Connect with us

دیش

تعلیم اور صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت: محب اللہ ندوی

Published

on

(پی این این)
رام پور: رکن پارلیمنٹ محب اللہ ندوی نے کہا کہ افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ سرکاری اسکیموں کے فائدے آخری شخص تک پہنچیں۔تعلیم اور صحت پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے۔اس دوران شہر کے ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے پرائیویٹ اسکولوں کی من مانی فیسوں اور پرائیویٹ اسپتالوں کے من مانی رویے کا مسئلہ اٹھایا اور کارروائی کا مطالبہ کیا۔وکاس بھون آڈیٹوریم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کوآرڈینیشن اینڈ مانیٹرنگ کمیٹی (دیشا) کی میٹنگ میں عوامی نمائندوں نے عہدیداروں سے پردھان منتری گرام سڑک یوجنا، قومی سماجی امداد پروگرام سمیت مختلف اسکیموں کے بارے میں تفصیلی جانکاری لی۔
رکن پارلیمنٹ نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ تمام اسکیموں کے فائدے صحیح طریقے سے آخری فرد تک پہنچیں۔اس کے لیے ضروری ہے کہ اسکیموں کی زیادہ سے زیادہ تشہیر کی جائے اور اس کی معلومات کو عام لوگوں تک پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم اور بنیادی سہولتوں میں بہتر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ تمام افسران مثبت سوچ کے ساتھ کام کریں تو کامیابی ضرور ملے گی اور ضلع میں تعلیم اور صحت کی سطح کو مزید بلندیوں پر لے جایا جا سکتا ہے۔ ضرورت مندوں کو اسکیموں سے جوڑیں اور انہیں فوائد فراہم کریں۔رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ سڑک حادثات کی روک تھام اور روڈ سیفٹی کے لیے ضلع میں مسلسل ہر ممکن کوشش کی جارہی ہے جو کہ قابل ستائش ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام اسکیموں کو ضلع میں افسران کے ذریعہ حکومت کی منشا کے مطابق نافذ کیا جانا چاہئے۔مزید کہا کہ معاشرے کے ہر ضرورت مند جن میں بچوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کے لیے چلائی جارہی عوامی فلاحی اسکیموں کا فائدہ اہل شخص کو ملنا چاہیے۔ ایم ایل اے آکاش سکسینہ نے عہدیداروں کو بتایا کہ رام پور میں تمام اسکیموں میں پہلے سے زیادہ پیش رفت دیکھی جارہی ہے۔ انہوں نے عہدیداروں سے کہا کہ وہ بلا تفریق کام کریں اور اسکیموں کا فائدہ اہل افراد تک پہنچائیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ اسکول انسپکٹر سے بھی کہا کہ وہ پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں میں مسلسل اضافے کے حوالے سے اسکولوں کی چھان بین کریں اور ایسے اسکولوں کے خلاف کارروائی کریں۔
انہوں نے سی ایم او سے کہا کہ پرائیویٹ اسپتال کو لائسنس دیتے وقت یہ چیک کیا جائے کہ کوئی اسپتال رہائشی علاقے میں تو نہیں ہے اور اس کے بعد ہی این او سی جاری کی جائے۔ ڈی ایم جوگندر سنگھ نے تمام عوامی نمائندوں کو ترقیاتی کاموں کی جانکاری دی۔ انہوں نے عوامی نمائندوں کو یقین دلایا کہ اجلاس میں موصول ہونے والی تمام تجاویز اور ہدایات کا جائزہ لیا جائے گا اور اسکیموں کو شفافیت اور بروقت نافذ کیا جائے گا۔

دیش

دہلی این سی آر سے لیکر جموں وکشمیر تک زلزلے کے تیز جھٹکے

Published

on

نئی دہلی:ملک میں دہلی این سی آر سے لیکر جموں وکشمیر تک زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگ گھروں اور دفتروں سے باہر نکل آئے۔ سڑکوں پر افراتفری مچ گئی۔ حالانکہ اب تک کسی جان مال کی خبر نہیں ہے۔
اس زلزلے کا مرکز شمال مشرق افغانستان کے پاس تھا، زلزلے کی گہرائی 215 کلو میٹر تھی۔ افغانستان میں 6.5 سے زیادہ شدت کا زلزلہ آیا تھا۔ آٹھ ملکوں پر اس زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوئے ہیں۔ دریں اثنا کشمیر میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ شام وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے لوگوں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ جان بچانے کے لیے گھروں، دفاتر اور دکانوں سے باہر نکلے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے شام 7 بج کر 04 منٹ (آئی ایس ٹی) پر سرینگر سمیت وادی کے مختلف اضلاع میں محسوس کیے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان میں 36.442 شمالی عرض بلد اور 70.67 مشرقی طول بلد پر واقع تھا، جبکہ اس کی گہرائی 215 کلومیٹر بتائی جا رہی ہے۔
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی کئی علاقوں میں لوگ احتیاطاً گھروں سے باہر نکل آئے۔ تاہم خبر فائل کیے جانے تک جموں و کشمیر کے کسی بھی علاقے سے کسی جانی نقصان یا املاک کو نقصان پہنچنے کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ساؤتھ امریکی ملک وینزویلا میں 24 جون کی شام کو آئے زلزلوں کے تباہ کن جھٹکوں کے باعث اب تک ایک ہزار کے قریب شہری ہلاک اور چار ہزار کے قریب زخمی ہو چکے ہیں۔ زلزلوں کے خوفناک جھٹکوں کی وجہ سے کئی عمارتیں بھی زمین بوس ہوئین جبکہ ملبے تلے سینکڑوں افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر ایک بڑے پیمانے پر ایک ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ہلاکتوں میں مزید اضافے کا بھی امکان ہے۔

Continue Reading

دیش

نیٹ کے بعد ٹی ای ٹی کا پرچہ لیک،امتحان منسوخ

Published

on

ممبئی:مہاراشٹر کے تھانے میں ٹی ای ٹی امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا، جس کا امتحان منسوخ کر دیا گیا ہے۔بھیونڈی اور پونے میں کئی مقامات پر چھاپہ ماری چل رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چار سے زائد افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔ سرکار نے مقدمہ بھی قائم کردیا ہے۔
24 گھنٹے قبل پیپرلیک ہونے سے امیدواروں میں کافی مایوسی ہے۔ دراصل، ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل ہونا تھا، لیکن رپورٹس نے تصدیق کی ہے کہ پپر لیک ہوگیا تھا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ ایگزامینیشن بورڈ (ایم ایس سی ای) نے کہا ہے کہ 28 جون 2026 کوہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کو مکمل تحقیقات تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔نیٹ کے بعد اب مہاراشٹر میں ٹی ای ٹی کا پیپر امتحان سے 24 گھنٹے پہلے لیک ہوگیا ہے۔مہاراشٹرکے تھانے میں نیٹ (NEET) کے لیک ہونے والے ٹیچرایلیجیبلٹی ٹسٹ (TET) امتحان کا پیپرلیک ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔ جس کے بعد امتحان منسوخ کردیا گیا ہے۔ ٹی ای ٹی کا امتحان اصل میں کل یعنی 28 جون، 2026 کومنعقد ہونا تھا، لیکن خبروں سے پیپرلیک ہونے کی تصدیق ہوگئی۔
یہ پیپرلیک امتحان سے تقریباً 24 گھنٹے پہلے ہوا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ تقریباً 4 لاکھ امیدوار امتحان میں شامل ہونے والے تھے، لیکن اسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ امکان ہے کہ آنے والے دنوں میں امتحان کی نئی تاریخ کا اعلان کردیا جائے گا۔مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای)، پونے نے ٹیچراہلیت ٹیسٹ (ٹی ای ٹی) 2026 کا امتحان، جو28 جون، 2026 کوشیڈول تھا، اگلے نوٹس تک ملتوی کردیا ہے۔ کونسل نے ایک پریس ریلیزمیں کہا کہ ٹی ای ٹی امتحان ریاست بھرمیں 1,028 مراکزپرمنعقد ہونا تھا۔ نیٹ 2026 امتحان کے دوران مبینہ پیپرلیک ہونے کی روشنی میں تمام ضروری انتظامات کئے گئے تھے۔حالانکہ اس درمیان ایک اطلاع ملنے پربھیونڈی پولیس نے ہفتہ کی روزصبح صبح چھاپہ ماری کی۔ جانچ کے دوران کچھ لوگوں کے پاس ٹی ای ٹی 2026 کے پیپرسے ملتے جلتے سوال پائے گئے۔ اس کے بعد مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کے افسران نے فوراً جانچ کی اورتصدیق کی کہ کچھ سوال اصلی امتحان پیپرکے ہیں۔ اس معاملے میں بھیونڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔ کونسل نے کہا ہے کہ امتحان کوپوری طرح شفاف اورمنصفانہ طریقے سے منعقد کرنا اس کی اولین ترجیح ہے۔ اس لئے معاملے کی گہری جانچ ہونے تک 28 جون 2026 کو ہونے والے ٹی ای ٹی امتحان کوملتوی کردیا گیا ہے۔اب امتحان کی نئی تاریخ اوردیگراپڈیٹ مہاراشٹراسٹیٹ کونسل آف ایگزامینیشن (ایم ایس سی ای) کی آفیشیل ویب سائٹ پراعلان کئے جائیں گے۔ فی الحال تھانے میں ضبط کئے گئے لیک ہوئے پیپرکی جانچ کے بعد کل ہونے والے امتحان کومنسوخ کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔ کہا جا رہا ہے کہ پولیس اب پیپرلیک کرنے والوں کی تلاش مین مصروف ہوگئی ہے۔ جلد ہی اس معاملے میں بڑی کارروائی ہوسکتی ہے۔

Continue Reading

دیش

ممتا بنرجی کے حلقہ انتخاب کے ای وی ایم محفوظ رکھنے کا حکم

Published

on

(پی این این)

کولکاتہ:کلکتہ ہائی کورٹ نے مغربی بنگال کے بھوانی پور اسمبلی سیٹ کی ووٹوں گنتی سے جڑے ثبوت کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ہے ، عدالت نے ریزلٹ میں گڑ بڑی کے الزامات پر سماعت کرتے ہوئے ای وی ایم، وی وی پی ، سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا۔ جسٹس گارانگ کانت نے ووٹنگ سینٹر بنے شیکھاوٹی میموریل اسکول کے اندر اور باہر لگے تمام سی سی ٹی وی کیمروں کو محفوظ رکھنے کا حکم دیا ، کورٹ نے کہا کہ ضرورت پڑنے پر ان تمام ثبوتوں کی جانچ ہوگی۔ عدالت کے حکم کے بغیر انھیں نہ تو مٹایا جائے گا ، نہ ہی بدلا جائے گا، اور نہ ہی کسی طرح کی چھیڑ چھاڑ کی جائے گی۔عدالت نے اس معاملے میں تمام متعلقہ فریقوں کو شامل کئے جانے کے حکم دئے ہیں جس کے تحت شوبھیندو ادھیکاری، ان کے صلاح کار سبرت گپتا اور سنیل اگروال کو فریق بنایا جائے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network