ورک کے بانی و روح رواں ڈاکٹر طارق اشرف نے کی۔ جبکہ رسم اجرا کی تقریب کی نظامت سینٹر فار آرٹس اینڈ لٹریچر کے کنوینر انجم نعیم کررہے تھے۔ معاصر معاشرے میں معمر افراد کو درپیش مسائل کا جائزہ لینے اور ان کے حل کی طرف رہنمائی کرنے والی اس کتاب کا اردو میں ترجمہ سہارنپور کے مشہور سماجی کارکن ارشد قریشی نے کیا ہے جس کا مقصد مصنفین کے تجربات و مشاہدات کو اردو پڑھنے والے وسیع تر حلقوں تک رسائی کے قابل بنانا ہے۔ مذاکرے کا اہتمام مجدد آئی او ایس سینٹر فارآرٹس اینڈ لٹریچر نے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے اشتراک سے کیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شرکائے مذاکرہ نے بڑھاپے سے متعلق بڑھتے ہوئے مسائل پر روشنی ڈالی، بالخصوص سماجی تنہائی، صحت کی دیکھ بھال کی ضروریات، معاشی عدم تحفظ، جذباتی سپورٹ، اور فیملی سپورٹ سسٹم کی بدلتی ہوئی حرکیات گفتگو کے موضوعات تھے۔ انجم نعیم نے اپنے خیرمقدمی کلمات میں اس بات پر زور دیا کہ یہ کتاب بزرگ شہریوں کو درپیش مسائل کے بارے میں قیمتی بصیرت فراہم کرتی ہے اور بزرگوں کی دیکھ بھال اور سماجی ذمہ داری پر بات چیت میں یہ ایک بہت بامعنی شراکت ہے۔ انہوں نے کہا یہ اردو کے کار آمد لٹریچر میں ایک بیش قیمت اضافہ ہے جس کے لیے مصنفین اور مترجم مبارکباد اور شکریے کے مستحق ہیں۔ تقریب کا افتتاح نسیم احسن کی تلاوت و ترجمہ آیات قرآن سے ہوا۔ مذاکرے کی نظامت معروف صحافی و شاعر ارشد ندیم نے کی جبکہ مذاکرے میں حصہ لینے والے مقررین میں معرو صحافی و مصنف احمد جاوید، روزنامہ ہمارا سماج کے ایڈیٹر شعیب رضا فاطمی، اسلم احمد ایڈوکیٹ اور سرکردہ سماجی کارکن انیتا بھارتی شامل تھیں۔ مقررین نے کتاب کے مواد اور اس کی زبان کو سراہا اور ضعیفوں کو درپیش مسائل پر عوامی بیداری لانے اور بہترپالیسی اپنانے پر توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔ مقررین نے نوٹ کیا کہ یہ کام محققین، سماجی کارکنوں، پالیسی سازوں، اور بڑھاپے کے چیلنجوں کو سمجھنے میں دلچسپی رکھنے والے عام لوگوں کے لیے ایک اہم وسیلہ ثابت ہوگا۔
اپنے صدارتی کلمات میں ڈاکٹر طارق اشرف نے سماجی اہمیت کے اس موضوع کی طرف توجہ دلانے پر مصنفین اور مترجم کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں انسان کی متوقع عمر میں اضافہ اور بدلتے ہوئے سماجی ڈھانچے کے ساتھ، معاشرے کو بزرگ شہریوں کی مدد کے لیے مزید جامع اور ہمدردانہ طریقہ کار اختیار کرنا چاہیے۔ انہوں نے مصنفین اور مترجم سے اپنے دیرینہ تعلقات کا ذکر کرتے ہوئے ان کی بے لوث سماجی خدمات اور سماج کے لیے ان کی سنجیدگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں ڈاکٹر متل سے اپنی پہلی ملاقات کو بڑے جذباتی انداز میں یاد کیا اور کہا کہ ان کے علاج ان کا ایک بخار تو اتر گیا لیکن ایک دوسرا بخار چڑھ گیا جو اب تک اترا نہیں ہے اور ہے سماج کی خدمت کا بخار۔ جبکہ کتاب کے مترجم ارشد قریشی نے عصری سماجی مسائل پر کار آمد ادب کی تخلیق اور تحقیق پر مبنی اشاعتوں کی اہمیت پر زور دیا۔ شرکائے مذاکرہ میں عظیم اختر، معین الدین حبیبی، ارشدکریم، صفی اختر، عبدالمنان (ایڈٹر آجکل)، راکھی گپتا اور بزرگوں کی کثیرتعداد شامل تھی۔
تقریب کا اختتام حاضرین کے ساتھ انٹرایکٹو سیشن اور کنوینر کے کلمات تشکر پر ہوا، جنہوں نے اردو میں اتنے اہم کام کو دستیاب کرنے کے اقدام کو سراہا۔ اجلاس نے بزرگوں سے متعلق مسائل کے ساتھ مسلسل مشغولیت کی ضرورت اور سماجی بیداری کو فروغ دینے میں علمی اور ادبی کوششوں کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ کہا گیا کہ سن رسیدہ بزرگوں کو ہم اپنا بیش قیمت اثاثہ سمجھیں، ان کے علم اور تجربات سے فائدہ اٹھانے کا جذبہ پیدا کریں اور ان کی ناقدری ہرگز نہ کریں۔ کسی گھر یا سماج کے مہذب ہونے کا پیمانہ یہی ہے کہ وہاں بزرگوں کی توقیر کتنی ہے۔

Continue Reading

دلی این سی آر

دہلی-رشی کیش کو جوڑے گی نمو بھارت ٹرین

Published

on

(پی این این )
نئی دہلی :نمو بھارت ٹرین: دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے کے شروع ہونے کے بعد، اب دہلی-میرٹھ سے ہریدوار-رشی کیش تک نمو بھارت ریل سروس کا روٹ بھی کھولا جا سکتا ہے۔ نیشنل کیپیٹل ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن (این سی ای آر ٹی ایس) نے علاقائی ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم کے تحت اتراکھنڈ کے میرٹھ سے ہریدوار اور رشیکیش تک نمو ریل سروس کی توسیع کے لیے سروے شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ این سی ای آر ٹی ایس کے منیجنگ ڈائریکٹر شلبھ گوئل نے چیف سکریٹری آنند بردھن کو خط بھیج کر اس کی اطلاع دی۔ریجنل ریپڈ ٹرانزٹ سسٹم یعنی RRTS ایک جدید ترین ہائی سپیڈ ریل نیٹ ورک ہے۔
یہ دہلی سے میرٹھ تک پھیلا ہوا ہے۔ اتراکھنڈ اسے دہرادون، ہریدوار، رشی کیش سے جوڑنے کی کافی عرصے سے کوشش کر رہا ہے۔نمو بھارت کا میرٹھ سے اتراکھنڈ کا مجوزہ راستہ 150 کلومیٹر ہے۔ کی ہے۔ اس میں سے 72 کلو میٹر یوپی میں آئے گا۔ 78 کلومیٹر کا حصہ اتراکھنڈ میں ہوگا۔ اس راستے کا 14 کلومیٹر دہلی میں ہے۔ NCERTS نے اس راستے کا بلیو پرنٹ تیار کیا ہے۔آر آر ٹی ایس پروجیکٹ کی منظوری سے، دہلی-این سی آر اور مغربی یوپی کے ساتھ اتراکھنڈ کا ریل رابطہ مزید بہتر ہوگا۔ اس وقت دہلی-دہرا دون ایکسپریس وے کے شروع ہونے سے سڑک کا سفر بہت آسان ہو گیا ہے۔
اس کی وجہ سے دہلی کے سفر میں ڈھائی گھنٹے لگنے لگے ہیں۔ نمو بھارت ریل سروس کے مزید دوروں سے لوگوں کو سفر کرنے کے زیادہ مواقع ملیں گے۔
اس سے وقت کی بھی کافی بچت ہوگی۔دہلی-غازی آباد-میرٹھ نمو بھارت ٹرین روٹ دہلی اور مغربی اتر پردیش کے درمیان رابطے کو مضبوط کرنے کا ایک اہم منصوبہ ہے۔ دہلی کے سرائے کالے خان سے میرٹھ کے مودی پورم تک شروع ہونے والی اس 82.15 کلومیٹر طویل راہداری پر کل 16 اہم اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔
، جس میں سرائے کالے خان، آنند وہار، صاحب آباد، غازی آباد، دوہائی، مراد نگر، مودی نگر اور میرٹھ کے بڑے اسٹیشن شامل ہیں۔ نمو بھارت ٹرین کے ذریعے مسافر دہلی سے میرٹھ کا سفر صرف 55 منٹ میں 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مکمل کر سکتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ غازی آباد میں نمو بھارت ٹرین کا پہلا مرحلہ 20 اکتوبر 2023 کو شروع کیا گیا تھا، اس میں دوہائی ڈپو اور صاحب آباد کے درمیان 17 کلومیٹر کا راستہ مسافروں کے لیے کھول دیا گیا تھا۔ اس کے بعد مارچ 2024 میں دوہائی سے مودی نگر نارتھ تک اور اگست 2024 میں میرٹھ ساؤتھ تک سروس کو بڑھایا گیا۔ جنوری 2025 میں دہلی کے نیو اشوک نگر تک ٹرینیں چلنا شروع ہوئیں۔ اس کے بعد نیو اشوک نگر سے سرائے کالے خان اور میرٹھ ساؤتھ سے مودی پورم تک کے آخری حصے بھی 22 فروری 2026 کو شروع کیے گئے۔

 

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network