تازہ ترین
5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھاای رکشا کو محدود کرنے کے بارے میں حکومت کا غورفضائی آلودگی: دہلی میں پھر سانس کا بحران!’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ
بہار

SC نے اوقاف معاملے پر جو ہدایات کی وہ حد تک اطمینا ن بخش ،تاہم اگر ایکٹ پرعبوری رو ک دیا جاتا تو بہتر ہوتا

امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی

مونگیر: امیر شریعت حضرت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی صاحب نے آج اپنے ایک پریس ریلیز میں کہا کہ وقف ترمیمی ایکٹ کے خلاف عدالت عظمیٰ میں جودرخواستیں دائر کی گئیں تھیںجن پر سماعت کرتے ہوئے ،عدالت نے اوقاف کے تحفظ کے سلسلہ میں جو چند ہدایات جاری کی ہیں وہ ایک حد تک اطمینا ن بخش ہیں ،تاہم اگر اس ایکٹ پر عدالت کی طرف سے روک لگا دیا جاتا تو یقیناً زیادہ اطمینان بخش ہوتا  –

اس میں شک نہیں کہ عدالت کی اس کاروائی سے عرضی دائر کرنے والوں کو حوصلہ ملا ہے اور اس سلسلہ میں معزز عدالت سے وابستہ امید میں اضافہ ہوا ہے ،اس موقعہ پر حضرت امیر شریعت نے پھر ایک بارفرمایا کہ یہ ایکٹ جس طرح اوقاف کے وجود اس کے تحفظ اور اسکی ترقی کے لئے نقصاندہ اور مسلمانوں کے ملی سرمایہ اور مذہبی حق کو پامال کرنے والا ہے اسی طرح ملک کی آئین اور جمہوری دستور کے بھی سراسر خلاف ہے۔

 ،یہ مسلمانوں کی شناخت تہذیب اور وراثت کے ساتھ کھلم کھلا کھلوار ہے ،حضرت امیر شریعت مدظلہ نے امید ظاہر کی ہے کہ عدالت عظمیٰ سے ضرور انصاف ملے گااور اس ظالمانہ قانون سے اوقاف کو تحفظ حاصل ہوگا تاہم انہوں نے تمام مسلمانوں اور انصاف پسند طبقہ سے اس سلسلے میں اپنی کوششوں کو جاری رکھنے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرنے کی اپیل بھی کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔