تازہ ترین
جمہوریت وراثت ہی نہیں اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری،’ووٹ بچائو، دیش بچائو‘مہم کے تحت آر جے ڈی کے سینئر لیڈر سید فیصل علی کی یکم نومبر کو رام لیلا گرائونڈ پہنچنے کی اپیلبہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائیایک بار پھر احسان الحق رضا کے ہاتھ میں طلبہ جے ڈی یو کی کمان،چار رنگوں کے ’ڈسٹ بِن‘ سے بچوں نے سکھایا کچرا انتظام، گھر گھر پہنچایا صفائی کا پیغام، اردو پرائمری اسکول چاترگھاٹ میں ایکو کلب کے تحت بیداری مہم کا اہتمام5 سیٹیں نہیں، 50 اضلاع میں ہوئی بی جے پی کی شکست, اترپردیش میں ایم ایل سی انتخابات کے نتائج پر اکھلیش یادو کا شدید حملہاے ایم یوطلبہ یونین کے سابق صدرڈاکٹر اعظم بیگ پہنچے علی گڑھ، طلبہ یونین انتخابات کے امیدواروں اور دیگرطلبہ سے کی ملاقاتدیوبند کوتوالی انچارج نے عوامی دربارمیں سنے عوام کے مسائل، دیر رات تک سڑکوں پر بلاوجہ گھومنے اور شرپسند واسٹنٹ کرنے والوں کے خلاف کی جائے گی سخت کارروائی: سندیپ بالیاندنیا کیلئے3 منٹ، آخرت کیلئے ہمیشہ کی کریں تیاری : خطیب محمد اقبال، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران دنیا کی عارضی زندگی اور آخرت کی دائمی زندگی پر خطاب
دلی این سی آر

سیلم پور قتل کیس میں لیڈی ڈان سمیت 3 افراد گرفتار, حالات کشیدہ

سیلم پور قتل کیس
نئی دہلی:  دہلی کے سیلم پور علاقے میں نوجوان کے قتل کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں، حالانکہ پولس انتظامیہ کی جانب سے سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ حکام نے جمعہ کو بتایا کہ پولیس نے شمال مشرقی دہلی کے سیلم پور علاقے میں سیکورٹی بڑھا دی ہے۔

ادھر سیلم پور قتل کیس کی ملزمہ لیڈی ڈان ذکرا کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔۔ وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے۔ ان کے ساتھ تین دیگر افراد کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ سیلم پور میں 17 سالہ لڑکے کے قتل کے معاملے میں لیڈی ڈان ذکرا کا نام آ رہا تھا۔ بتایا جا رہا تھا کہ ذکرا اور اس کے بھائی ساحل نے مل کر یہ کام انجام دیا تھا۔ ذکرا اب پولیس کی حراست میں ہے۔ ساحل بھی پولیس سے مسلسل رابطے میں ہے۔
شام 7.38 بجے کنال دودھ لینے سیالپور کے جے بلاک جا رہا تھا۔ اس دوران اسے چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا۔ اس کے قتل کے بعد سے علاقے میں کشیدگی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق قتل کی سازش ‘لیڈی ڈان کے نام سے مشہور ذکرا نے رچی تھی۔ معلومات کے مطابق وہ اپنے بھائی کے چھرا گھونپنے اور حملے کا بدلہ لینا چاہتی تھی۔

“وہ اپنا گینگ چلا رہی تھی۔ وہ حال ہی میں ایک کیس میں جیل بھی گئی تھی،” ذرائع نے بتایا۔  اس قتل کے بعد علاقے میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے، پولیس نے سکیورٹی بڑھا دی۔

ایک سینئر افسر نے کہا، “ہم نے سیکورٹی بڑھا دی ہے اور لوگوں کو سڑکوں سے ہٹا دیا ہے۔ ہم امن و امان کو برقرار رکھنے کو یقینی بنا رہے ہیں۔” جمعرات کو لڑکے کی موت کی اطلاع ملتے ہی سیلم پور پولیس اسٹیشن کی ایک ٹیم اسپتال پہنچی۔ کرائم ٹیم کو جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے لیے بلایا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔