اتر پردیش
اے ایم یو کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کامنایا گیا 63واں یوم تاسیس
(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج کا 63واں یومِ تاسیس انتہائی جوش و وقار کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ایم بی بی ایس 2021 بیچ کی الوداعی تقریب بھی منعقد کی گئی۔ کالج کے آڈیٹوریم میں ایک شاندار ثقافتی پروگرام منعقد ہوا، جس میں طلبہ نے دل کو موہ لینے والی پیشکش سے حاضرین کو محظوظ کیا۔
مہمانِ خصوصی، اے ایم یو کی وائس چانسلر پروفیسر نعیمہ خاتون نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ جے این میڈیکل کالج ملک کے مایہ ناز میڈیکل اداروں میں شامل ہے، جس نے نہ صرف ماہر ڈاکٹروں بلکہ ذمہ دار اور ہمدرد شہریوں کی بھی تربیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل طلبہ ادارے کے برانڈ سفیر ہیں، جو ملک و بیرونِ ملک دیگر معیاری اداروں میں اے ایم یو اور جے این میڈیکل کالج کا نام روشن کریں گے۔
پروفیسر نعیمہ نے اس بات پر زور دیا کہ طب ایک باعزت اور مقدس پیشہ ہے، اور کسی مریض کے لیے ایک ڈاکٹر کے چند شفقت بھرے الفاظ بھی شفا کا ذریعہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے طلبہ کو اخلاص، خدمت اور انسانیت جیسے اوصاف کو اپنانے کی تلقین کی۔
مہمانِ اعزازی، اے ایم یو سے فارغ التحصیل پروفیسر شاہ عالم خان (سینئر آرتھوپیڈک سرجن، ایمس،نئی دہلی) نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹروں نے قومی و بین الاقوامی سطح پر ادارے کا نام روشن کیا ہے۔ انہوں نے مستقبل کے ڈاکٹروں پر زور دیا کہ وہ اپنے مریضوں کا صرف طبی علاج ہی نہ کریں بلکہ ہمدردی اور انفرادی توجہ کے ساتھ علاج کریں۔ انہوں نے طلبہ کو بڑے خواب دیکھنے اور خوبصورت انداز میں خواب دیکھنے کی ترغیب دی۔
پروفیسر محمد حبیب رضا (ڈین، فیکلٹی آف میڈیسن، پرنسپل و سی ایم ایس، جے این میڈیکل کالج) نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے بتایا کہ کالج کا قیام 1962 میں صرف 40 نشستوں کے ساتھ ہوا تھا، جو اب بڑھ کر 150 ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج بانیئ درسگاہ سر سید احمد خاں کے مشن کو آگے بڑھا رہا ہے اور ملک کے صف اول کے طبی اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ انہوں نے کووِڈ 19 وبا کے دوران اساتذہ اور طلبہ کی خدمات کا بھی ذکر کیا اور انھیں سراہا۔
پروفیسر نجم خلیق(شعبہ کمیونٹی میڈیسن) نے استقبالیہ خطاب پیش کرتے ہوئے کہا کہ یومِ تاسیس اور 2021 بیچ کی الوداعی تقریب کا ایک ساتھ انعقاد ایک تاریخی لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے این میڈیکل کالج نے ملک بھر میں خدمات انجام دینے والے ہزاروں ماہر ڈاکٹروں کو تیار کیا ہے، جو نہ صرف تعلیم بلکہ ادب و ثقافت کے میدان میں بھی نمایاں کارکردگی دکھا رہے ہیں۔ پروفیسر نیر آصف (شعبہ آرتھوپیڈکس) نے شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کی نظامت پروفیسر فاطمہ خان اور ڈاکٹر بشریٰ صدیقی نے کی۔ میڈیکل طلبہ شاذیہ اور عبداللہ فہد نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
uttar pradesh
اردو کے فروغ میں دہلی کالج کی انفرادی خصوصیات کو نہیں کیا جاسکتا نظر انداز:پروفیسر اے آر فتیحی
uttar pradesh
نرجلا ایکادشی کے موقع پر مختلف تنظیموں نے سبیل لگا کر ٹھنڈے مشروبات تقسیم کئے
دیوبند:نرجلا ایکادشی کے موقع پر جمعرات کے روز دیوبند میں جگہ جگہ سبیل لگا کر راہ گیروں کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلایا گیا ۔دیوبند کے ریلوے روڑ پر واقع قدیم شیو مندر کے بڑے پجاری پنڈت کالیکاپرساد کی سرپرستی میں سبیل لگا کر ٹھنڈا شربت تقسیم کیا گیا ،انہوں نے کہا کہ سناتن تہذیب میں خدمت خلق کو سب سے اہم کام بتایا گیا ہے اس لئے انسانوں کو اپنی زندگی میں ہمیشہ خدمت خلق کے کام انجام دیتے رہنا چاہئے ۔بی جے پی کے شہر صدر ارون گپتا نے پنڈت کالیکا پرساد کو پگڑی پہنا کر اعزاز سے نوازا ۔اس موقع پر وطن گرگ پنڈت بھونیشور پرساد پروہت رام موہن سینی ،وپن پنڈت ،شبھم شرما ،وشال گرگ امیش سینی اور مانگے رام دھیمان وغیرہ موجود رہے ۔وہیں دوسری جانب وشنو چوک پر واقع شری وشنو بھگوان مندر سیوا ٹرسٹ کی جانب سے لگائی جانے والی سبیل کا افتتاح لوک جن شکتی پارٹی کی خواتین سیل کی صوبائی صدر پوجا گرگ نے شمع روشن کرکے کیا ۔اس سبیل سے بھی راہ گیروں کو ٹھنڈا پانی اور شربت تقسیم کیا گیا ۔اس موقع پر منجو شرما ،ریما بنسل ،چھوی بنسل ،ببلی ٹنڈن ،انیتا اگروال وغیرہ موجود رہے ۔اسی طرح گرودوارہ صاحب کی جانب سے لگائی جانے والی سبیل سے بھی بڑی تعداد میں لوگوں کو شربت پلایا گیا ۔ان مقامات کے علاوہ تلہیڑی ،چندینا کولی ،انبولی ،کھیڑی آسا اور دیگر دیہی علاقوں میں بھی عقیدت مندوں نے نرجلا ایکادشی سبیلیں لگاکر راہگیروں کو شربت اور ٹھنڈا پانی پلایا ۔
uttar pradesh
صرف جانچ کے احکامات دینا کافی نہیں،لکھنؤ آتشزدگی پر ڈمپل یادو نے حکومت کو گھیرا، جوابدہی طے کر کے متاثرین کو انصاف دینے کا کیا مطالبہ
(پی این این)
اٹاوہ:مین پوری سے سماجوادی پارٹی (ایس پی) کی رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے لکھنؤ کے علی گنج میں واقع کوچنگ ادارے میں ہوئے آتشزدگی کے واقعے پر صوبائی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے واقعے کی منصفانہ جانچ، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی اور متاثرہ خاندانوں کو زیادہ سے زیادہ مالی امداد دیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
بڑے منگل کے آخری منگل پر سیفئی میں واقع نیتا جی ملائم سنگھ یادو اسمرتی استھل کے قریب ہنومان مندر میں منعقدہ بھنڈارے میں شرکت کے لیے پہنچیں رکن پارلیمنٹ ڈمپل یادو نے کہا کہ لکھنؤ میں پیش آیا آتشزدگی کا واقعہ صرف ایک حادثہ نہیں، بلکہ نظام کے طریقہ کار پر سنگین سوال پیدا کرنے والا واقعہ ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو واضح کرنا چاہیے کہ آگ لگنے کے بعد راحت اور بچاؤ کے وسائل وقت پر موقع تک کیوں نہیں پہنچ سکے۔ انہوں نے کہا کہ حادثے میں جان گنوانے والے طلبہ کے اہل خانہ کے ساتھ ان کی گہری ہمدردی ہے۔ حکومت کی بنیادی ذمہ داری زخمیوں کے مناسب علاج کا انتظام یقینی بنانا ہے اور کسی بھی بچے کے علاج میں وسائل کی کمی بیچ میں نہیں آنی چاہیے۔
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ واقعے کی تفصیلی جانچ کر کے یہ پتہ لگایا جانا چاہیے کہ آگ لگنے کے حالات کیا تھے اور فائر بریگیڈ سمیت ہنگامی خدمات کو جائے وقوعہ تک پہنچنے میں تاخیر کیوں ہوئی۔ اگر کہیں لاپرواہی پائی جاتی ہے تو متعلقہ حکام اور ذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ صرف جانچ کے احکامات دینا کافی نہیں ہے، بلکہ اس کے نتائج کو عام کر کے قصورواروں کو سزا بھی دی جانی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جن خاندانوں نے اپنے بچوں کو کھویا ہے، ان کے نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہے، لیکن حکومت کو انسانی نقطہ نظر اپناتے ہوئے انہیں زیادہ سے زیادہ مالی امداد اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنا چاہیے۔ صوبے کے عوام یہ جاننا چاہتے ہیں کہ اتنے بڑے واقعے کے پیچھے کیا وجوہات تھیں اور مستقبل میں ایسے واقعات کی تکرار کو روکنے کے لیے کیا اقدامات کیے جائیں گے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
