تازہ ترین
ہائی کورٹ نے بہار کی خواتین کودی بڑی راحت، ذات سرٹیفکیٹ میں شوہر کا نام درج ہونے کے باوجودبھی ملے گا ریزرویشن کا فائدہگیاجی:بھروسہ مندڈرائیور ہی نکلا5 لاکھ کی لوٹ کا ماسٹر مائنڈ،3 گرفتار، چوتھا فرارگیاجی کے خطیب احمد بہار فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری منتخبحاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقادسیتامڑھی:2758 ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری، 440 مکمل، 543 کروڑ روپے کی تخمینہ سے زیر تعمیر ماں سیتا میڈیکل کالج، کاياکلپ مہم کے تحت اسکولوں، اسپتالوں اور آنگن باڑی مراکز کی حالت بہتر بنانے کا کام جاریزمین پرناجائزقبضہ کرنے والوں کوبھیجو جیل، جنتادربار میں اراضی پر قبضے کی شکایت پر وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کا حکماتر پردیش میں ہولناک سڑک حادثہ، تلک کی تقریب سے لوٹ رہی کارکی ٹریلر سے ٹکر،6 افراد ہلاک،2 بچے شدید زخمیمالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائی
بہار

حاجی پور: ہدفی مداخلتی پروگرام کے تحت 3 روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز، تکنیکی پہلوؤں کو مزید مضبوط بنانے پر زور، بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی اور بی وی ایچ اے کے زیر اہتمام تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

(پی این این)
حاجی پور:ریاست میں ایچ آئی وی کے مشتبہ مریضوں کی شناخت کے عمل کو تکنیکی اعتبار سے مزید مؤثر اور مضبوط بنانے کے مقصد سے ضلعی سطح کے عہدیداروں کے لیے پٹنہ کے ایک نجی ہوٹل میں ہدفی مداخلتی پروگرام (ٹارگیٹڈ انٹروینشن) کے تحت تین روزہ ریفریشر ٹریننگ کا آغاز ہوا۔ اس تربیتی پروگرام میں ریاست کے پٹنہ، بیگوسرائے، بھوجپور، بکسر، روہتاس، کیمور، مشرقی چمپارن، سیوان اور ویشالی اضلاع کے پروگرام منیجرز اور مانیٹرنگ و ایویلیوایشن آفیسر کم اکاؤنٹ آفیسر نے شرکت کی۔
تین روزہ تربیتی ورکشاپ کا افتتاح بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی (ٹی آئی) کے جوائنٹ ڈائریکٹر منوج کمار سنہا، ڈپٹی ڈائریکٹر منترشور پاٹھک اور ایڈیشنل ڈائریکٹر راجیو رنجن کمار نے مشترکہ طور پر شمع روشن کر کیا۔ اس موقع پر بہار والنٹری ہیلتھ ایسوسی ایشن (بی وی ایچ اے) کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سواپن مجمدار، ساتھی کی علاقائی نمائندہ ڈاکٹر تنوشری گپتا سمیت بی وی ایچ اے کی ٹیم موجود تھی۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بہار اسٹیٹ ایڈز کنٹرول کمیٹی کے جوائنٹ ڈائریکٹر منوج کمار سنہا نے کہا کہ تمام شرکاء اس تربیتی ورکشاپ سے بھرپور فائدہ اٹھائیں اور پروگرام کے تکنیکی پہلوؤں کو مضبوط بنانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس تربیت کے بعد ریاست میں ایڈز کنٹرول پروگرام کے اعداد و شمار میں بہتری نظر آئے گی۔
ڈپٹی ڈائریکٹر منترشور پاٹھک نے بھی تمام شرکاء سے پوری سنجیدگی اور لگن کے ساتھ تربیت میں حصہ لینے کی اپیل کی۔ وہیں ایڈیشنل ڈائریکٹر راجیو رنجن کمار نے بروقت رپورٹنگ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع ہر ماہ کی 2 تاریخ تک اپنی ماہانہ رپورٹ ریاستی دفتر کو لازمی طور پر ارسال کریں۔
ورکشاپ کے دوران بتایا گیا کہ نیشنل ایڈز کنٹرول آرگنائزیشن (ناکو) کی 2025 کی رپورٹ کے مطابق بہار میں تقریباً 1.54 لاکھ ایچ آئی وی پازیٹو کیسز درج کیے گئے ہیں۔ یہ تربیتی ورکشاپ ناکو کی نظرثانی شدہ رہنما ہدایات کے مطابق منعقد کی جا رہی ہے۔ اس موقع پر ساتھی کی علاقائی نمائندہ ڈاکٹر تنوشری گپتا نے مختلف ریاستوں میں جاری ٹارگیٹڈ انٹروینشن پروگراموں کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ تربیتی ورکشاپ میں بی وی ایچ اے کی بھاونا سنہا اور راجو شرما نے بطور مرکزی ٹرینر اپنے فرائض انجام دیے، جبکہ پروگرام کی نظامت بی وی ایچ اے کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سواپن مجمدار نے کی۔

متعلقہ خبریں