Connect with us

دیش

پیوش گوئل نے آندھرا میں این آئی سی ڈی سی کی زیر قیادت صنعتی نوڈس کی پیشرفت کالیا جائزہ

Published

on

(پی این این)
چنئی:تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے گنٹور میں تمباکو بورڈ میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس کی صدارت کی تاکہ آندھرا پردیش میں مختلف صنعتی کوریڈورز کے تحت این آئی سی ڈی سی کی قیادت میں صنعتی نوڈز کی پیش رفت کا جائزہ لیا جا سکے۔جائزے کا مرکز ریاست کے تین اہم صنعتی نوڈز کی ترقی تھا ،جس میں چنئی-بنگلور صنعتی کوریڈور( سی بی آئی سی) کے تحت کرشناپٹنم صنعتی علاقہ، حیدرآباد-بنگلور صنعتی کوریڈور (ایچ بی آئی سی) کے تحت اورواکل صنعتی علاقہ اور وشاکھاپٹنم-چنئی صنعتی کوریڈور(وی سی آئی سی) کے تحت کوپارتھی صنعتی علاقہ شامل ہے۔گوئل نے حکام کو ہدایت دی کہ وہ ہر صنعتی نوڈ کے اندر جدت پسندانہ ماحول قائم کرکے اہم سرمایہ کاروں اور اسٹارٹ اپس کو راغب کرنے پر توجہ دیں۔ انہوں نے ابتدائی مرحلے کے کاروباروں کوترقی دینے کے لیے مخصوص انکیوبیٹر قائم کرنے اور مضبوط اسٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
وزیر موصوف نے حکام کو ہدایت دی کہ ہر صنعتی نوڈ کے اندرایم ایس ایم ای ایز اور اسٹارٹ اپس کے لیے مخصوص زون مختص کیے جائیں، جہاں سبسڈی شدہ نرخوں کے ساتھ جدید ترین بنیادی ڈھانچوں اور تکنیکی معاونت فراہم کی جائے۔عالمی شراکت داری کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئےگوئل نے مخصوص ممالک کے لیے سرمایہ کاری کے اجلاس منعقد کرنے کی وکالت کی تاکہ ہدف شدہ غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے منصوبوں کی پیش رفت کی حقیقی وقت میں نگرانی کے لیے ایک مرکزی ڈیش بورڈ بنانے کا بھی مطالبہ کیا اور عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کو یقینی بنانے کے لیے جدید ترین جانچ اور کوالٹی کنٹرول کے طریقہ کار اپنانے پر زور دیا۔وزیر نے حکومت ہند کے عہد کو دوہراتے ہوئے کہا کہ آندھرا پردیش کو صنعتی عمدگی اور جدت کی علامت بنانے کے لیے ہم پر عزم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ریاست جلد ہی ‘سورن آندھرا پردیش’ بن جائے گی — جو جامع اور پائیدار صنعتی ترقی کا روشن مینار ہوگی۔اس اجلاس میں گنتور سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر چندر شیکھر پمّاسانی، وزیر مملکت برائے دیہی ترقی و مواصلات ٹی جی بھرت، آندھرا پردیش حکومت کے وزیر صنعت و تجارت ڈاکٹر این یووراج، آندھرا پردیش حکومت کے سکریٹری صنعت راجات کمار سینی،این آئی سی ڈی سی کے سی ای او و منیجنگ ڈائریکٹر ابھیشکتھ کشور،اے پی آئی آئی سی کے منیجنگ ڈائریکٹر، این آئی سی ڈی سی ، اے پی آئی سی ڈی سی اوردیگر متعلقہ اداروں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دیش

ممتا بنرجی کے حلقہ انتخاب کے ای وی ایم محفوظ رکھنے کا حکم

Published

on

(پی این این)

کولکاتہ:کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے بھوانی پور اسمبلی سیٹ کی ووٹوں گنتی سے جڑے ثبوت کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے ریزلٹ میں گڑ بڑی کے الزامات پر سماعت کرتے ہوئے ای وی ایم، وی وی پی ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس گارانگ کانت نے ووٹنگ سینٹر بنے شیکھاوٹی میموریل اسکول کے اندر اور باہر لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ، کورٹ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان تمام ثبوتوں کی جانچ ہوگی۔ عدالت کے حکم کے بغیر انھیں نہ تو مٹایا جائے گا ، نہ ہی بدلا جائے گا، اور نہ ہی کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی جائے گی۔عدالت نے اس معاملے میں تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کئے جانے کے حکم دئے ہیں جس کے تحت شوبھیندو ادھیکاری، ان کے صلاح کار سبرت گپتا اور سنیل اگروال کو فریق بنایا جائے گا۔

Continue Reading

دیش

عبدالکریم سالار سعدی دکنی برہان پوری ایوارڈ سے سرفراز

Published

on

 

(پی این این)
برہان پور : علاقہ خاندیش کی تہزیبی و ثقافتی ورثہ کا چشم سر براہ جو دارالسرور و عروس البلاد برہان پور اپنے تاریخی تمدن میں بھی منفرد حیثیت کا حامل ہے گزشتہ روز شہر کی مشہور تعلیمی درس گاہ دارالسرور ایجوکیشن و ویلفیئر سوسائٹی نے اپنا دس سالہ جشن تکمیل کا انعقاد کیا ۔
جس کی صدارت سابق ایم ایل اے حمید الدین قاضی نے کی جبکہ بطور مہمان خصوصی ڈاکٹر عبدالکریم سالار ( صدر اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں) فیروز کمال صاحب ( مالک کمال پبلیکیشن جبلپور ) محترم مشیر احمد انصاری ( مدیر ماہنامہ اردو آنگن ممبی ) پروفیسر عبدالمجید صدیقی ( مالیگاؤں) آصف ملک ( مالیگاؤں) ایڈوکیٹ عبد العظیم ( مالیگاؤں) ایوبی معاذ احمد ( مالیگاؤں) رضوان ربانی ( ربانی خطاطی مالیگاؤں) کے نام قابل ذکر ہے تقریب میں ادارہ ہذا کے سر فہرست طلبہ کو انعام و اکرام سے نوازا گیا و شرکاء کی جانب سے طلبہ و اساتذہ کی خوب پزیرائی کی گی اس پر مسرت موقع پر دارالسرور ایجوکیشن و ویلفیئر سوسائٹی برہان پور کی جانب سے جلگاؤں کی سحر انگیز شخصیت کے مالک و معروف سماجی و جدید تعلیمی نظام کے نفاذ کے مصلح نیز اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار کو ان کی تعلیمی و سماجی بیش بہا خدمات کے عوض باالخصوص آپ کی کووڈ وبا کے دور میں “تعلیمی انخلاء کو پر کرنے کے لیے اپنے ادارے کے اساتذہ کے ذریعے گھر گھر جا کر ٹیچنگ ایٹ ہوم کے مشن پر عمل آوری” ریاستی سطح پر کی جانے والی ناقابل فراموش خدمت جس میں پوری ریاست میں کووڈ بیداری مہم کے تحت میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، و مفت ادویات کی تقسیم نیز اپنے میڈیکل کالج میں مریضوں کے علاج و معالجے جس میں کم و بیش پندرہ ہزار سے زاید مریضوں کی صحت یابی ساتھ ہی ٢١٠٠ مجبور و بے کس افراد کو ضرورت زندگی کی اجناس کی کٹ (راشن کٹ) کی تقسیم ، اپنے اپنے مقامات پر جانے والے بے شمار مصیبت ذدہ افراد کو پاس ٹکٹ کا انتیظام، نیز دن رات اپنے ادارے کی ایمبولنس کو خدمت پر معمور کر انسانی خدمت کی و قیمتی مثال ہے جس کے لیے تقریباً ہر ایوارڈ اس کی تلافی نہیں لیکن دارالسرور ایجوکیشن و ویلفیئر سوسائٹی برہان پور نے موصوف کی ان ہی بیش بہا خدمات کا اعتراف کر اور زبان اردو سے آپ کے بے انتہا لگاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے جشن تکمیل میں حضرت سعدی دکنی برہان پوری ایوارڈ سے برہان پور کی عوام الناس کے جم غفیر کے رو برو سرفراز کیا۔
واضح رہے کہ معروف سماجی مصلح کو جو ریاستی و قومی سطح پر جو تعلیمی و فلاحی اداروں کی جانب سےایوارڈ حاصل ہوے ان میں یہ سواں (١٠٠) ایوارڈ ہےاس موقع پر ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے دارالسرور کے افراد کے تعلیم کے تیں سنجیدہ مزاجی کی بڑی پزیرائی کی موصوف نے لڑکیوں کی تعلیمی رہنمائی کو اپنا موضوع سخن بنایا نیز لڑکوں کو اس رو میں شامل کرانے کی پہل کی تلقین کی ساتھ ہی امت کو نوجوانوں کی نی امید کی کرن سے منسوب کیا تقریب کو کامیاب بنانے میں ادارہ ہذا کے چیرمین تنویر احمد رضا برکاتی کا بڑا ہی کلیدی کردار رہا انہیں پروفیسر رفیق انصاری، عبیدالرحمن ، نوشاد علی ، عزیز نقاشی، فیضان انصاری ، نعیم اللہ ، و دانش اختر کا بھر پور تعاون حاصل رہا جب کہ ضمیر اطہر و عمران انصاری نے نظامت کے فرایض بڑے ہی احسن طریقے سے انجام دیے واضح رہے کہ مذکورہ تقریب کو کامیابی سے ہم کنار کرنے میں طاہر نقاش، و ڈاکٹر شکیل انصاری کی رہنمائی حاصل رہی

 

Continue Reading

دلی این سی آر

تھالی پیٹ کر کاکروچ جنتا پارٹی کے ارکان کاجنتر منتر پر مظاہرہ

Published

on

نئی دہلی:سی جے پی دہلی کے جنتر منتر پر پیپرلیک کولیکر دوسری بار دھرنا ،مظاہرہ کررہی ہے، اس کے بانی ابھیجیت دیپکے نے کہا ہے کہ لاٹھی گولی کھانی پڑے ،چاہے گرفتاری ہو، ہم وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بغیر جنتر منتر سے نہیں ہٹیں گے۔ انھوں نے جیل بھرو اندولن شروع کرنے کا اعلان کیا۔ دہلی پولیس نے شام پانچ بجے تک جنتر منتر پر مظاہرے کی اجازت دی تھی ، لیکن مظاہرہ جاری ہے جس کو ہٹانے کے لئے پولیس منچ پر پہنچی۔ اور مظاہرہ ختم کرنے کو کہا۔ اس موقع پر دیپکے نے کہا کہ اگر تھالی پیٹنے سے کورونا وائرس ختم ہوسکتا ہے ،تو ایک بار پھر تھالی پیٹ کر وزیر تعلیم کوہٹایا جائے گا۔ اس دوران مظاہرین نے تھالی پیٹ کر دھرمیندر پردھان کے خلاف گوپردھان گو پردھان کا نعرہ لگایا۔ اسٹیج پر خود کشی کرنے والے طلبا کے فوٹو بھی لگائے گئے ہیں۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network