تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
اتر پردیش

UP کے CMیوگی آدتیہ ناتھ نئے بلڈنگ ضابطوں میں کئی مشکلات کو کردیا ختم

یوگی آدتیہ ناتھ

دیوبند: اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ (CM Yogi Adityanath) نئے بلڈنگ ضابطوں میں کئی مشکلات کو ختم کردیا ہے ۔نئے ضابطوں کے تحت اب ایک ہزار مربع فٹ تک کے پلاٹ پر تعمیر ی کام کرانے کے لئے نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

اب میپ اپ پاسنگ کے جھنجھٹ کو ختم کردیا گیا ہے صوبائی حکومت نے عوام کو یہ بہت بڑی سوغات دی ہے ۔تفصیل کے مطابق صوبائی وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش کی عوام کو بڑا تحفہ دیتے ہوئے مکانات کے نقشے پاس کرانے میں جس طرح کا استحصال کیا جاتا ہے اوربعد تک جس طریقہ سے رقومات وصو ل کی جاتی ہیں اس پر قدغن لگانے کے لئے بہت بڑا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

اس فیصلہ کے تحت بلڈنگ تعمیر کئے جانے کے نئے ضابطوں میں مذکورہ تمام اقدامات کو یکسر ختم کردیا گیا ہے ۔تعمیری محکمہ کے چیف سکریٹری پی گرو پرساد نے بتایا کہ اب نقشہ پاس کرانے کے ضابطوں میںترمیم کردی گئی ہے ۔نئے ضابطوں کے تحت اب ایک ہزار مربع فٹ تک کے پلاٹ پر تعمیری کام کرانے کے لئے نقشہ پاس کرانے کی ضرورت نہیں ہے جبکہ 5000(پانچ ہزار) مربع فٹ تک کے پلاٹ پرتعمیر کرانے کے لئے آرکیٹیکٹ کا سرٹیفکیٹ ہی کافی ہوگا ۔

اتر پردیش کے محکمہ تعمیر اور تعمیری ضابطوں 2008میں ترمیم کئے جانے کی منظوری دیدی گئی ہے ۔اس سے عام آدمی کو بڑی راحت ملے گی ۔اتر پردیش کے تعمیری محکمہ کی ویب سائٹ پر تقریباً 250؍ صفحات پر مشتمل نئے تعمیری ضابطے اپ لوڈ کئے گئے ہیں ۔ان نئی ترامیم سے تعمیر ی کام کرانے والوں کو بہت سہولت ملے گی ۔مکانات ودیگر عمارات کو تعمیر کراتے وقت اب 25؍فیصد حصہ میں نرسری ،بچوں کے رہنے کے علیحد ہ سیکشن نیز ڈاکٹر اور وکلاء سمیت تمام پروفیشنل افراد اپنے دفاتر ورکشاپ اور کلینک وغیر ہ بھی تعمیر کراسکتے ہیں ۔اس کے لئے نئے نقشہ میں علیحدہ سے ذکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ان سب کی تعمیر کے لئے حتمی منظور ی دیدی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔