تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

مولانا سید سلیمان ندوی کے سانحۂ ارتحال سے پیدا ہوگیا ہے ایک بہت بڑا خلاء: مقررین,تنظیم ابناء ندوہ ضلع ارریہ کے زیرِ انتظام علامہ سیدسلمان ندوی کے لئے تعزیتی ودعائیہ نشست کا انعقاد

(پی این این)
ارریہ:گزشتہ کل تنظیم أبناء ندوہ ضلع ارریہ کے زیرِ انتظام قلب شہر میں واقع مدرسہ اسلامیہ یتیم خانہ ارریہ کی جامع مسجد میں حضرت الاستاذ علامہ سید سلمان حسینی رحمہ اللہ علیہ کے لئے ایک دعائیہ نشست رکھی گئی، بحمداللہ یہ بہت ہی کامیاب وبامراد رہی، ابتدا میں تعداد مختصر تھی، عین دعاء کے وقت مسجد میں ایک بڑی جماعت پہونچ گئی، حضرت کے شاگرد رشید اور اس مسجد کے امام و خطیب حضرت مولانا اکبر صادق ندوی کی رقت آمیز دعا پر پورے مجمع کی طرف سے والہانہ آمین پر پرکیف فضا بن گئی، حاضرین نے اس سے نیک فال لیا ہے اور حضرت کے درجات کی بلندی کا اسے ذریعہ کہا ہے۔
اس موقع پر حاضرین میں سے جناب مولانا شاہجہاں ندوی، مولانا سرور عالم ض ندوی، مولانا مطیع الرحمن ندوی، مولانا وقار ندوی، ماسٹر وقار ندوی، مولانا فہیم اختر ندوی، مولانا اکبر صادق ندوی نے باری باری حضرت کے محاسن بیان کئے اور قیمتی تاثرات سے سبھی حاضرین مستفید ہوئے۔نیز حاضرین سے موجود تنظیم أبناء ندوہ کے اراکین نے یہ گزارش بھی کی ہے کہ حضرت کے کارناموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے بھی عوام الناس تک پہونچائیں!، حدیث شریف میں یہ حکم ہے کہ مرنے والے کے محاسن کا ذکر ہو، اس وقت ہمارے ہاتھ میں ایک آلہ ہے جسے ہم موبائل کہتے ہیں، آج اسی کے ذریعہ حضرت کے کارناموں کو دفن کرنے کی ناپاک سعی ہورہی ہے، ایسے میں ہم پر لازم ہے کہ حضرت کی خوبیوں کو منظر عام پر لائیں، آپ نے جو ملت اسلامیہ ہندیہ ہی کی نہیں بلکہ عالم اسلام کی نمائندگی کی ہے۔
حضرت علی میاںؒ کے بعد یہ فرض ارض ہند سے تن تنہا آپ ادا کرریے تھے، قضیہ فلسطین پر، مسجد اقصی کی آزادی پر مسلم ممالک کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوششیں کررہے تھے،دنیا بھر میں گھوم گھوم کر حمیت اسلامیہ اور غیرت دینیہ کو بیدار کرریے تھےکہ اچانک ہم سے جدا ہوگئے۔آپ کے اس دار فانی سے کوچ کرجانے پر ایک بہت بڑا خلا پیدا ہوگیا ہے۔آج وطن عزیز میں دور دور تک ایسی کوئی عبقری شخصیت نظر نہیں آرہی ہے جو اس فرض کو انجام دے سکے۔
واقعی حضرت حسن بصریؒ کا یہ قول حضرت پر صادق آتا ہے کہ ایک عالم کی موت، پورے عالم کی موت ہے۔ باری تعالٰی حضرت والا کے درجات بلند فرمائے اور نعم البدل نصیب کرے، آمین یارب العالمین ۔اس کامیاب نشست کے انعقاد پر تنظیم أبناء ندوہ پورنیہ کمشنری کے جنرل سکریٹری مولانا ہمایوں اقبال ندوی اور ارریہ ضلع کے جنرل سکریٹری مولانا عبدالسلام عادل ندوی اور ان کی پوری ٹیم نے تمام حاضرین کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔