uttar pradesh
ریاست میں آئین کے ساتھ کیاجارہا ہے کھلواڑ،اکھلیش یادونے بھرتی امتحانات میں پیپر لیک اور ریزرویشن گھوٹالے کایوگی سرکار پر لگایاالزام
(پی این این)
پریاگ راج:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے صدر اکھلیش یادو نے اتوار کو پریاگ راج میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ریاستی حکومت پر بھرتی کے عمل میں بے ضابطگیوں، پرچہ لیک ہونے اور ریزرویشن میں گھوٹالے کے الزامات عائد کیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت کی مدت کار کے دس سال مکمل ہونے والے ہیں، لیکن نوجوانوں، طلبہ اور پسماندہ، دلت اور اقلیتی (پی ڈی اے) طبقے کو انصاف نہیں ملا۔
اکھلیش یادو نے کہا کہ بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کے آئین کے تحت حاصل حقوق اور عزت و احترام کے ساتھ منظم انداز میں کھلواڑ کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سماج وادی پارٹی کی جانب سے جاری کردہ “پی ڈی اے ریزرویشن گھوٹالہ آڈٹ” میں 22 بھرتی امتحانات میں ریزرویشن سے متعلق بے ضابطگیوں کا ذکر کیا گیا ہے، لیکن حکومت نے اب تک کسی بھی الزام کا جواب نہیں دیا۔
انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ایودھیا سے متعلق جاری “سماجوادی آڈٹ-2: رام نگری میں گورکھ دھندا” کتابچہ میں بھی کئی سوالات اٹھائے گئے ہیں، جن کا حکومت جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ریاست میں بھرتی کے عمل کا سلسلہ اشتہار، امتحان، پرچہ لیک، عدالت، لاٹھی چارج اور آخرکار بھرتی منسوخ ہونے تک محدود ہو کر رہ گیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ داروغہ بھرتی، نل کوپ چالک بھرتی، ٹی ای ٹی، ہائی اسکول اور انٹرمیڈیٹ بورڈ امتحانات، سپاہی بھرتی، آر او-اے آر او، نیٹ-پی جی اور لیکھ پال بھرتی سمیت کئی امتحانات پرچہ لیک کے واقعات سے متاثر ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داروغہ بھرتی چھ سال تک التوا کا شکار رہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر سماج وادی پارٹی کی حکومت بنی تو امیدواروں کو عمر کی حد میں رعایت دی جائے گی، جیسا کہ پہلے بھی کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ ہر بھرتی کے لیے سالانہ بھرتی کیلنڈر جاری کیا جائے گا۔ امیدواروں کو ان کے قریب ترین امتحانی مراکز فراہم کیے جائیں گے، جبکہ خواتین اور معذور امیدواروں کو اپنے آبائی ضلع میں امتحان دینے کی سہولت دی جائے گی۔
uttar pradesh
انصاف و انسانیت پر مبنی سیاست سے ہی ملک بنے گا وشو گرو : ڈاکٹر ایوب
(پی این این)
سنت کبیر نگر:ملک میں نفرت کی سیاست نے جہاں دو فرقوں میں خلیج پیدا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کر رہی ہے ،وہیں ملک کی شبیہ بیرونی ملکوں میں خراب ہو رہی ،مگر حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ بلڈورز سے ان کی عبادت گاہوں و گھروں کو منہدم کر کے فخر محسوس کر رہی ہے اور اس کی حامی تنظیمیں مسلسل مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا کام کر رہی ہیں۔حکومت پولرائزیشن کی سیاست کے علاوہ ملک کے مفاد میں کوئی مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اس پر قدغن نہ لگایا تو یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہوگا اور دنیا میں اس کی شبیہ کو مزید نقصان پہنچے گا۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے دنیا میں ملک کی خراب ہوتی شبیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف و انسانیت پر مبنی سیاست سے ہی ملک وشوا گرو بنے گا۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں روز بروز انصاف و انسانیت کو مجروح کر ملک کے بھائی چارے کی فضا کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے ،یہ محض اقتدار میں بنے رہنے کے لئے بی جے پی نفرت کی سیاست پر گامزن ہے ،اور حامی تنظیموں کے شرپسندوں کے ذریعہ کئے جا رہے ظلم پر خاموشی صرف پولرائشن کی راہ کو ہموار بنانے میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بغیر کسی ثبوت کے مساجد و مزارات و گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر منہدم کیا جارہا ہے، یہ غیر قانونی و غیر آئینی ۔ بی جے پی کے پاس صرف ہندو مسلم کی سیاست کے علاوہ ترقی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ ملک میں گھپلے کا سیلاب ہے۔
ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ ملک میں ایک جانب بےروزگاری و مہنگائی عروج پر ہے، روزبروز مہنگائی کے اضافہ سے عام شخص پریشان ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑی خاموشی کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے ۔پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب و کمزور طبقے کو بھکمری کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔ دہاڑی مزدور و اوسط درجہ کے لوگ مہنگائی کے سبب اپنے بچوں کی تعلیم دلانے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی خاموشی کے ساتھ دواوں کی قیمتوں مزید اضافہ سے غریب و کمزور طبقہ کو علاج کرانے میں دشواری پیش آرہی ہے،لیکن حکومت اس مہنگائی و بے روزگاری پر قدغن لگانے کے برعکس اپنے اقتدار کی فکر ہے اور اقتدار پر قبضہ بنائے رکھنے کے مقصد سے وہ نفرت کی سیاست پر گامزن ہے ،اس کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اکثریت کو اب آہستہ آہستہ سمجھ میں آرہا ہے،مگر بی جے پی حامی نفرت کی سیاست کے سبب مسلسل اکثریت کو مذہب کی بنیاد پر گمراہ کر تاثر دیا جا رہا ہے کہ اگر بی جے پی اقدار پر برقرار نہ رہی تو ہندوتوا خطرے میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حالات حاضرہ پر غور فکر کے ساتھ اپنی قیادت پیس پارٹی کے پرچم کے نیچے جمع ہوکر اپنی سیاسی کامیابی کی راہ ہموار بنائیں ۔
uttar pradesh
انسانیت کی خدمت کرنے والے افراد کو اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا
(پی این این)
بجنور: دہلی کی معروف تنظیم شمع ایجوکیشنل اینڈ پولی ٹیکنیک سوسائٹی کے زیر اہتمام اور سکریٹری محمد صابر کی کوششوں سے، ضلع بجنور کے گاؤں کھیڑکی کے نوجوانوں کو انسانیت کی خدمت کے لیے سیلم پور اسمبلی کے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد کے ہاتھوں اچیورز ایوارڈ سے نوازا گیا۔
شمع این جی او کے قومی جنرل سکریٹری ڈاکٹر محمد فہیم بیگ نے بتایا کہ ضلع بجنور کے گاؤں کھیڑکی کے ایک غریب کسان کرپال سنگھ کے بیٹے ڈاکٹر اتل یادو نے غربت اور دیگر مشکلات کے باوجود اپنی ایم بی بی ایس ہڈیوں کے ماہر کی تعلیم مکمل کی اور سرکاری محکمہ میں ملازمت کے دوران بھی اپنے گاؤں اور اپنی دھرتی کو یاد رکھا اور آج وہ اپنے گاؤں کی خدمت کر رہے ہیں۔
سیلم پور کے رکن اسمبلی چودھری زبیر احمد نے ڈاکٹر اتل یادو کو اچیورز ایوارڈ ٹرافی، شال اور پھولوں سے نوازتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی خوشی کی بات ہے کہ بجنور کے کھیڑکی گاؤں کے غریب کسانوں کے بچوں نے اپنی تعلیم، ہنر اور اپنی کارکردگی سے اپنے گاؤں کا نام روشن کیا ہے اور آج بھی اپنی جڑوں سے جڑ کر اپنے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ میں شمع این جی او کا شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے مجھے مدعو کیا اور انہیں اچیورز ایوارڈ سے نوازا۔ ساتھ ہی تنظیم کے سکریٹری محمد صابر فیمس بیکری والے، جو خود کھیڑکی گاؤں کے ہی بیٹے ہیں، انہوں نے اپنے گاؤں اور دہلی کو ایک لڑی میں پرویا ہے، یہ ان کے والد عبدالوہاب کی تربیت ہی ہے جس نے انہیں آج اتنا کامیاب بنایا ہے۔ ڈاکٹر اتل یادو نے تنظیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے بہت خوشی اور فخر محسوس ہو رہا ہے کہ میرے گاؤں میں دہلی سے چل کر شمع این جی او کے عہدیداران اور رکن اسمبلی تشریف لائے اور مجھے اعزاز سے نوازا۔ میں اپنے والدین اور پرمیشور کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ساتھ ہی میں نے عہد کیا ہے کہ میں ہر ہفتے ایک دن اپنے گاؤں کے غریب لوگوں کی خدمت کروں گا تاکہ انہیں مفت علاج ملے اور انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ڈاکٹر شکیل ہاشمی، نبیل احمد، حاجی عمران وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
شمع این جی او کے سکریٹری محمد صابر نے تمام مہمانوں، ساتھیوں اور گاؤں کے باشندوں کا شکریہ ادا کیا اور یہ عہد کیا کہ ہم ہمیشہ اپنے گاؤں کھیڑکی کی خدمت کرتے رہیں گے، جیسے طبی سہولیات، سردیوں میں کمبل تقسیم کرنا، یا ہمارے گاؤں کے نوجوانوں کی تعلیم میں مدد، یا نوجوانوں کی جانب سے کسی بھی میدان میں اچھے کام کرنے پر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ تقریب میں حاجی شفیق، سید شاہد راحت، افسر خان، محمد فہیم شاہد، ابو قمر، انس قریشی، فاضل، حافظ صالحین، عرفان منصوری، ضرار احمد، محمود ایڈوکیٹ، فیضان حسن وغیرہ کو بھی اعزاز سے نوازا گیا۔اس اعزازی تقریب کو نسیم احمد، نبیل احمد، محمد واجد، گل ستاب، محمد عمران، محمد عارف، محمد فیصل، محمد ندیم، کمال الدین، منشاد وغیرہ نے اپنی سخت محنت سے کامیاب بنایا۔تمام شرکاء کے لیے بجنور کے مسوری اڑد چاول کے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔
uttar pradesh
گستاخ نازیہ خان کے خلاف مسلمانوں میں شدید غم وغصہ ،جمعیۃ علماء سہارنپور نے مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں پولیس کو میمورنڈم سونپا، سخت کارروائی کامطالبہ
(پی این این)
دیوبند:آقائے نامدار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان مقدسہ میں کی گئی گستاخی اور نازیبا تبصرے کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے کارکنان نے ایک میمورنڈم پیش کرکے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
رام پور منیہاران میں جمعیۃ علمائے ہند کے کارکنان نے ضلع نائب صدر مولانا شمشیر قاسمی کی قیادت میں رام پور منیہارن پولیس اسٹیشن پہنچے اور سب ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے نام ایک میمورنڈم پیش کیا۔میمورنڈم میں کہا گیا کہ نازیہ خان نامی ایک عورت نے ایک پوڈ کاسٹ میں محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت امی عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا کی شان میں گستاخانہ اور اشتعال انگیز گفتگو کی جس سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچی۔
سوشل میڈیا پر گر دش کررہی ویڈیو میں نازیہ الٰہی خان نے توہین آمیز تبصرہ محسن انسانیت حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور اماں عائشہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں کیا ہے وہ انتہائی شرمناک ہے اوراسلامی عقائد کی رو سے ناقابل معافی ہے، اسکا یہ جارحانہ اور تکلیف دہ عمل ملک کے آئین و قانون کے خلاف ورزی ہے۔اس طرح کے دانستہ بیانات مذہب اور اس کے ارکان کے لیے ذہنی صدمے کا باعث بنتے ہیں۔ مولانا شمشیر قاسمی نے پولیس حکام کے سامنے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اشتعال انگیز بیانات معاشرے میں بے چینی اور نفرت کے فروغ کا سبب بن سکتے ہیں، اس لیے ایسے معاملات کو سنجیدگی سے لینا ضروری ہے۔
مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ ہندوستان کا آئین ہر شہری کو مذہبی آزادی اور احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کاحق فراہم کرتا ہے ملک میں سماجی ہم آہنگی بھائی چارے اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے تمام مذاہب مقدس ہستیوں مذہبی شعائر کا احترام ناگریزہے ۔ انہوں نے ملک کے امن و ہم آہنگی کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔
اس موقع پر مولانا وسیم احمد قاسمی،قاری مکرم حسین، قاری شوقین الحسنی، مفتی عمیر ناظمی، مولانا ثوبان، حاجی ایوب، مولانا قمر، مولانا عبدالقادر، مولانا منور، ماسٹر ارشد ماجری، حکیم اسلم، احسان ملک، قاری مزمل، قاری سالک، قاری شاداب، قاری تنویر، قاری مبارک، قاری اسجد، سرور، انتظار، شمشیر، نعیم احمد قاری انیس، قاری محمد سلمان قاری عابد حافظ ندیم، مرسلین حافظ سفیان، محمدعمار ،ثاقب، آیان، حاجی عمران، وغیرو موجود رہے۔
-
دلی این سی آر1 year agoاقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر2 years agoدہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
دلی این سی آر1 year agoاشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
بہار7 months agoفوقانیہ اور مولوی کےامتحانات 19 سے 25 جنوری تک ہوں گے منعقد
-
دلی این سی آر1 year agoجامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
بہار1 year agoحافظ محمد منصور عالم کے قاتلوں کو فوراً گرفتار کرکے دی جائےسخت سزا : مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی
-
محاسبہ2 years agoبیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر10 months agoاردو اکادمی دہلی کے تعلیمی و ثقافتی مقابلے میں کثیر تعداد میں اسکولی بچوں نےلیا حصہ
