(پی این این)
گیا جی: گیا ضلع فٹ بال ایسوسی ایشن کے سکریٹری خطیب احمد کو بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کا جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔ 24 اکتوبر 2026 کو ویشالی کے انامیکا ہوٹل میں منعقدہ ایسوسی ایشن کی سالانہ میٹنگ میں اتفاق رائے سے نئی مجلس عاملہ تشکیل دی گئی۔ اس میں منوج کمار شرما کو صدر اور خطیب احمد کو جنرل سکریٹری منتخب کیا گیا، جبکہ ویشالی کے پرمیندر کمار سنگھ کو خزانچی بنایا گیا۔
سبکدوش ضلع و سیشن جج گنگا پرساد کی نگرانی میں مکمل ہونے والے انتخاب میں ڈاکٹر امتصار الحق، رینا اور ستیہ پرکاش کو نائب صدر، جبکہ سمن کمار سنگھ اور رنجیت سنگھ کو جوائنٹ سکریٹری کی ذمہ داری سونپی گئی۔ مجلس عاملہ کے اراکین میں اصغر علی، انشا، اوماشنکر پرساد، شیو شنکر سنگھ، رویندر کمار، راکیش کمار سنگھ اور کومل کماری شامل ہیں۔
خطیب احمد کے ریاستی سطح پر اہم عہدے پر منتخب ہونے سے گیا کے فٹ بال حلقے میں خوشی کی لہر ہے۔ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں بہار میں فٹ بال کو فروغ ملے گا، ضلعی ایسوسی ایشنوں کے درمیان تال میل بہتر ہوگا اور نوجوان و باصلاحیت کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیت دکھانے کے مزید مواقع حاصل ہوں گے۔ خطیب احمد کو مبارک باد دینے والوں میں اولمپک کے سکریٹری موتی کریمی، راکیش رنجن، مسعود اختر، محمد نیاز الدین، جتیندر کمار، پرویز عالم، پرکاش سولنکی اور محمد شمیم سمیت دیگر افراد شامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئی مجلس عاملہ ریاست میں فٹ بال کی ترقی کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
