تازہ ترین
اے ایم یو کے ویمنس کالج میں سوچھتا پکھواڑہ کے تحت شجرکاری مہمجامعہ امام محمد انور شاہ دیوبند میں سالانہ انعامی اجلاستیج پرتاپ کے گھر پہنچے والد لالوپرساد یادو، بہن میساا ورر وہنی، نوراتری کے موقع پر مہا اشٹمی پرکیا پوجا پاٹھ کا اہتمامانتخاب میں ہر ووٹر کو ہےووٹ دینے کا حق حاصل، کوسی گریجویٹ انتخابی حلقہ میں 20 ہزار ووٹروں کے اتحاد سے بی جے پی کودیا جاسکتا ہے سخت چیلنج: پرشانت کشورنوادہ میں پولیس ٹیم پر اینٹ اور پتھرسے حملہ، خاتون سپاہی کی ویڈیو بنانے پر بڑھا تنازع، 11 افراد گرفتارتعلیم کے بغیر ترقی کا تصور بھی ممکن نہیں:ڈی ای اوپٹنہ میں پی اے سی ایس صدر کا گولی مار کر قتل، فائرنگ کے بعد دسہرہ میلے میں بھگدڑ، بلاک پرمکھ بھی زخمینیہا بورا نے پولیس نوٹس کو ہائی کورٹ میں کیا چیلنج
uttar pradesh

سی ایم چہرہ تبدیل نہ ہوا تو بی جے پی کو نہیں ملیں گےووٹ : ششی بالاپنڈیر

دیوبند:(پی این این)بی جے پی کی سابق رکن اسمبلی ششی بالا پنڈیر نے کہا ہے کہ موجودہ وقت میں پارٹی کے اندر پرانے کارکنوں کو وہ احترام نہیں مل رہا جس کے وہ حقدار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی قیادت اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کا چہرہ تبدیل نہیں کرتی تو پارٹی کو ووٹ نہیں ملیں گے۔ آج شہر کی درگا کالونی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ2027 میں اترپردیش میں ایک بار پھر بی جے پی کی حکومت بنے، تاہم وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بجائے کسی دوسرے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ بی جے پی میں کئی ایسے لیڈر موجود ہیں جو وزیر اعلیٰ بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت اترپردیش میں روزگار کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور نوجوان روزگار کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ کوآپریٹیو گنا سمیتیوں میں کھاد کی شدید قلت ہے جبکہ کسانوں کو گنے کی ادائیگی بھی بروقت نہیں ہو رہی۔ ان کے مطابق ریاست میں جرائم کم ہونے کے بجائے بڑھ رہے ہیں، اس لیے اترپردیش میں وزیر اعلیٰ کو تبدیل کیا جانا ضروری ہے۔
سہارنپور کلکٹریٹ احاطے میں واقع مسجد کی مسماری سے متعلق سوال پر ششی بالا پنڈیر نے کہا کہ وہ ہمیشہ وہی بات کہتی ہیں جسے سچ سمجھتی ہیں۔ انہوں نے مسجد منہدم کیے جانے کے فیصلے کو عجلت میں کیا گیا فیصلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس معاملے میں جلد بازی سے کام لیا گیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔