تازہ ترین
جمہوری نظام میں پُرامن احتجاج عوام کااختیار،چراغ پاسوان نے اپنے ہی اتحاد کے وزیر جیتن رام مانجھی کے بیان پرکیا جوابی حملہگیا جی:کلال اور عراقی کو ایک ہی ذات قرار دینے کا مطالبہبروقت مسئلہ حل نہ ہوا تو ہم دوبارہ احتجاج کرنے پرہوں گے مجبور:سنگھرش سمیتی،ایس ڈی ایم ارریہ کی یقین دہانی پر شہر کے بنیادی مسائل کو لے کر 6 روزہ احتجاجی مظاہرہ ملتوینئی نسل کی اخلاقی و تعلیمی تربیت اساتذہ کی اولین ذمہ داری: قاری ذاکر حسین قاسمی،جمعیت علماء شہر و ضلع مظفر نگر کے تحت تنظیم ائمہ و علمائے مساجدکے زیرِ انتظام اجلاس کا انعقاد11 نومبر کو ’’ تعلیمی کانفرنس‘‘ و تقریب تقسیم انعامات,این سی آر میں نمو بھارت ٹرین پروجیکٹ کو منظوری ملنے کا امکاناحتجاج کے درمیان پولیس کی سخت کارروائی،20پر ایف آئی درجنریندر مودی نے ہٹلر کو بھی چھوڑ دیاہے پیچھے:کجریوال
دیش

بین الاقوامی کانفرنس میں اے ایم یو کے فیکلٹی ممبر نے لائبریریوں میں مصنوعی ذہانت کے کردار کو اجاگر کیا

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ لائبریری و انفارمیشن سائنس کے پروفیسر ایم معصوم رضا نے مانو رچنا انٹرنیشنل انسٹیٹیوٹ آف ریسرچ اینڈ اسٹڈیز، فرید آباد میں ”اکیڈمک لائبریوں میں انوویشن اور ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن“ کے عنوان پر منعقدہ کانفرنس میں ایک لیکچر دیا۔
’اے آئی کا حال اور مستقبل‘ موضوع پر اپنے خطاب میں پروفیسر رضا نے اکیڈمک لائبریریوں میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے انقلابی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے بتایا کہ کس طرح اے آئی، صارفین کو ایک بہتر تجربہ فراہم کررہا ہے، لائبریری خدمات کو خودکار بنا رہا ہے، اور علم تک رسائی اور اس کے مینجمنٹ کے مستقبل کو نئی سمت عطا کررہا ہے۔

کانفرنس کی افتتاحی نشست کے دوران ایک کتاب”آرٹیفیشیئل انٹلی جنس اینڈ ایمرجنگ ٹکنالوجیز اِن لائبریریز“ کا اجراء عمل میں آیا، جس کے چیف ایڈیٹر پروفیسر ایم معصوم رضا اور مدیر جناب امتیاز الحق ہیں۔ اس کتاب میں لائبریری خدمات میں اے آئی، ڈیجیٹل ٹولز اور دیگر ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے استعمال پر مضامین شامل ہیں۔ پروفیسر معصوم رضا، کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے تین مقالات کے مشترکہ مصنف بھی تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔