تازہ ترین
نوئیڈا، غازی آباد میں پانچویں جماعت تک اسکول ہائبرڈ موڈ پر چلانے کے احکامات، بڑھتی آلودگی کے پیش نظر بڑا فیصلہدہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سےقومی یوم تعلیم پر بیدا میں شاندار تقریب کا انعقاد، 17 نومبر سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں’سنکلپ سندھیا‘ کا آغاز، مفت اضافی تعلیم کی ملے گی سہولت : متھلیش تیواریملک کے عظیم قوم پرست رہنماہیں مولاناآزاد : جسٹس کاٹجو، یومِ پیدائش پر بھاگلپور میں خصوصی پروگرام کا انعقاد، ویڈیو کال کے ذریعے سابق جج مارکنڈے کاٹجو اور مولانا آزاد کی نسل سے تعلق رکھنے والی حسن آرا سلیم نے قوم کو دیا پیغام’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقادتالاب میں ڈوب کر 2لڑکیاں ہلاکوجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہووٹر لسٹ سے کاٹے گئے 47.5 لاکھ ناموں کی دوبارہ ہوگی جانچ
اتر پردیش

اے ایم یو پیرا میڈیکل کالج نے خون کے عطیہ کی مہم میں قائم کیا نیا ریکارڈ

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے پیرا میڈیکل کالج میں سالانہ سر سید ڈے تقریبات کے سلسلے میں رضاکارانہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ کی بھرپور شرکت کے ساتھ کالج نے ایک نیا سنگ میل حاصل کیا۔
”اے ڈراپ فار ہیومینٹی“ (انسانیت کے لیے ایک قطرہ) کے عنوان سے منعقدہ اس مہم میں طلبہ کے جوش و خروش سے زائد از 40 یونٹس خون جمع کیا گیا جو جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج اسپتال (جے این ایم سی ایچ) کے بلڈ اینڈ کمپوننٹ سینٹر میں محفوظ کیا گیا۔
پرنسپل پروفیسر قاضی احسان علی نے طلبہ کے جذبہ خدمت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی بے غرض سرگرمیاں سر سید احمد خاں کے وژن کی عکاسی کرتی ہیں اور آنے والے طبی پیشہ وروں کے لیے خدمتِ خلق کے اعلیٰ ترین اصولوں کی نمائندگی کرتی ہیں۔
شعبہ پیتھالوجی کے ڈاکٹر محسن اعجاز، جو اس پروگرام کے نگران اور کوآرڈی نیٹر تھے، نے کہا کہ جے این ایم سی ایچ جیسے بڑے اسپتالوں میں، خاص طور پر حادثاتی مریضوں اور تھیلیسیمیا کے شکار بچوں کے لیے باقاعدہ خون عطیہ کی اشد ضرورت ہوتی ہے۔
بیچلر اِن میڈیکل لیبارٹری سائنس (بی ایم ایل ایس) کے طلبہ نے اس مہم میں نمایاں کردار ادا کیا اور کیمپ کو منظم و مؤثر انداز میں چلایا۔ طلبہ عبدالرحمن فیصل، ذکرہ پروین اور نورالفرقان نے عطیہ دہندگان کی سہولت اور پروگرام کے انتظام میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔