Connect with us

uttar pradesh

وی کمٹ سوسائٹی نے میرٹھ میں بنائی ہےاپنی منفر د شناخت

Published

on

(پی این این)
میرٹھ: یہ شناخت انہوں نے اسکول چلانا آسان کام نہیں ہے ۔ آج لوگوں نے اسکول کے نام پر تجارت شروع کرد پہلے کسی و تعلیم دینا کار ثواب سمجھا جاتا تھا لیکن آج حالات اس کے برعکس ہیں ۔ وی کمٹ سوسائٹی نے میرٹھ میں اپنی منظر دوستی ویسے ہی قائم نہیں کی بلکہ وی کمٹ سوسائٹی ہر ضرورت مند کے پاس چاکلی ۔
رمانبر و جیسی عظیم جن کی سر پرستی میں دی کمٹ جیسی تنظیم مسلسل نہ صرف تعلیمی، تہذیبی اورثقافتی خدمات انجام دے رہی ہے بلکہ بچوں، خواتین اورصحت اور ماحولیات کے تعلق سے بھی ان کی تعظیم نے جو کارہائے نمایاں انجام دیے ہیں وہ بھی قابل ستائش اور لائق تقلید ہیں ۔ اپنے لیے تو سبھی جیتے ہیں لیکن جو سماج میں تعلیم ، دبے کچلے اور نادار لوگوں کے لیے کام کریں وہ ہی لوگ عظیم ہوتے ہیں۔ زما نہرو بھی نہ صرف بچوں بلکہ ہمارے لیے بھی ایک آئیڈیل ہیں ۔ یہ الفاظ تھے صدر شعبہ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری کے جو شعبہ اردو میں منعقد وی کمٹ سوسائٹی کے جلسے کے دوران ادا کر رہے تھے۔
اس سے قبل پروگرام کا آغاز سعید احمد سہارنپوری نے تلاوت کلام پاک سے کیا۔ جلسے کی صدارت کے فرائض معروف ادیب ناقد اور صدر شعبہ اردو پروفیسر اسلم جمشید پوری نے فرمائی ۔ مہمانان خصوصی کے بطور دی کمٹ کی بانی وصدر اور معروف سماجی کارکن را شھر و اور معروف شاعر مولانا سید نایاب الدین نایاب نے شرکت کی ۔ استقبالیہ کلمات ڈاکٹر آصف علی ، نظامت ڈاکٹر ارشاد سیانوی اور شکریے کی رسم شعبۂ اردو کی ریسرچ اسکالر عظمی سحر نے ادا کی ۔
وی کمٹ سوسائٹی کی بانی رما نہرو نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہماری سوسائٹی سب کے لیے کام کرتی ہے۔ چاہے بچوں کی تعلیم ہو یا تربیت ، ہم نے سماج میں پسماندہ طبقات پر خاصا کام کیا ہے۔ بچوں کو کھلونے دینا، دوائیاں فراہم کرانا اور ان کے ضروریات کے پیش نظر جو بھی کوششیں ہو سکتی ہیں ہم برابر کر رہے ہیں ۔ آج شعبے میں آنا بھی اسی سلسلے کی ایک کڑ ہے۔ سوسائٹی دور دراز کے علاقوں ، گاؤں دیہات میں بھی بڑے پیمانے پر کام کر رہی ہے۔ اس سوسائٹی نے اب تک بہت سی ورک شاپ مختلف ادبی، تہذیبی و ثقافتی پروگراموں کا نہ صرف انعقاد کیا ہے بلکہ وقتا فوقتا صحت اور تندرستی وغیرہ کے تعلق سے بھی معاشرے میں بہتر طور پر کام انجام دے رہی ہے۔ اس سوسائٹی نے ضلع جیل ، صوبائی نسوانی خدمات ، صوبائی بال گرہ کے تعلق سے بھی بڑے بڑے کارنامے انجام رہے ہیں ۔ کمزوروں اور پسماندہ طبقات کی مدد ہی سوسائٹی کا مقصد ہے۔ ادر اب تک اس سوسائی کو متعدد ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔اس موقع پر پیشان برود، محمد شمشاد، محمد عمرانمحمد شاہد وغیرہ پر دگرام میں موجود رہے۔

uttar pradesh

گنگا ایکسپریس وے پرایک اور المناک سڑک حادثہ، باپ- بیٹی کی دردناک موت،ایک ہی خاندان کے متعددافراد زخمی

Published

on

امروہہ:(پی این این) اتر پردیش کے امروہہ میں گنگا ایکسپریس وے پر اتوار کی علی الصبح ایک دل دہلا دینے والا سڑک حادثہ پیش آیا، جس میں پنجاب کے موہالی کے رہنے والے ایک ہی خاندان کے آٹھ زخمیوں میں سے باپ بیٹی سمیت دو افراد کی دردناک موت ہو گئی، جبکہ چار دیگر شدید طور پر زخمی ہو گئے۔
موصولہ معلومات کے مطابق، سید نگلی تھانہ علاقے کے تحت ترارا گاؤں کے قریب بریلی کے ’منونا دھام‘ سے درشن کر کے چنڈی گڑھ لوٹ رہے عقیدت مندوں کی تیز رفتار میجک پک اپ گاڑی اچانک بے قابو ہو کر سڑک پر پلٹ گئی، جس کے بعد ایکسپریس وے پر چیخ و پکار مچ گئی۔ بدقسمتی سے، گاڑیوں کے ٹکرانے کی آواز سن کر مقامی لوگ جب تک بچاؤ اور مدد کے لیے دوڑے، پیچھے سے آنے والی ایک تیز رفتار کار اور ٹیمپو ٹریولر سڑک پر تڑپتے ہوئے زخمیوں کو روندتے ہوئے نکل گئیں۔ اس کے بعد ایک کے بعد ایک کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں، جس سے چیخ و پکار کے بیچ ایکسپریس وے پر صورتحال مزید خوفناک ہو گئی۔
پک اپ گاڑی کو پیچھے سے ٹکر مارنے والے ٹیمپو ٹریولر میں مدھیہ پردیش کے ضلع جھابوا کے رانا پور گاؤں کے 18 لوگ سوار تھے، جو ایودھیا سے درشن کر کے ہری دوار جا رہے تھے اور وہ بھی اس حادثے کا شکار ہو گئے۔
اس حادثے میں پنجاب کے موہالی کے رہنے والے لکشمن (30) اور ان کی بیٹی آشا کی ہسپتال لے جاتے وقت راستے میں ہی موت ہو گئی۔ جاں بحق لکشمن کی بیوی سریتا، دیپک، دیپیکا، راہل، پانچ سالہ پری، ساڑھے تین سالہ نیتک اور چار سالہ خوشپریت سمیت کئی دیگر لوگ اس حادثے میں شدید زخمی ہوئے ہیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس فورس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور ایمبولینس کی مدد سے تمام زخمیوں کو قریبی کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا، جہاں سے شدید زخمی سریتا سمیت دیگر کو بہتر علاج کے لیے ہائر سینٹر ریفر کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے اور حادثے کی اطلاع پنجاب کے موہالی میں ان کے رشتہ داروں کو دے دی ہے۔ ایکسپریس وے پر ٹریفک کو بحال کرنے کے لیے گاڑیوں کو کرین کی مدد سے جے پال سنگھ بابو جی چوک کے پاس منگرولہ ٹول پلازہ پر کھڑا کرا دیا گیا ہے۔ معاملے میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Continue Reading

uttar pradesh

وارانسی کا راج گھاٹ پل بند، گاڑیوں کی آمد و رفت پر مکمل پابندی

Published

on

(پی این این)
وارانسی: اتر پردیش میں وارانسی اور چندولی کو جوڑنے والے تاریخی راج گھاٹ پل پر مرمت کا کام اتوار کی رات 10 بجے سے شروع ہوگا۔ اس کے پیشِ نظر، یہ پل 13 اگست تک گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیے مکمل طور پر بند رہے گا۔ مرمت کا کام روزانہ رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک چلے گا۔ اس دوران کسی بھی قسم کی گاڑیوں کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
ٹریفک پولیس کے مطابق، محکمہ تعمیرات عامہ (پی ڈبلیو ڈی) کے حکام کے ساتھ صلاح و مشورے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ آس پاس کے متعلقہ تھانوں کو ہدایات دی گئی ہیں کہ روٹ ڈائیورژن پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے تاکہ ٹریفک جام کی صورتحال پیدا نہ ہو۔تبدیل شدہ ٹریفک روٹ کے تحت مغل سرائے اور چندولی کی جانب جانے والی گاڑیوں کو سندہا کی طرف سے رنگ روڈ کے راستے چندولی بھیجا جائے گا، جبکہ چندولی کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کو رام نگر کے سامنے گھاٹ پل سے ڈافی ہائی وے کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ اسی طرح پڑاؤ کی جانب سے آنے والی گاڑیوں کو بھی رام نگر کے سامنے گھاٹ پل سے ہوتے ہوئے لنکا-رویداس گیٹ روڈ کی طرف روانہ کیا جائے گا۔
ٹریفک پولیس کی ٹیمیں مسلسل نگرانی کریں گی۔ انٹری پوائنٹس (داخلہ راستوں) پر بیریکیڈز لگا کر انہیں بند کیا جائے گا اور مقامی پولیس کے اضافی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

Continue Reading

uttar pradesh

یوپی پنچایتی انتخاب کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری، 40 لاکھ سے زائد ووٹروں کا ہوا اضافہ،1.41 کروڑ لوگوں کے نام فہرست سے خارج

Published

on

(پی این این)
لکھنؤ:اتر پردیش میں ہونے والے پنچایتی انتخاب کے لیے ووٹرس کی حتمی لسٹ آج جاری کر دی گئی ہے۔ یہ فہرست ضلعی سطح پر جاری کی گئی ہے، جس میں ووٹرس کو 9 ہندسوں کا شناختی نمبر دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں 40.19 لاکھ ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ 1.41 کروڑ ووٹرس کے نام فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔
ریاستی الیکشن کمیشن نے یوپی میں سہ سطحی پنچایتی انتخاب کے لیے حتمی ووٹر لسٹ جاری کی ہے۔ یہ فہرست تمام دعووں اور اعتراضات کے تصفیے اور تصدیق کے بعد جاری کی گئی ہے۔ یہ فہرست ضلع وار جاری کی گئی ہے لیکن کئی اضلاع سے فہرست کے ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی شکایتیں موصول ہو رہی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ تکنیکی خامی کے باعث فہرست ڈاؤن لوڈ ہونے میں پریشانی ہو رہی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ حتمی ووٹر لسٹ تمام دعووں اور اعتراضات کے تصفیے اور تصدیق کے بعد جاری کی گئی ہے۔ اس سے قبل کمیشن نے 18 دسمبر 2025 کو عبوری ووٹر لسٹ جاری کی تھی۔ رپورٹس کے مطابق حتمی ووٹر لسٹ میں تقریباً 1.81 کروڑ نئے ووٹرس شامل کیے گئے ہیں۔ جبکہ 1.41 کروڑ ووٹرس کے نام فہرست سے ہٹائے گئے ہیں۔ اس طرح سے پنچایتی انتخاب کی ووٹر لسٹ میں تقریباً 40.19 لاکھ ووٹرس کا اضافہ ہوا ہے۔ حتمی ووٹر لسٹ جاری ہونے کے بعد ریاست میں پنچایتی انتخاب کے متعلق آگے کا عمل شروع ہو سکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس بار الیکشن کمیشن کے ذریعہ ووٹرس کو 9 ہندسوں کا شناختی نمبر دیا گیا ہے، جس سے انتخابی عمل کو مزید شفاف اور منظم طریقے سے مکمل کیا جا سکے گا۔ قابل ذکر ہے کہ یوپی میں فی الحال پنچایتی انتخاب ملتوی کر دیے گئے ہیں۔ پنچایتوں میں او بی سی ریزرویشن کی صورتحال واضح نہ ہونے کی وجہ سے گرام پردھانوں کو 6 ماہ کے لیے ایڈمنسٹریٹر بنا دیا گیا ہے۔ دوسری جانب اس معاملے پر ہائی کورٹ میں بھی سماعت ہو رہی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network