حاجی پور / ویشالی:(پی این این) ضلع ہیڈکوارٹر حاجی پور میں محکمہ صحتِ عامہ انجینئرنگ (پی ایچ ای ڈی) کی نو تعمیر شدہ جدید عمارت کا افتتاح مرکزی وزیر اور حاجی پور کے رکن پارلیمنٹ جناب چراغ پاسوان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔ اس موقع پر محکمہ کی جانب سے کروڑوں روپے کی لاگت سے چلنے والی مختلف ترقیاتی اسکیموں کا سنگِ بنیاد بھی رکھا گیا۔
تقریب میں بہار حکومت کے پی ایچ ای ڈی وزیر سنجے سنگھ خصوصی طور پر موجود تھے۔ وزیر سنجے سنگھ نے نئے دفتر کی خصوصیات بتایا ۔ اس موقع پر بہار حکومت کے پی ایچ ای ڈی وزیر سنجے سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کا پرانا دفتر کافی عرصے سے خستہ حالی کا شکار تھا۔ اس کی وجہ سے افسران، ملازمین، ٹھیکیداروں اور دور دراز سے آنے والے عام لوگوں کو بیٹھنے اور آمد و رفت میں کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ ان مسائل کے مستقل حل کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ اس نئی عمارت کی تعمیر کرائی گئی ہے، تاکہ محکمہ کے انتظامی امور بہتر انداز میں انجام دیے جا سکیں اور عام لوگوں کو بھی سہولت حاصل ہو۔ کروڑوں روپے کی ترقیاتی اسکیموں سے علاقے کی تصویر بدلنے کی امید ۔
افتتاحی تقریب کے دوران مرکزی وزیر چراغ پاسوان اور پی ایچ ای ڈی وزیر سنجے سنگھ کی موجودگی میں ضلع کے لیے کئی اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا۔ ان اسکیموں سے دیہی اور شہری علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی، بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور عوامی مفاد سے متعلق دیگر کاموں کو رفتار ملنے کی امید ہے۔ مقامی عوامی نمائندوں نے اس پہل کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ اس سے علاقے کی ترقی کو ایک نئی سمت ملے گی ۔ دھیریندر شاستری کے متنازع بیان پر وزیر سنجے سنگھ کا محتاط رد عمل۔
تقریب کے دوران صحافیوں نے دھیریندر شاستری کے حالیہ متنازع بیان سے متعلق سوال کیا تو وزیر سنجے سنگھ نے محتاط انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی بیان کے پس منظر اور اس کے اصل معنی کو پوری طرح سمجھنا ضروری ہے۔ ایک ہی بیان کو مختلف لوگ مختلف تناظر میں دیکھ سکتے ہیں۔ جب تک پورے معاملے کی صورت حال واضح نہ ہو جائے، اس وقت تک کسی نتیجے پر پہنچنا یا تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہے ۔ انتظامی نظام اور سیاسی حلقوں میں تقریب کی رہی چرچا۔
حاجی پور میں پی ایچ ای ڈی دفتر کی نئی عمارت کے افتتاح اور ترقیاتی منصوبوں کے سنگِ بنیاد رکھے جانے سے انتظامی نظام اور عوامی خدمات میں بہتری کی امید پیدا ہوئی ہے۔ اس موقع پر محکمہ کے کئی سینئر افسران، مقامی عوامی نمائندے اور بڑی تعداد میں پارٹی کارکنان موجود تھے۔
