تازہ ترین
بدلتے وقت کا وہ بھی کمال دیکھے گاالیکشن کمیشن کی کاکردگی کی جانچ کیلئے نئی عرضی داخل،کسی ریاست کے سابق چیف جسٹس یا جج کی قیادت میں کمیٹی بنانے کا سپریم کورٹ سےمطالبہضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیل
Bihar

مرحوم ٹیچر کے اہل خانہ کو ڈسٹرکٹ ٹیچر ویلفیئر ٹرسٹ نے دی 75 ہزار کی امداد

گیا۔ کونچ بلاک کے مڈل اسکول بالی کے ہیڈ ماسٹر مرحوم دیودت تیواری کے اچانک انتقال کے بعد ڈسٹرکٹ ٹیچر ویلفیئر ٹرسٹ نے ان کے اہل خانہ کو 75 ہزار روپے کی مالی امداد فراہم کی۔
مرحوم دیودت تیواری کا گزشتہ منگل کو حرکتِ قلب بند ہونے سے انتقال ہوگیا تھا۔ وہ اپنے پیچھے اہلیہ آرادھنا تیواری، بارہویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹا اور دسویں جماعت میں زیرِ تعلیم بیٹی چھوڑ گئے ہیں۔ مرحوم خاندان کے واحد کمانے والے فرد تھے۔
انتقال کی اطلاع ملنے پر ٹرسٹ کی ہنگامی میٹنگ میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کرکے مرحوم کی روح کے اطمینان کے لیے دعا کی گئی اور ضابطے کے تحت 75 ہزار روپے کی امداد کا فیصلہ کیا گیا۔
ٹرسٹ کے صدر منوج کمار سنہا، سکریٹری اروند کمار، بانی رکن و ضلع نائب کوآرڈینیٹر اشوک کمار، خزانچی سرپرست اروند پرساد اور ضلع کوآرڈینیٹر محمد حیدر علی خان کی قیادت میں وفد پٹنہ کی شیوپوری کالونی میں مرحوم کے آبائی مکان پہنچا، جہاں اہلیہ آرادھنا تیواری کی موجودگی میں ان کی بیٹی اپراجیتا کماری کو 75 ہزار روپے کا چیک سونپا گیا۔
اس موقع پر ٹرسٹی ویرندر کمار، جتیندر کمار، ڈاکٹر نریندر دیو، منوج کمار نرالا، نیہا کماری، سریندر کمار چودھری اور میڈیا انچارج ابو فیصل سمیت متعدد اساتذہ موجود تھے۔ ٹرسٹ کے عہدیداران نے کہا کہ مشکل وقت میں کسی ساتھی استاد کے خاندان کے ساتھ کھڑا ہونا ہی حقیقی ہمدردی ہے۔ انہوں نے ضلع کے تمام اساتذہ سے ٹرسٹ سے جڑنے کی اپیل بھی کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔