تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
uttar pradesh

بغیر کسی امتیاز کےسب کو ملنا چاہیے انصاف،وزیر اعلیٰ یوگی نے مسلسل دوسرے دن جنتا درشن میں مختلف اضلاع سے آئے لوگوں سےکی ملاقات اورسنے ان کے مسائل

(پی این این)
گورکھپور:اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل حکومت کا عزم ہے۔وزیر اعلیٰ یوگی نے گورکھپور دورے کے دوران مسلسل دوسرے دن اتوار کو گورکھناتھ مندر میں منعقدہ جنتا درشن میں مختلف اضلاع سے آئے لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔
اس دوران مسٹریوگی نے تقریباً 150 افراد کے مسائل سنے اور کہا کہ ہر شخص کے مسئلے کا حل حکومت کیا عزم ہے۔ وزیر اعلیٰ نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ پوری مستعدی اور حساسیت کے ساتھ یہ یقینی بنائیں کہ بغیر کسی امتیاز کے سب کو انصاف ملے۔ ہر مستحق کو عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ حاصل ہو، ضرورت مندوں کے مناسب علاج کا انتظام کیا جائے اور زمین پر قبضہ کرنے والے لینڈ مافیا اور دبنگوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے تمام درخواستوں کو متعلقہ افسران کے حوالے کرتے ہوئے فوری اور اطمینان بخش کارروائی کی ہدایت دی اور لوگوں کو یقین دلایا کہ ہر مسئلے کا مؤثر حل نکالا جائے گا۔
جنتا درشن میں ایک خاتون نے خاندان کی کمزور معاشی حالت کا ذکر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کی شادی میں مدد کی درخواست کی۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے جب خاتون کو فی جوڑا ایک لاکھ روپے کی امداد والی مکھیہ منتری ساموہک وواہ ہوجنا کے بارے میں بتایا تو وہ خوش ہو گئی۔ خاتون نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ اس اسکیم کا فائدہ اس کی بیٹی کو بھی دلایا جائے۔ اس پر وزیر اعلیٰ نے افسران کو ضروری کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔
جنتا درشن میں سنگین بیماریوں کے علاج کے لیے مالی مدد کی اپیل لے کر آئے کئی لوگوں سے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پیسے کی کمی کی وجہ سے کسی کا علاج نہیں رکے گا۔ انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ جو بھی ضرورت مند ہوں، انتظامیہ ان کے اعلیٰ سطحی علاج کا تخمینہ جلد تیار کر کے فراہم کرے۔ تخمینہ موصول ہوتے ہی حکومت فوری طور پر رقم فراہم کرے گی۔محصولات اور قانون و انتظام سے متعلق معاملات میں وزیر اعلیٰ نے جلد از جلد کارروائی مکمل کرنے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔