تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
دیش

علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں ”کنبہ کے لیے یوگ“ کے عنوان سے تیسری یوگ ورکشاپ کا آغاز

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے ”کنبہ کے لیے یوگ“ کے موضوع پر منگل کی صبح اپنی تیسری یوگ ورکشاپ کا آغاز کیا۔ یہ سلسلہ بین الاقوامی یوم یوگ 2025کی تیاری کے طور پر جاری ہے، جس کا اہتمام حکومت ہند کی وزارت آیوش کے بینر تلے کیا جا رہا ہے۔ یہ سیشن صبح 6 بجے سے 7 بجے تک منعقد ہوا۔
ورکشاپ کے کوآرڈنیٹر پروفیسر ضمیراللہ خاں نے ممتاز اسپورٹس سائنسداں ڈاکٹر ارشد باری کا تعارف کرایا، جنہوں نے کنبہ کے لئے یوگ کے فوائد پر روشنی ڈالتے ہوئے واضح کیا کہ یوگ کس طرح خاندانی تعلقات کو مضبوط بنانے اور مجموعی فلاح و بہبود کو فروغ دینے میں مددگار ہے۔
فیکلٹی آف لاء کے ڈین پروفیسر شکیل احمد نے یوگ سے متعلق اپنے ذاتی تجربات بیان کرتے ہوئے زور دیا کہ یوگ نے ان کی زندگی میں کس طرح مثبت تبدیلیاں پیدا کیں۔ اس موقع پر ورکشاپ کے نوڈل آفیسر پروفیسر سید طارق مرتضیٰ بھی موجود تھے۔
سیشن کا آغاز گردن، کندھوں، دھڑ اور گھٹنوں کی ورزشوں سے ہوا، جس کے بعد کھڑے ہوکر، بیٹھ کر، پیٹھ کے بل اور پیٹ کے بل مختلف آسن کرائے گئے۔ اس کے علاوہ کپال بھاتی اور پرانیام جیسے سانس کی مشقیں بھی کرائی گئیں۔ یوگ انسٹرکٹر اور ریسرچ اسکالر مسٹر دھرمیندر نے تمام مشقیں ا ور آسن نہایت مہارت اور احتیاطی ہدایات کے ساتھ کروائیں، اور ہر آسن کے فوائد اور ضروری احتیاط بھی بیان کئے۔
اس سیشن میں 46 شرکاء موجود رہے جنھوں نے یوگ آسنوں اور اس سے متعلق گفتگو سے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ شعبہ فزیکل ایجوکیشن نے اگلے تمام سیشن کو بھی اسی جذبے اور جوش و خروش سے جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔