تازہ ترین
مالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائیقرآن کریم ابدی ہدایت و سعادت کا پیامبر اور امن و آشتی اور اخوت و انسانیت کا علمبردار: اصغر امام مہدیجالے:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی طلبہ کی حوصلہ افزائی، دارالعلوم سبیل الفلاح میںتعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کالیا جائزہ، اساتذہ کو دیے اہم مشورے، دارالطعام کی زیر تعمیر عمارت کاکیا بھی معائنہبی جے پی کارکنوں نے نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج کا کیا استقبالناظم امارت شرعیہ کی عمر ہ سے واپسی پر امارت شرعیہ میں دعائیہ نشست منعقدطلبہ کیلئے خوداعتمادی ، محنت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ، تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی ہونی چاہیے کردارسازی ،مدنی پبلک اسکول سنگرام میں منعقد حوصلہ افزائی تقریب سے مولانا سیدحسن اسجدمدنی کا خطابوقت بدلتے ہی بدل جاتا ہے تخت، اعظم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پرسخت برہم ہوئے اکھلیش یادو،برسراقتدار پارٹی کو بنایا نشانہاے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعلیمی میلے کا انعقاد، 14 اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز
Bihar

بہار میں صنعتوں کی ترقی کے بے شمار امکانات،کسانوں کی خوشحالی، صنعتی ترقی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے ریاستی حکومت : سمراٹ چودھری

(پی این این)
پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے حکام کو ہدایت دی ہے کہ چمپارن خطے کو ملک کے اہم گنا پیدا کرنے والے علاقوں میں ترقی دینے کے لیے تیز رفتاری سے کام کیا جائے۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چودھری نے آج لوک سیوک آواس میں واقع ’سنکلپ سبھاگار‘ میں محکمہ گنا صنعت کے جائزہ اجلاس میں حکام کو ریاست میں چینی صنعت کی بحالی، سرمایہ کاری کو فروغ دینے اورکسانوں کی آمدنی میں اضافے کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مسٹر چودھری نے کہا کہ بہار میں گنا پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے بے پناہ امکانات ہیں۔ انہوں نے رئیام، سکری، ساساموسا، مدھورا، موتی پور، سمستی پور، چکیا، چنپٹیا اور موتیہاری سمیت بن پڑی چینی ملوں والے علاقوں میں صنعتی سرگرمیوں کو دوبارہ زندہ کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سے مقامی سطح پر روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا اور کسانوں کو بھی براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔مسٹرچودھری نے حکام سے کہا کہ چمپارن خطے کو ملک کے صفِ اول کے گنا پیدا کرنے والے علاقوں میں شامل کرنے کے لیے ایک خصوصی عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔ گنا کی پیداوار اور پیداواریت میں اضافہ کے ساتھ کسانوں کو بہتر منڈیاں دستیاب کرانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔
وزیر اعلیٰ نے بہار گنا صنعت فروغ پالیسی 2026 کے تحت زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری راغب کرنے، سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنے اور چینی صنعت کی جدیدکاری پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کسانوں کی خوشحالی، صنعتی ترقی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے اور گنا کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔