Connect with us

uttar pradesh

انصاف و انسانیت پر مبنی سیاست سے ہی ملک بنے گا وشو گرو : ڈاکٹر ایوب

Published

on

(پی این این)
سنت کبیر نگر:ملک میں نفرت کی سیاست نے جہاں دو فرقوں میں خلیج پیدا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو سبوتاژ کر رہی ہے ،وہیں ملک کی شبیہ بیرونی ملکوں میں خراب ہو رہی ،مگر حکومت کو اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے، وہ بلڈورز سے ان کی عبادت گاہوں و گھروں کو منہدم کر کے فخر محسوس کر رہی ہے اور اس کی حامی تنظیمیں مسلسل مسلمانوں کو ہراساں کرنے کا کام کر رہی ہیں۔حکومت پولرائزیشن کی سیاست کے علاوہ ملک کے مفاد میں کوئی مثبت قدم اٹھاتے ہوئے اس پر قدغن نہ لگایا تو یہ ملک کے لئے بہتر نہیں ہوگا اور دنیا میں اس کی شبیہ کو مزید نقصان پہنچے گا۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے دنیا میں ملک کی خراب ہوتی شبیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ انصاف و انسانیت پر مبنی سیاست سے ہی ملک وشوا گرو بنے گا۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ ملک میں روز بروز انصاف و انسانیت کو مجروح کر ملک کے بھائی چارے کی فضا کو سبوتاژ کیا جا رہا ہے ،یہ محض اقتدار میں بنے رہنے کے لئے بی جے پی نفرت کی سیاست پر گامزن ہے ،اور حامی تنظیموں کے شرپسندوں کے ذریعہ کئے جا رہے ظلم پر خاموشی صرف پولرائشن کی راہ کو ہموار بنانے میں کوشاں ہے ۔انہوں نے کہا کہ جس طریقے سے بغیر کسی ثبوت کے مساجد و مزارات و گھروں کو غیرقانونی قرار دے کر منہدم کیا جارہا ہے، یہ غیر قانونی و غیر آئینی ۔ بی جے پی کے پاس صرف ہندو مسلم کی سیاست کے علاوہ ترقی کا کوئی ایشو نہیں ہے۔ ملک میں گھپلے کا سیلاب ہے۔
ڈاکٹر ایوب نے کہا کہ ملک میں ایک جانب بےروزگاری و مہنگائی عروج پر ہے، روزبروز مہنگائی کے اضافہ سے عام شخص پریشان ہے۔ کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں بڑی خاموشی کے ساتھ اضافہ کیا جا رہا ہے ۔پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافہ سے غریب و کمزور طبقے کو بھکمری کی دہلیز پر پہنچا دیا ہے۔ دہاڑی مزدور و اوسط درجہ کے لوگ مہنگائی کے سبب اپنے بچوں کی تعلیم دلانے سے قاصر ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بڑی خاموشی کے ساتھ دواوں کی قیمتوں مزید اضافہ سے غریب و کمزور طبقہ کو علاج کرانے میں دشواری پیش آرہی ہے،لیکن حکومت اس مہنگائی و بے روزگاری پر قدغن لگانے کے برعکس اپنے اقتدار کی فکر ہے اور اقتدار پر قبضہ بنائے رکھنے کے مقصد سے وہ نفرت کی سیاست پر گامزن ہے ،اس کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ اکثریت کو اب آہستہ آہستہ سمجھ میں آرہا ہے،مگر بی جے پی حامی نفرت کی سیاست کے سبب مسلسل اکثریت کو مذہب کی بنیاد پر گمراہ کر تاثر دیا جا رہا ہے کہ اگر بی جے پی اقدار پر برقرار نہ رہی تو ہندوتوا خطرے میں آجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان حالات حاضرہ پر غور فکر کے ساتھ اپنی قیادت پیس پارٹی کے پرچم کے نیچے جمع ہوکر اپنی سیاسی کامیابی کی راہ ہموار بنائیں ۔

 

 

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

uttar pradesh

پریشانی کاسبب بنی بارش ،ٹیچرز کالونی کے گھروں میں بھرا کئی فٹ پانی

Published

on

دیوبند:آج صبح ہونے والی زبردست موسلادھار بارش دیوبند اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لئے بے انتہاء پریشانیوں کا سبب ثابت ہوئی ہے ۔دیوبند میں چاروں طرف پانی بھراہوا ہے اور فلائی اوور سے گندا پانی ٹپک رہا ہے جبکہ شہر کی ٹیچرز کالونی کے گھروں میں کئی کئی فٹ پانی بھرگیا ۔
تفصیل کے مطابق پیر کے روز صبح سویرا سے ہونے والی موسلادھار بارش نے دیوبند اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں پانی نکاسی کے نظام کی پول کھول دی ہے ۔کئی گھنٹوں تک مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے دیوبند کے متعدد علاقوں میں خاص کر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے وہیں ہائی وے پر واقع ٹیچرز کالونی کے گھروں میں دو سے تین فٹ تک پانی بھر گیا ہے ۔
گھر وں میں بارش کا گنداپانی بھرجانے کی وجہ سے گھر کے قیمتی سامان بھی خراب ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بہت زیادہ بارش ہونی کی پیشین گوئی کی ہے اگر بارش کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پانی بھرجانے کی صورت حال مزید ابتر ہوجائے گی خاص طور پر نشیبی علاقوں کے رہائش پذیر افراد کو اپنے گھروں کے سامان کو محفوظ رکھنے کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا ۔
دیوبند ہائی وے پر واقع فلائی اوور کے نیچے بھی بارش کا پانی پریشانی کاسبب بنا ہوا ہے ۔فلائی اوور سے ٹپکنے والے گندے پانی کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کانوڑیاترا کے دوران بڑی تعداد میں ادھر سے گزرنے والے لوگوں کو گندے پانی کے فلائی اوور سے ٹپکنے اور سڑکوں پر پانی کے جمع ہوجانے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بارش نے ایک مرتبہ پھر دیوبند میں پانی نکاسی کے نظام پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ۔عوام نے میونسپل بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی بھر گیا ہے اس کے نکاسی کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں گے ۔

Continue Reading

uttar pradesh

سبکدوش ہیڈ کلرک محمد اکبر نظر فاؤنڈیشن کے ذریعہ اعزاز سے سرفراز

Published

on

دیوبند:نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ہیڈ کلرک کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے محمد اکبر کو ان کی تقریباً 37 سالہ مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں نظر فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر نجم عثمانی نے انہیں شال اوڑھاکر اور سپاس نامہ پیش کرکے عزت افزائی کی۔
تقریب میں سب سے پہلے نجم عثمانی نے محمد اکبر کے اعزاز میں جاری کیا گیا سپاس نامہ پڑھ کر سنایا۔ سپاس نامہ میں ان کی ایمانداری، فرض شناسی، محنت، سادگی، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا اور بتایا گیا کہ محمد اکبر نے 17 نومبر 1988 سے 31 جولائی 2026 تک نگر پالکا پریشد دیوبند میں مختلف اہم شعبوں میں پوری دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔اس موقع پر نجم عثمانی نے کہاکہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ گزارا گیا خدمت کا دور انسان کی سب سے بڑی پہچان بن جاتا ہے۔ محمد اکبر نے 37 سالہ اپنی ملازمت کے دوران نہ صرف محکمہ کا وقار بڑھایا بلکہ اپنے حسنِ سلوک اور بہترین طرزِ عمل سے ساتھی ملازمین اور شہریوں کے دلوں میں بھی ایک خاص مقام بنایا ہے۔
ضرار بیگ نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے سبکدوشی صرف عہدے سے رخصتی کا نام ہے، جبکہ انسان کی اچھی خدمات اور اس کا نیک برتاؤ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔ محمد اکبر کی خدمات کا دور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور مشعلِ راہ رہے۔سرکاری ملازمت سے سبکدوشی صرف عہدے سے رخصتی کا نام ہے، جبکہ انسان کی اچھی خدمات اور اس کا نیک برتاؤ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔
محمد اکبر کی خدمات کا دور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور مشعلِ راہ رہے گا۔تقریب میں شاہنواز عثمانی، ضرار بیگ، سمیر چودھری، مرتضیٰ قریشی، محمد کوکب، محمد عیسیٰ، ریحان قریشی، شاکر سلمانی، عبداللہ شہزاد، نبیل نوشاد سمیت دیگر معززین موجود رہے۔آخر میں محمد اکبر نے نظر فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گئی عزت افزائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے انتہائی جذباتی اور یادگار لمحہ ہے اور دورانِ ملازمت ملنے والے تعاون اور عزت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Continue Reading

uttar pradesh

ایم ایل اے اومکار، ڈی ایم و ایس پی اور ضلع صدر بھوپیندر نے کانوڑیوں پر کی پھولوں کی بارش

Published

on

بجنور:ماہِ شراون کی کانوڑ یاترا کے پیش نظر پیر کے دن بجنور میں عقیدت و بھکتی کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ایم ایل اے نہٹور اوم کمار، ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک جھا، بی جے پی ضلع صدر بھوپیندر سنگھ اور لینا سنگل نے مل کر کانوڑ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔تھانہ منڈاولی علاقہ کے چڑیا پور بارڈر پر بی جے پی ایم ایل اے اوم کمار، ڈی ایم بجنور جسجیت کور اور ایس پی بجنور ابھیشیک جھا پہنچے اور کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کی اور پھل تقسیم کیے۔
اس کے بعد تمام افسران موٹا مہادیو مندر پہنچے۔ وہاں یاتریوں کو پرساد تقسیم کیا اور ان کی یاترا اور سہولیات کے متعلق معلومات لیں۔ ساتھ ہی سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
افسران نے تمام یاتریوں کو بخیریت اور مبارک یاترا کی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network