تازہ ترین
یونانی پریمیر لیگ سیزن 5میں جامعہ طبیہ دیوبند کی ٹیم بنی چمپئن ،طلبہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ طب کے میدان میں بھی انجام دیں گے انسانیت کی خدمات : ڈاکٹرانور سعیداے ایم یو نے منشیات کے استعمال کی روک تھام اور بزرگ شہریوں کی فلاح و بہبود کے لئے این آئی ایس ڈی کے ساتھ کیا اشتراکتھیٹر بچوں کی شخصیت سازی، خود اعتمادی اور تخلیقی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا ایک مؤثر ذریعہ،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں فن کاروں کی حوصلہ افزائی پروگرام میں کمسن فن کاروں کا اعزازاندراپورم میں سخنور اور شبد کارواں کے اشتراک سے یادگار شعری نشست کا انعقادگریٹر نوئیڈا میں گرجابلڈوزر،کئی مکانات منہدمپولیس اہلکاروں پر چاقو سے حملہ کرنے کے ملزم گرفتارمدارسِ اسلامیہ کو تحفظ نہیں مزید ترقی کی ضرورت، جامعہ رحمانی خانقاہ مونگیر کا سالانہ اجلاس و سالانہ دعا کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، بارش کے باوجود ہزاروں عقیدت مندوں کی شرکتنتیش کمار کی دور حکومت کی کامیابیاں جے ڈی یو کا سب سے بڑا اثاثہ، جنتادل یو کے لیڈرمنا مشتاق نے بہار کے گورنر سے کی ملاقات،علاقائی مسائل سے کیا آگاہ،سیدعطا حسنین نے مسائل پر ہمدردی سے غور کرنے اور ان کے حل کے لئے پہل کرنے کی کرائی یقین دہانی
دلی این سی آر

مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی قابل مذمت،شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی کرے حکومت :ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمد

(پی این این)
نئی دہلی :شاہی امام مسجد فتح پوری مولانا ڈاکٹر مفتی محمد مکرم احمدنے جمعہ کی نماز سے قبل خطاب میں مسلمانوں سے پرزور اپیل کی کہ نوجوانوں کی دینی تعلیم و تربیت کی طرف خصوصی توجہ دیں نوجوان ہمارے مستقبل کا سرمایہ ہیں ان کی نگہداشت میں لا پرواہی شدید نقصان کا باعث ہوگی۔
انہوں نے کچھ لیڈروں اور تنظیموں کی طرف سے مسلسل مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی کی شدید مذمت کی اور ان کے خلاف سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا ۔غازی آباد میں اکثریتی فرقہ کے درمیان تلواریں تقسیم کیے جانے کی بھی انہوں نے مذمت کی اور کہا ہمیں امید ہے کہ غیر قانونی طور پر تلوار یں تقسیم کرنے والوں پر جلد کارروائی ہوگی اور امن برباد کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا۔ غازی آباد کے ڈاسنہ میں یتی نر سنگھا نند سرسوتی نے اپنی عادت کے مطابق ایک بار پھر اکثریتی فرقہ کو اکساتے ہوئے آئی ایس آئی ایس جیسی تنظیم بنانے کا مطالبہ کیا۔ یتی نرسنگھانند نے کہا کہ ہندوؤں کو اب خود کش دستے بنانے چاہئیں ۔ مفتی مکرم نے کہا کہ بھارت میں ہر فرقہ کے لوگ یکجہتی اور محبت کے ساتھ رہتے آئے ہیں اور آگے بھی سب مل جل کر رہنا چاہتے ہیں فرقہ پرستی پھیلانے والے اور اشتعال انگیزی کرنے والے بہت کم ہیں وہ کبھی اپنے ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔ بھارت کی گنگا جمنی تہذیب صدیوں پرانی ہے یہ ملک کی شان ہے۔
غزہ میں اسرائیلی فوج کے مسلسل حملوں اور جنگ بندی کے خلاف ورزی کے باوجود امن منصوبہ جلد دوسرے مرحلے میں داخل ہونے والا ہے مفتی مکرم نے کہا غزہ کی وزارت صحت میں شعبہ نگہداشت وفارمیسی کے ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ دواؤں اور طبی ساز و سامان کی کمی کے باعث دو لاکھ مریض اور 10 ہزار آپریشن متاثر ہو سکتے ہیں جبکہ قابض اسرائیل اب بھی طبی امداد کی ترسیل روک رہا ہے مفتی مکرم نے یو این او اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے باشندوں پر ظلم و ستم کو بند کرایا جائے اور جنگ بندی کی خلاف ورزی بند کرائی جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔