تازہ ترین
ریاستی محکمۂ تعلیم میں بڑی بدعنوانی، کلرک نے ڈیجیٹل ریکارڈ میں جعل سازی کے ذریعہ کیا 76 لاکھ کا غبن،انتظامیہ نے کیا معطلامارت شرعیہ میں مولانا ابو نصر فاروق و شہاب الدین سمیت دیگر کئی شخصیات کے لئے تعزیتی نشست کا انعقادڈاکٹر شعیب راہی کی ادبی خدمات پر کامیاب سیمینارمنعقد،پروفیسر احمد بدر سند اعزاز سے سرفرازسیوان:جیویکا گتھنی نے کامیابی سے’یوتھ موبلائزیشن مہم‘ کاکیا انعقاد،روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے تحت 10 نوجوانوں کو سیکیورٹی گارڈ کے عہدوں کے لیے کیاگیا منتخبسر سید احمد خان کے یومِ پیدائش کے موقع پر سینٹ جانس کالج میں مضمون نویسی کا مقابلہ’تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت اور اعلیٰ انسانی اقدار بھی ضروری‘،شعبہ اردو،چودھری چرن سنگھ یونیورسٹی،میرٹھ میں جشن سر سید تقریبات کا آغاز’گنے کی قیمت 700 روپے نہیں تو بی جے پی کو ووٹ نہیں‘ ،کسانوں کی میٹنگ میں بھارتیہ کسان یونین کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما کا اعلانسپریم کورٹ مارچ پر راہل گاندھی کو سمن،ہمیں کوئی دھمکا نہیں سکتا،ہم جانتے ہیں کہ عدالت کے اندر اور باہر کون کیا کہہ رہا ہے،چیف جسٹس کا تبصرہ
uttar pradesh

’دینی، ملی، اصلاحی اور سماجی میدان میں نمایاں خدمات انجام دے رہی ہےجمعیۃ ‘

(پی این این)
دیوبند:دھتولی مغل مرسیفل اکیڈمی دھتولی مغل میں جمعیۃ علماء کی انتخابی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت جامعۃ الشیخ عبدالستار نانکہ گندیوڑہ کے مہتمم الحاج فضل الرحمن رحیمی نانکوی نے کی۔ میٹنگ میں بطور مشاہد جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے ناظم مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز قاری کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مولانا مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی نے کہا کہ جمعیۃ علماء نے ہمیشہ ملک و ملت کی رہنمائی دینی شعور کی بیداری، اصلاحِ معاشرہ، عوامی مسائل کے حل اور مظلوموں کی آواز بلند کرنے میں اپنا اہم کردار ادا کیا ہے۔ علماء کی یہ جماعت معاشرے میں دینی اقدار کے تحفظ، نئی نسل کی دینی تربیت اور عوام کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنے کے لیے مسلسل سرگرمِ عمل ہے۔
مفتی عطاء الرحمن جمیل قاسمی نانکوی نے کہا کہ جمعیۃ علماء کا مقصد صرف تنظیمی سرگرمیوں تک محدود نہیں بلکہ اس کا بنیادی مقصد معاشرے میں خیر، اصلاح، اخوت، اتحاد اور دینی شعور کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے ذمہ داران پر زور دیا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں عوام سے مسلسل رابطہ رکھیں دینی و اصلاحی پروگرام منعقد کریں اور معاشرے کی حقیقی ضرورتوں کو سمجھتے ہوئے خدمت کا دائرہ وسیع کریں۔انہوں نے مزید کہا کہ تنظیمیں اسی وقت مضبوط ہوتی ہیں جب ان کے ذمہ داران اخلاص، باہمی مشاورت، نظم و ضبط اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ کام کریں۔ دھتولی یونٹ کی تشکیل عمل میں لائی گئی۔
انتخاب کے بعد مولانا صداقت کو سرپرست، مولانا محمد رفاقت مظاہری کو صدر، جبکہ قاری محمد شرافت مظاہری اور قاری محمد راغب مظاہری کو بالترتیب نائب صدر منتخب کیا گیا۔اسی طرح قاری محمود کو جنرل سیکرٹری، مولانا محمد شوقین مظاہری کو سیکرٹری، حافظ محمد انصار کو خزانچی اور مولانا محمد طلحہ ندوی کو ناظم منتخب کیا گیا۔اراکینِ عاملہ میں قاری محمد شرافت مظاہری، مولانا محمد رفاقت مظاہری، مولانا محمد شوقین مظاہری، قاری محمد راغب مظاہری، قاری محمد شاہد، مولانا محمد طلحہ ندوی، حافظ محمد صیاد، حافظ محمد فرقان، قاری محمد منور حسین، حافظ عبدالقادر، حافظ محمد انصار، مولانا عطاء الرحمن قاری محمد افشان اور حافظ محمد موسیٰ حافظ عیسی حافظ عطاء الرحمن قاری یوسف قاری تیمور قاری شاہد کو شامل کیا گیا۔اس موقع پر قاری محمد حسین کاشفی، ناظم جمعیت علماء بہڑہ سندل سنگھ، مولانا محمد احمد ندوی، محمد سلمان محمد سفیان قاری زبیر عالم ستاری پردھان راؤ محبوب قاری رضوان سمیت متعدد علماء، ائمہ، ذمہ داران اور معززین نے شرکت کی۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔