علی گڑھ:(پی این این) اے ایم یو گرلز اسکول میں عالمی یومِ دماغی صحت کے موقع پر ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد طالبات میں جذباتی بہبود کو فروغ دینا اور دماغی صحت کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا تھا۔
ویمنس کالج کے شعبہ نفسیات کی گیسٹ فیکلٹی ڈاکٹر ایشا رحمان نے مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ طالبات اور اساتذہ کو جذبات کے اظہار، دوسروں کے احساسات کو سمجھنے اور ضرورت پڑنے پر مدد طلب کرنے کی اہمیت سے روشناس کرایا۔ نشست میں ایک ایسے معاون ماحول کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا جہاں افراد کسی خوف یا تنقید کے اندیشے کے بغیر اپنے جذباتی مسائل پر گفتگو کرسکیں۔
دسویں جماعت کی طالبہ زہرہ نے شرکاء کا خیرمقدم کیا اور کلمات تشکر بھی ادا کئے۔ یہ پروگرام پرنسپل آمنہ ملک اور نائب پرنسپل الکا اگروال کی رہنمائی میں منعقد کیا گیا۔ ڈاکٹر وسیم رضا، مس ہما مختار اور مس بشریٰ کرمانی نے پروگرام کے انعقاد میں تعاون کیا۔
اے ایم یو گرلز اسکول میں عالمی یومِ دماغی صحت کے موقع پرنشست کاانعقاد
