تازہ ترین
سیلاب متاثرین کیلئے بہار حکومت کا بڑا اعلان، وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری ہر متاثرہ خاندان کے کھاتے میں9اکتوبرکو بھیجیں گے 7-7 ہزار روپےبہار میں ایم ایل سی انتخابات کی سرگرمیاں تیز، نتیش کمار نے 8 سیٹوں پردیا کامیابی کا منتر، این ڈی اے لیڈوں نے بھی کیا غور و خوضسہارنپور میں ریاستی حکومت کیخلاف وکلاء کا احتجاج،ہائی کورٹ بینچ اور ایڈووکیٹ پروٹیکشن ایکٹ کے مطالبے پر وکلا نے عدالتی کام کاکیا بائیکا ٹقانونی ماہرین نے طلبہ وطالبات کو خصوصی قوانین کے تئیں کیا بیدا ر،ضلع قانونی خدمات سہارنپور کے زیر اہتمام ایچ اے وی انٹر کالج میں پروگرام کا انعقاد:مہاتما گاندھی ان جڑوں کو کاٹنا چاہتے تھے جو انسانیت کو ختم کرنا چاہتی تھیں پروفیسر صغیر افراہیمصفائی ہر شہری کی اجتماعی ذمہ داری :ریکھاآج سے خواتین گلابی ٹکٹوںسے نہیں کر سکیں گی بسوں میں مفت سفرپی یو سی سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑیوں کونہیں ملے گا ایندھن
دیش

وارانسی میں تمام گھاٹ زیر آب،چھتوں پر ہورہی ہے پوجا

نئی دہلیاترپردیش میں مسلسل بارش سے گنگا سمیت 6ندیوں کا سطح آب خطرے سے اوپر ہے۔ 13اضلاع میں سیلابی صورتحال ہے۔ وزیر اعظم مودی کا حلقہ انتخاب وارانسی کی بری حالت ہے۔ وہاں کے تمام 84 گھاٹ ڈوب گئے ہیں۔ مان کونیکا گھاٹ کے چھت پر انتم سنسکار وپوجا پاٹھ ہورہا ہے۔ دشا میگھ گھاٹ کے چھت پر بھی پوجا پاٹھ جاری ہے۔ ادھر راجستھان میں گرمی بڑھتی جارہی ہے۔ درجہ حرارت 40 پار کرچکا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مدھیہ پردیش کے 22اور یوپی کے 28 اضلاع میں بارش کے سبب الرٹ جاری ہے۔
چھتیس گڑھ اور اڑیسہ میں تیز بارش کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش کے ستنا میں صبری واٹر فال خطرناک روپ لے چکا ہے۔ لکھنؤ کے حسین گنج میں زبردست بارش کے سبب کئی دکانوں اور گھروں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔میرٹھ میں بارش کی وجہ سے ایل ایل آر اے میڈیکل کالج میں آبی جمائو ہوگیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔