تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
دیش

محمد علی جوہر یونیورسٹی میں ترنگا یاترا کا انعقاد

(پی این این)
رام پور:ملک کی مٹی میں سونا ہے وطن کی مٹی میں ہیرا ہے وطن کی مٹی میں جان ہے وطن کی مٹی میں رہنا ہے۔یہ کہناہےپروفیسر ظہیر الدین کا۔وہ محمد علی جوہر یونیورسٹی میں ترنگا یاترا کا انعقاد کے موقع پر بول رہے تھے۔یونیورسٹی کے طلباء اور عملے نے جوش و خروش سےاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر طلباء نے ہاتھوں میں قومی پرچم لے کر یونیورسٹی کیمپس میں جلوس نکالا اور حب الوطنی کے ترانوں سے وطن سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔
یونیورسٹی کے اعزازی وائس چانسلر پروفیسر ظہیرالدین نے کہا کہ ترنگا یاترا ہمیں قومی اتحاد اور سالمیت کی اہمیت کو سمجھانے کا موقع فراہم کرتی ہے اور ہمیں اپنے ملک کے تئیں اپنی ذمہ داریوں کا احساس دلاتی ہے۔ پروگرام کا مقصد طلباء میں حب الوطنی اور قومی فخر کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔ ملک کے لیے جینا، ملک کے لیے مرنا، یہی سچی حب الوطنی ہے۔ آپریشن سندھ کی کامیابی پر ترنگا یاترا نکال کر جشن منایا گیا۔ اس دوران شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور بھارتی فوج کی بہادری کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔