Connect with us

uttar pradesh

2027اسمبلی انتخابات کیلئے ایس پی کی بڑی حکمت عملی,سماجوادی پارٹی اپنے تنظیمی ڈھانچے اور سماجی مساوات کو ازسرنو مضبوط کرنے میں مصروف، یوتھ ونگ نے تیار کی 3درجے کی گراؤنڈ رپورٹ

Published

on

(پی این این)
لکھنؤ:اتر پردیش میں دوبارہ اقتدار حاصل کرنے کے لیے سماج وادی پارٹی اس بار ریزرو سیٹوں کے راستے آگے بڑھے گی۔ لوک سبھا انتخابات میں کامیابی کے بعد ایس پی اب دلت اکثریت والے علاقوں میں اپنے تنظیمی ڈھانچے اور سماجی مساوات کو ازسرنو مضبوط کررہی ہے۔
اس حکمت عملی کے تحت پارٹی قیادت نے پہلی بارچھاترا سبھا، یووجن سبھا اور یوتھ بریگیڈ کے ذریعہ ریزرو سیٹوں کا تین سطحی گراؤنڈ سروے کرواکر حقیقی سیاسی ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔ اصل توجہ ان اسمبلی حلقوں پر ہے جہاں 2022 کے انتخابات میں ایس پی کی شکست کا مارجن بہت کم تھا، لیکن 2024 کے لوک سبھا انتخابات میں صورت حال بدلتی ہوئی نظر آئی۔
قابل ذکر ہے کہ ریاست کی 403 اسمبلی سیٹوں میں سے 84 سیٹیں درج فہرست ذاتوں کے لیے اور دو سیٹیں درج فہرست قبائل کے لیے مخصوص ہیں، جہاں بی جے پی نے گزشتہ دو انتخابات میں برتری برقرار رکھی ہے۔ 2017 میں، بی جے پی نے ان میں سے 70 اور 2022 میں65 سیٹیں جیتی تھیں، جب کہ ایس پی صرف 20 سیٹوں پر سمٹ گئی تھی۔
اب ایس پی کی حکمت عملی بی ایس پی کی کمزور ہوتی حمایت اور بی جے پی کے غیر جاٹو دلت ووٹ بینک میں نقب لگانے پر مرکوز ہے۔ پاسی، کوری، والمیکی، دھوبی، اور کھٹک جیسی برادریوں کو پی ڈی اے سے جوڑنے کے لیے، تینوں فرنٹل تنظیموں نے بوتھ کمیٹیوں کی سرگرمی، ذات کی حرکیات اور اپوزیشن جماعتوں کی پوزیشن کا قریب سے جائزہ لیا ہے۔
بھروسے کو یقینی بنانے کے لیے جن سیٹوں کی رپورٹ میں فرق تھا، وہاں دوبارہ جسمانی تصدیق بھی کرائی گئی ہے۔ یہ مشق تقریباً 80 سیٹوں کے لیے مکمل ہو چکی ہے، جسے 2027 کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم اور انتخابی مہم کی تیاری سمجھا جارہا ہے۔ ایس پی کا ماننا ہے کہ اگر لوک سبھا انتخابات میں نظر آنے والی سماجی تحریک کو اسمبلی سطح پر بھی دہرائی گئی تو اس کا دعویٰ سب سے مضبوط ہوگا۔
دوسری طرف، ریاست میں جیت کی ہیٹ ٹرک لگانے کے لیے بی جے پی اگست میں 10 ہزار ’ڈرائنگ روم میٹنگز‘ کے ذریعے تقریباً 60 ہزار کارکنوں سے براہ راست بات چیت کرکے دھڑے بندی کو ختم کرنے اور ماحول بنانے کی حکمت عملی پر کام کر رہی ہے۔ وہیں بی ایس پی بھی اپنے کیڈر کو مضبوط کرنے میں مصروف ہے، جب کہ کانگریس کی زمینی سرگرمی فی الحال انتخابی موسم میں کافی پیچھے نظر آرہی ہے۔

uttar pradesh

پریشانی کاسبب بنی بارش ،ٹیچرز کالونی کے گھروں میں بھرا کئی فٹ پانی

Published

on

دیوبند:آج صبح ہونے والی زبردست موسلادھار بارش دیوبند اور اس کے آس پاس کے علاقوں کے لئے بے انتہاء پریشانیوں کا سبب ثابت ہوئی ہے ۔دیوبند میں چاروں طرف پانی بھراہوا ہے اور فلائی اوور سے گندا پانی ٹپک رہا ہے جبکہ شہر کی ٹیچرز کالونی کے گھروں میں کئی کئی فٹ پانی بھرگیا ۔
تفصیل کے مطابق پیر کے روز صبح سویرا سے ہونے والی موسلادھار بارش نے دیوبند اور آس پاس کے دیہی علاقوں میں پانی نکاسی کے نظام کی پول کھول دی ہے ۔کئی گھنٹوں تک مسلسل ہونے والی بارش کی وجہ سے دیوبند کے متعدد علاقوں میں خاص کر نشیبی علاقوں میں پانی بھر گیا ہے وہیں ہائی وے پر واقع ٹیچرز کالونی کے گھروں میں دو سے تین فٹ تک پانی بھر گیا ہے ۔
گھر وں میں بارش کا گنداپانی بھرجانے کی وجہ سے گھر کے قیمتی سامان بھی خراب ہوگئے ہیں ۔محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں میں بہت زیادہ بارش ہونی کی پیشین گوئی کی ہے اگر بارش کا یہ سلسلہ جاری رہا تو پانی بھرجانے کی صورت حال مزید ابتر ہوجائے گی خاص طور پر نشیبی علاقوں کے رہائش پذیر افراد کو اپنے گھروں کے سامان کو محفوظ رکھنے کا مسئلہ پیدا ہوجائے گا ۔
دیوبند ہائی وے پر واقع فلائی اوور کے نیچے بھی بارش کا پانی پریشانی کاسبب بنا ہوا ہے ۔فلائی اوور سے ٹپکنے والے گندے پانی کی وجہ سے سڑک سے گزرنے والے لوگوں کو دقتوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔کانوڑیاترا کے دوران بڑی تعداد میں ادھر سے گزرنے والے لوگوں کو گندے پانی کے فلائی اوور سے ٹپکنے اور سڑکوں پر پانی کے جمع ہوجانے سے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔بارش نے ایک مرتبہ پھر دیوبند میں پانی نکاسی کے نظام پر سوال کھڑے کردیئے ہیں ۔عوام نے میونسپل بورڈ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی بھر گیا ہے اس کے نکاسی کے لئے فوری انتظامات کئے جائیں گے ۔

Continue Reading

uttar pradesh

سبکدوش ہیڈ کلرک محمد اکبر نظر فاؤنڈیشن کے ذریعہ اعزاز سے سرفراز

Published

on

دیوبند:نگر پالیکا پریشد دیوبند کے ہیڈ کلرک کے عہدے سے سبکدوش ہونے والے محمد اکبر کو ان کی تقریباً 37 سالہ مخلصانہ خدمات کے اعتراف میں نظر فاؤنڈیشن کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر فاؤنڈیشن کے صدر نجم عثمانی نے انہیں شال اوڑھاکر اور سپاس نامہ پیش کرکے عزت افزائی کی۔
تقریب میں سب سے پہلے نجم عثمانی نے محمد اکبر کے اعزاز میں جاری کیا گیا سپاس نامہ پڑھ کر سنایا۔ سپاس نامہ میں ان کی ایمانداری، فرض شناسی، محنت، سادگی، خوش اخلاقی اور عوامی خدمت کے جذبے کو سراہا گیا اور بتایا گیا کہ محمد اکبر نے 17 نومبر 1988 سے 31 جولائی 2026 تک نگر پالکا پریشد دیوبند میں مختلف اہم شعبوں میں پوری دیانت داری، محنت اور ذمہ داری کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیں۔اس موقع پر نجم عثمانی نے کہاکہ ایمانداری اور فرض شناسی کے ساتھ گزارا گیا خدمت کا دور انسان کی سب سے بڑی پہچان بن جاتا ہے۔ محمد اکبر نے 37 سالہ اپنی ملازمت کے دوران نہ صرف محکمہ کا وقار بڑھایا بلکہ اپنے حسنِ سلوک اور بہترین طرزِ عمل سے ساتھی ملازمین اور شہریوں کے دلوں میں بھی ایک خاص مقام بنایا ہے۔
ضرار بیگ نے کہا کہ سرکاری ملازمت سے سبکدوشی صرف عہدے سے رخصتی کا نام ہے، جبکہ انسان کی اچھی خدمات اور اس کا نیک برتاؤ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔ محمد اکبر کی خدمات کا دور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور مشعلِ راہ رہے۔سرکاری ملازمت سے سبکدوشی صرف عہدے سے رخصتی کا نام ہے، جبکہ انسان کی اچھی خدمات اور اس کا نیک برتاؤ ہمیشہ لوگوں کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔
محمد اکبر کی خدمات کا دور آنے والی نسلوں کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال اور مشعلِ راہ رہے گا۔تقریب میں شاہنواز عثمانی، ضرار بیگ، سمیر چودھری، مرتضیٰ قریشی، محمد کوکب، محمد عیسیٰ، ریحان قریشی، شاکر سلمانی، عبداللہ شہزاد، نبیل نوشاد سمیت دیگر معززین موجود رہے۔آخر میں محمد اکبر نے نظر فاؤنڈیشن کی جانب سے کی گئی عزت افزائی پر اظہارِ تشکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اعزاز ان کے لیے انتہائی جذباتی اور یادگار لمحہ ہے اور دورانِ ملازمت ملنے والے تعاون اور عزت کو وہ ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

Continue Reading

uttar pradesh

ایم ایل اے اومکار، ڈی ایم و ایس پی اور ضلع صدر بھوپیندر نے کانوڑیوں پر کی پھولوں کی بارش

Published

on

بجنور:ماہِ شراون کی کانوڑ یاترا کے پیش نظر پیر کے دن بجنور میں عقیدت و بھکتی کا نظارہ دیکھنے کو ملا۔ ایم ایل اے نہٹور اوم کمار، ضلع مجسٹریٹ جسجیت کور، پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک جھا، بی جے پی ضلع صدر بھوپیندر سنگھ اور لینا سنگل نے مل کر کانوڑ یاتریوں کا شاندار استقبال کیا۔تھانہ منڈاولی علاقہ کے چڑیا پور بارڈر پر بی جے پی ایم ایل اے اوم کمار، ڈی ایم بجنور جسجیت کور اور ایس پی بجنور ابھیشیک جھا پہنچے اور کانوڑیوں پر پھولوں کی بارش کی اور پھل تقسیم کیے۔
اس کے بعد تمام افسران موٹا مہادیو مندر پہنچے۔ وہاں یاتریوں کو پرساد تقسیم کیا اور ان کی یاترا اور سہولیات کے متعلق معلومات لیں۔ ساتھ ہی سیکیورٹی اور ٹریفک کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
افسران نے تمام یاتریوں کو بخیریت اور مبارک یاترا کی نیک خواہشات پیش کیں۔ اس موقع پر انتظامیہ اور دیگر افسران بھی موجود رہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network