تازہ ترین
وزیر اعلیٰ نے 11 کلو میٹر طویل چھت گھاٹ کا کیاافتتاحنوئیڈا، غازی آباد میں پانچویں جماعت تک اسکول ہائبرڈ موڈ پر چلانے کے احکامات، بڑھتی آلودگی کے پیش نظر بڑا فیصلہدہلی میں 45 ویں بین الاقوامی تجارتی میلےکل سےقومی یوم تعلیم پر بیدا میں شاندار تقریب کا انعقاد، 17 نومبر سے ریاست کے تمام 38 اضلاع میں’سنکلپ سندھیا‘ کا آغاز، مفت اضافی تعلیم کی ملے گی سہولت : متھلیش تیواریملک کے عظیم قوم پرست رہنماہیں مولاناآزاد : جسٹس کاٹجو، یومِ پیدائش پر بھاگلپور میں خصوصی پروگرام کا انعقاد، ویڈیو کال کے ذریعے سابق جج مارکنڈے کاٹجو اور مولانا آزاد کی نسل سے تعلق رکھنے والی حسن آرا سلیم نے قوم کو دیا پیغام’ہزاروں سال میں ایک پیدا ہوتا ہے ڈاکٹر علامہ اقبال جیسا شاعر ‘، ’’ادارۂ ادب اسلامی‘‘ارریہ کے زیر اہتمام نثری اور شعری نشستوں کا انعقادتالاب میں ڈوب کر 2لڑکیاں ہلاکوجیندر گپتا نے روہنی کے پانچ چھٹھ گھاٹوں کا کیا معائنہ
بہار

مسلم اکثریتی علاقوں میں ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اتوار کی تعطیل نافذ، جمعہ کی چھٹی ختم کرنے پر طلبا و والدین برہم

جالے: مسلم اکثریتی علاقوں میں قائم اردو مڈل اسکولوں کے کیمپس میں چل رہے ترقی یافتہ ہائر سیکنڈری اسکولوں میں اتوار کی تعطیل نافذ کرنے اور جمعہ کی ہفتہ واری تعطیل ختم کرنے کے حالیہ فیصلے نے شدید تنازع کھڑا کردیا ہے۔ والدین اور مقامی عوام کے ساتھ طلبہ نے بھی اس فیصلے پر سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے اسکول جانے سے انکار کردیا ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ کئی علاقوں میں بچے جمعہ کے اہتمام اور مذہبی ضرورت کے پیش نظر اسکول نہ پہنچ کر احتجاج درج کرا رہے ہیں، جس سے ماحول غصے اور بےچینی میں ڈوبا ہوا ہے۔
اس تنازع کی بڑی وجہ ضلع تعلیمی افسران کے وہ خط ہیں جن میں ایک ہی کیمپس میں چلنے والے اردو اور ہائر سیکنڈری اسکولوں کے لیے مختلف تعطیل کے احکامات دیے گئے ہیں۔ سیتامڑھی کے ڈی ای او نے اپنے مکتوب نمبر 2376 مورخہ 27 اگست 2025 کے ذریعے یہ ہدایت جاری کی ہے کہ اردو اسکول جمعہ کو بند رہیں گے لیکن اسی عمارت میں چلنے والے ہائر سیکنڈری اسکول کھلے رہیں گے۔ اسی طرح شیوہر کے ڈی ای او نے بھی مکتوب نمبر 786 مورخہ 4 ستمبر 2025 کے تحت یہی ہدایت دی ہے۔
اردو ٹیچرس ایسوسی ایشن کے ریاستی صدر قمر مصباحی نے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر تعلیم سنیل کمار کو ایک میل بھیج کرکے اس معاملے میں فوری مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب ہائر سیکنڈری اسکول اردو مڈل اسکول کی ہی عمارت یا کیمپس میں چل رہا ہے تو ہفتہ واری تعطیل بھی یکساں ہونی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک اردو اسکولوں میں جمعہ کو چھٹی کی روایت برقرار رہی ہے، مگر حالیہ دنوں سیتامڑھی اور شیوہر کے ضلع تعلیمی افسران کے حکم ناموں نے عوامی سطح پر اضطراب پیدا کردیا ہے۔
قمر مصباحی نے اس فیصلے کو اردو آبادی کے ساتھ ناانصافی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ریاست بھر کے تمام ضلع تعلیمی افسران کو ہدایت نامہ جاری کیا جائے تاکہ اردو مڈل اسکولوں کے ساتھ چلنے والے ہائر سیکنڈری اسکول بھی جمعہ کو بند اور اتوار کو کھلے رہیں۔ ان کے مطابق جمعہ کا اہتمام صرف چھٹی نہیں بلکہ مذہبی اور سماجی طور پر ایک اہمیت رکھتا ہے، اور اس روایت کو توڑنا مسلم عوام کے جذبات سے کھیلنے کے مترادف ہے۔
غور طلب ہو کہ عوامی سطح پر اس مسئلے نے احتجاجی صورت اختیار کر لی ہے اور اگر حکومت نے بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ معاملہ بڑے عوامی غصے میں بدل سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔