Connect with us

Bihar

عوام کوبااختیاربنانے اور ایک مضبوط قوم کی تعمیر کی بنیادہے کھیل،شخصیت سازی، قیادت، نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ اور ذہنی مضبوطی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے اسپورٹس : گورنر

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: بہار کے گورنر لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین (ریٹائرڈ) نے ہفتہ کے روز کہا کہ کھیل تفریح کے ساتھ ساتھ ایک مضبوط شخصیت، قائدانہ صلاحیت، نظم و ضبط، ٹیم اسپرٹ اور ذہنی مضبوطی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
گورنر مسٹر حسنین نے آج یہاں’کڑیا بھارتی‘، بہار کی جانب سے پٹنہ میں منعقدہ صوبائی رابطہ سربراہ اور صوبائی تشہیر سربراہ کے تربیتی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ہندوستانی فوج میں کھیلوں کی اہمیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ کھیل فوجیوں میں ہمت، خود اعتمادی اور چیلنجوں کا سامنا کرنے کی صلاحیت پیدا کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کھیل صرف تفریح کا ذریعہ نہیں ہیں، بلکہ ایک صحت مند معاشرے، بااختیار شہریوں اور ایک مضبوط قوم کی تعمیر کی بنیاد ہیں۔ گورنر نے کہا کہ’کڑیا بھارتی‘ محض ایک تنظیم نہیں، بلکہ کھیل، صحت، نظم و ضبط اور حب الوطنی کو فروغ دینے والی ایک وسیع عوامی تحریک ہے۔ انہوں نے پروگرام میں حصہ لینے والے بچوں اور نوجوانوں کی جانب سے پیش کردہ کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کے شاندار مظاہرے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مبارکباد دی۔
مسٹر حسنین نے انڈین ملٹری اکیڈمی، دہرادون میں اس سال باوقار’سورڈ آف آنر‘ سے نوازے گئے بہار کے موکاما کے رہائشی اکیڈمی کیڈٹ ایڈجوٹنٹ وشال کمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی ریاست کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
گورنر نے کہا کہ کھیل نوجوانوں کو نشے اور دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے’کڑیا بھارتی‘ کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم اسکولوں، کالجوں اور سماج کے مختلف طبقوں میں کھیلوں کے کلچر کو مضبوط کر رہی ہے۔مسٹر حسنین نے کہا کہ باکسنگ، کشتی، کبڈی، ہاکی اور فٹ بال جیسے کھیل نوجوانوں میں ہمت، جدوجہد اور ذہنی مضبوطی پیدا کرتے ہیں۔ کھیل انسان کو چیلنجوں کا سامنا کرنا، ناکامیوں سے سیکھنا اور مشکل حالات میں بھی آگے بڑھتے رہنا سکھاتے ہیں۔ گورنر نے راجگیر میں زیر تعمیر اسپورٹس یونیورسٹی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بہار میں کھیلوں کی ترقی کو نئی رفتار ملے گی۔ ساتھ ہی، انہوں نے کبڈی، مکھمب سمیت دیگر روایتی ہندوستانی کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔
مسٹر حسنین نے اس موقع پر انڈر-18 ایشین مرد ہاکی ٹورنامنٹ میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بہار کے کھلاڑی ساون کمار اور ان کے والدین نیز بہار اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر اجے کمار کو اعزاز سے نوازا۔ پروگرام سے ریاست کے وزیر تعلیم مسٹر متھیلیش تیواری اور سابق رکن اسمبلی ’کڑیا بھارتی‘، بہار صوبہ کے ریاستی صدر راجیشور راج نے بھی خطاب کیا۔

Bihar

بانکی پورسیٹ سے نامزدگی کے بعد بی جے پی نے اچانک تبدیل کیا امیدوار، ابھیشیک کی جگہ نیرج کمار سنہا میدان میں

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بہار کی بانکی پور اسمبلی سیٹ پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے ابھیشیک کمار بنٹی کے نام واپس لینے کے اعلان کے بعد نیرج کمار سنہا کو اپنا نیا امیدوار قرار دیا ہے۔بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جمعہ کو جاری بیان میں کہا کہ پارٹی کی مرکزی انتخابی کمیٹی نے بہار میں ہونے والے بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے 7 جولائی کو اعلان کیے گئے ابھیشیک کمار کی جگہ نیرج کمار سنہا کے نام کو منظوری دے دی ہے۔
نیرج کمار سنہا فی الحال نریندر بھارتی منڈل کے صدر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے تنظیم میں بوتھ صدر، جنرل سکریٹری اور بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم) کے ضلعی نائب صدر سمیت مختلف ذمہ داریاں نبھائی ہیں۔ نیرج کمار سنہا کا خاندان بھی طویل عرصے سے جن سنگھ کی نظریاتی وابستگی سے جڑا رہا ہے۔ ان کے چچا مرحوم نریندر بھارتی جن سنگھ دور کے فعال کارکن تھے۔
ایک غیر متوقع فیصلے کے تحت بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب میں بی جے پی امیدوار ابھیشیک کمار بنٹی نے آج اپنا نام واپس لینے کا اعلان کیا۔ مسٹر بنٹی نے جمعرات کو بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے بی جے پی امیدوار کے طور پر اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا تھا۔مسٹر بنٹی نے آج بہار بی جے پی دفتر میں منعقد پریس کانفرنس کے دوران پارٹی کے ریاستی صدر سنجے سروگی کو اس سلسلے میں ایک خط سونپا۔ اس کے بعد بی جے پی نے مسٹر بنٹی کی جگہ مسٹر سنہا کو بانکی پور اسمبلی انتخاب کے لیے امیدوار بنا دیا۔
بانکی پور اسمبلی ضمنی انتخاب کے لیے نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13 جولائی ہے۔ نامزدگی پرچوں کی جانچ 14 جولائی کو ہوگی، جبکہ نام واپس لینے کی آخری تاریخ 16 جولائی مقرر کی گئی ہے۔ اس سیٹ کے لیے ووٹنگ 30 جولائی کو ہوگی اور ووٹوں کی گنتی 3 اگست کو کی جائے گی۔ انتخابی عمل 4 اگست تک مکمل کر لیا جائے گا۔
بانکی پور اسمبلی سیٹ پر بی جے پی امیدوار کے مقابلے جن سوراج نے اپنے بانی پرشانت کشور کو میدان میں اتارا ہے۔ مقابلے کو سہ رخی بنانے کے لیے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) نے ریکھا گپتا کو امیدوار بنایا ہے، جو گزشتہ انتخاب میں اس سیٹ پر کامیاب ہونے والے بی جے پی کے موجودہ قومی صدر نتن نوین کی قریبی حریف رہی تھیں۔

Continue Reading

Bihar

بہار کو ترقی یافتہ ریاست بنانے کیلئے بہترتال میل ضروری،وزیراعلیٰ سمراٹ چودھری کی رہائش گاہ پر این ڈی اے کی اہم میٹنگ منعقد،نتیش کمار بھی ہوئے شریک،ریاست میںبلاک کی سطح پرمتحدہوکر کام کرنے کا کیا گیا عزم

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی پٹنہ میں واقع ایک اَنے مارگ رہائش گاہ پر این ڈی اے کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی۔ میٹنگ میں شرکت سے قبل جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے کارگزار صدر سنجے جھا نے کہا کہ اتحادی جماعتوں کے درمیان صرف پٹنہ ہی نہیں بلکہ ہر ضلع اور ہر بلاک کی سطح تک بہتر تال میل ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اسی مقصد کے تحت اس اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے۔
اس میٹنگ میں بہار این ڈی اے کی پانچوں اتحادی جماعتوںبھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو)، لوک جن شکتی پارٹی (رام ولاس)، ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) اور راشٹریہ لوک مورچہ (رالومو)کے ضلعی صدور اور سینئر رہنما شریک ہوئے۔
جے ڈی یو کے کارگزار صدر سنجے جھا نے پٹنہ میں ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس کا مقصد صرف آئندہ کی حکمتِ عملی تیار کرنا نہیں، بلکہ ضلع اور بلاک کی سطح تک بہتر ہم آہنگی قائم کرکے بہار میں ترقیاتی کاموں کو مزید مؤثر بنانا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب تال میل صرف پٹنہ تک محدود نہیں رہنا چاہیے، بلکہ ہر ضلع اور ہر بلاک کی سطح پر تنظیم اور حکومت کے درمیان مضبوط اور مؤثر ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
جے ڈی یو کے لیڈرسنجے جھا نے کہا کہ اس اجلاس میں گزشتہ سال بہار میں ہونے والے انتخابات کے بعد موصول ہونے والے عوامی تاثرات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ضلعی صدور اپنے اپنے علاقوں کی زمینی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، عوامی توقعات اور مقامی ضروریات سے متعلق تفصیلی معلومات پیش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان تجاویز اور آراء کی بنیاد پر آئندہ کی منصوبہ بندی کو مزید مؤثر بنایا جائے گا۔ سنجے جھا کے مطابق زمینی حقائق اور عوامی رائے کو مدنظر رکھ کر تیار کی جانے والی منصوبہ بندیاں زیادہ کامیاب ثابت ہوتی ہیں اور ان کے ثمرات براہِ راست عوام تک پہنچتے ہیں۔
نتیش کمار کے وزیر اعلیٰ کے عہدے سے سبکدوش ہونے اور سمراٹ چودھری کے وزیر اعلیٰ بننے کے بعد این ڈی اے کا یہ پہلا بڑا اجلاس ہے۔ اس میں اتحاد کی تمام جماعتوں کے سینئر رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پانچوں اتحادی جماعتوں کے ضلعی صدور کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری خود ضلعی سطح کے رہنماؤں اور عہدیداروں سے براہِ راست گفتگو کرکے مختلف اضلاع کی زمینی صورتحال اور عوامی آراء سے متعلق فیڈ بیک حاصل کر رہے ہیں۔جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار بھی این ڈی اے کے اس اہم اجلاس میں شریک ہوئے۔ وہ پٹنہ کے ایک اَنے مارگ پر واقع وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری کی سرکاری رہائش گاہ پہنچے۔
این ڈی اے کے اجلاس میں شرکت کے لیے پٹنہ پہنچے مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہا کہ بہار کو ایک ترقی یافتہ ریاست بنانے کے لیے این ڈی اے کی حکومت اور اس کی اتحادی جماعتیں باہمی تال میل کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں ریاست کی ترقیاتی اسکیموں کا جائزہ، آئندہ کی حکمتِ عملی اور تنظیمی امور سے متعلق اہم معاملات پر تفصیلی غور و خوض کیا جائے گا۔
بہار حکومت کے وزیر سنجے کمار سنگھ نے کہا کہ این ڈی اے کا یہ اجلاس نہایت اہمیت کا حامل ہے، کیونکہ پہلی مرتبہ اتحاد میں شامل تمام جماعتوں کے ضلعی صدور کو ایک ساتھ مدعو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ تمام اتحادی جماعتوں کے ریاستی صدور اور کابینہ کے وزراء بھی اجلاس میں موجود ہیں، جو بہار این ڈی اے کے لیے ایک مثبت اور اہم پیش رفت ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری یہ جاننا چاہتے ہیں کہ مختلف اضلاع میں کن مسائل اور دشواریوں کا سامنا ہے، تاکہ ان کی نشاندہی کے بعد مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

Continue Reading

Bihar

سب انسپکٹرعہدے کے تحریری امتحان کے کامیاب انعقادسے متعلق سخت ہدایات جاری،شفاف اور بے ضابطگی سے پاک امتحان کے انعقاد کو ہر حال میں یقینی بنائے جانے کاحکم

Published

on

(پی این این)
بہار شریف:آج رنجن کمار چودھری، نائب ترقیاتی کمشنر، نالندہ کی صدارت میں بہار پولیس سب آرڈی نیٹ سروس کمیشن کے ذریعے مدیہ نشیدھ، اُتپاد اور نبندھن محکمہ میں “سب انسپکٹر مدیہ نشیدھ” کے عہدے پر تقرری کے لیے مورخہ 12/07/2026 (اتوار) کو ایک ہی شفٹ میں ہونے والے تحریری امتحان کے کامیاب انعقاد سے متعلق سینٹر سپرنٹنڈنٹ، مجسٹریٹ اور پولیس افسران کو بریفنگ دی گئی۔متعلقہ افسران / مجسٹریٹ کو ہدایت دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صاف ستھرا اور بے ضابطگی سے پاک امتحان ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
بہار پولیس سب آرڈی نیٹ سروس کمیشن کے ذریعے مدیہ نشیدھ، اُتپاد اور نبندھن محکمہ میں’’سب انسپکٹر مدیہ نشیدھ” کے عہدے پر تقرری کے لیے 12/07/2026 (اتوار) کو تحریری امتحان منعقد کیا جانا ہے۔بہار شریف ضلع صدر کے تحت ایک ہی شفٹ میں 19 امتحانی مراکز پر امتحان کا انعقاد کیا جائے گا۔مورخہ 12/07/2026 (اتوار) کو ایک شفٹ کے لیے 13176 امیدوار شریک ہوں گے۔ہر امتحانی مرکز پر ایک سینٹر آبزرور اور دو دو اسٹیٹک مجسٹریٹ کے ساتھ پولیس افسر تعینات کیے گئے ہیں۔امتحان کے صاف ستھرا اور بے ضابطگی سے پاک ماحول میں انعقاد کے لیے 38 اسٹیٹک مجسٹریٹ، 09 گشتی دستہ مجسٹریٹ تعینات کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 04 سینئر افسران کو فلائنگ اسکواڈ مجسٹریٹ کے طور پر تعینات کیا گیا ہے جو مسلسل مختلف متعلقہ امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوئے صاف امتحان کا انعقاد یقینی بنائیں گے۔امیدواروں کا رپورٹنگ وقت صبح 09:30 بجے مقرر ہے۔امتحان کے مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے تک ہی امیدواروں کو امتحانی ہال/کمرے میں داخلہ دیا جائے گا۔ اس کے بعد کسی بھی صورت میں داخلہ نہیں دیا جائے گا۔امیدواروں کو امتحانی مرکز میں صبح 09:30 بجے سے صبح 10:30 بجے تک سخت frisking کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی۔صبح 10:30 بجے کے بعد کسی بھی امیدوار کو امتحانی مرکز میں داخلہ اور امتحان میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسے یقینی بنایا جائے گا۔
کسی بھی صورت میں امتحانی ہال/کمرے میں موبائل فون/ کسی بھی قسم کے الیکٹرانک گیجٹ کے ساتھ امیدواروں کا داخلہ ممنوع رہے گا۔امتحان کے آسان انعقاد کے لیے ضلع کی سطح پر کنٹرول روم بنایا گیا ہے۔
کنٹرول روم کا ٹول فری نمبر- 18003456323 ہے۔ ضلع پروگرام افسر تعلیم کو کنٹرول روم کا سینئر انچارج افسر نامزد کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی کنٹرول روم میں محفوظ مجسٹریٹ کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔مشترکہ بریفنگ میں تمام افسران کو بہار پولیس سب آرڈی نیٹ سروس کمیشن کے ذریعے امتحان کے کامیاب انعقاد کے لیے جاری ہدایات پر حرف بہ حرف عمل یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔اسٹیٹک مجسٹریٹ-سہ-مبصر اور پولیس افسر و پولیس فورس کو امتحانی مرکز پر صبح 08:00 بجے تک لازمی طور پر حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
امتحانی مراکز کو 09 زون میں تقسیم کر کے زونل مجسٹریٹ “گشتی دستہ مجسٹریٹ” کی تعیناتی کی گئی ہے۔امتحان کے پورے دورانیے میں تمام امتحانی مراکز پر مسلسل ویڈیوگرافی کرائی جائے گی۔ امتحان کے پورے دورانیے میں امتحانی مراکز کے 500 گز کے دائرے میں بھارتیہ ناغرک سنہتا کی دفعہ 163 کے تحت دفعہ 144 نافذ رہے گی۔امتحان کے موقع پر ضلع صدر بہار شریف میں ٹریفک کا نظام رواں رکھنے کے لیے الگ سے مجسٹریٹ اور پولیس افسر کی تعیناتی کی گئی ہے۔اس موقع پر خصوصی ڈیوٹی افسر خفیہ شاخ سمیت متعلقہ سینٹر سپرنٹنڈنٹ، مجسٹریٹ، پولیس افسران وغیرہ موجود تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network