تازہ ترین
ضلع انتظامیہ کا صدر اسپتال کے باہر کھڑی نجی ایمبولینسوں پر چھاپہ، ڈی ایم ارریہ کی ہدایت پر کی گئی کارروائی، قانونی دائرے کے تحت تھانہ بھجوائی گئیں2 ایمبولینسسیتامڑھی:معمولی رقم کے تنازعہ میں معذور شخص کا پیٹ پیٹ کرقتل، گاؤں میں ہرطرف سنسنی، ملزم کے گھر کے سامنے لاش رکھ کر مشتعل گاؤں والوں نے کیا سڑک جام، ایف ایس ایل ٹیم نے شواہد جمع کیے، ایک خاتون زیر حراستمیرٹھ کے ’سدبھاؤنا سمیلن‘ میں امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کا پیغام، ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی طبقوں کی سرکردہ شخصیات کی شرکت، چھ ماہ میں 200 نکڑ میٹنگیں منعقد کرنے کا فیصلہسیدالبشر چریٹیبل ٹرسٹ کے زیراہتمام نعتیہ مشاعرہ پروگرام کا انعقاد، مولانا خالد رشید فرنگی محلی ’’ مولانا محمد علی جوہری ایوارڈ‘‘ سےسرفرازحیاتیاتی تنوع کا تحفظ پائیدار مستقبل کے لیے ناگزیر: پروفیسر سوچت سوروپ، لینگویج یونیورسٹی کے شعبۂ ہوم سائنس میں ایک تربیتی پروگرام کا انعقادبدلتے وقت کا وہ بھی کمال دیکھے گاالیکشن کمیشن کی کاکردگی کی جانچ کیلئے نئی عرضی داخل،کسی ریاست کے سابق چیف جسٹس یا جج کی قیادت میں کمیٹی بنانے کا سپریم کورٹ سےمطالبہضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایات
اتر پردیش

اے ایم یو کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول مقابلوں کا اہتمام

???????

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سید حامد سینئر سیکنڈری اسکول (بوائز) میں یومِ سر سید تقریبات کے تحت بین اسکول ادبی و ثقافتی سرگرمیاں منعقد ہوئیں۔ اسکول آڈیٹوریم میں منعقدہ افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی انجینئر نسیم احمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے انہیں جدید تعلیم، عقلیت پسندی اور خدمت خلق جیسے سر سید کے عظیم نظریات کو اپنانے کی تلقین کی۔
مہمانان اعزازی پروفیسر قدسیہ تحسین اور پروفیسر جہانگیر وارثی نے سر سید کے مشن، علمی بیداری اور سماجی اصلاح کو ہمیشہ پیش نظر رکھنے پر زور دیا اور طلبہ کو ان کے نقش قدم پر چلنے کی ترغیب دی۔
اس سے قبل، تقریب کا آغاز قائم مقام پرنسپل مسٹر صباح الدین کے استقبالیہ خطاب سے ہوا، جس میں انہوں نے سر سید کے نظریات و افکار کی اہمیت اور عصر حاضر میں ان کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ نائب پرنسپل مسٹر محمد جاوید خان نے طلبہ کو ہفتہ بھر جاری رہنے والی تقریبات میں سرگرم حصہ لینے کی ترغیب دی۔
روگرام کے منتظم مسٹر اشہد جمال نے یادگاری نشان پیش کیے۔ دن بھر مختلف ادبی مقابلے منعقد ہوئے جن میں ’اکیسویں صدی میں سر سید کے نظریات کی معنویت‘ کے موضوع پر تقریری مقابلہ، سر سید اور علی گڑھ تحریک سے متعلق کوئز، اور انگریزی، ہندی، اور اردو میں مضمون نویسی کے مقابلے شامل تھے۔ اے ایم یو کے مختلف اسکولوں سے طلبہ نے ان مقابلوں میں شرکت کی۔ اختتامی سیشن میں پروگرام کوآرڈینیٹر مسٹر غفران احمد نے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔