تازہ ترین
ضمانت کی درخواست پر 2 ماہ کے اندر کریں فیصلہ، نہیں تو ججوں کوبتانی ہوگی وجہ، پٹنہ ہائی کورٹ نے بہار کی تمام سول عدالتوں کیلئے معیاری طریقۂ کار (ایس او پی) سے متعلق جاری کی رہنما ہدایاتگیاجی:داروغہ کے بیٹوں پر فائرنگ کیس:پولیس کا ہاف انکاؤنٹر، 2 ملزمین زخمی، قتل کی سازش پر شکنجہسیکٹر لیول لیڈ انٹیلی جنس ایجنسی کا 52 ویں ایس ایس بی کیمپ ارریہ میں منعقدسعودی عرب میں چار ہزارعمرہ زائرین کے پھنسنے پر تشویش کااظہار ، شاہ اسلامک اکیڈمی مظفرنگر میںزائرین حج وعمرہ کی تربیت کی اہمیت وضرورت پر کتابچہ کا اجراءطلبا میں نئے افسانہ نگاروں کو پڑھنے اور جاننے کا ہونا چاہئےشوق :پروفیسر صغیر افراہیم،شعبہ اردو، سی سی ایس یونیورسٹی میں ”اکیسویں صدی میں اردو افسانہ“موضوع پر آن لائن پرو گرام کا انعقادمیت کے گھر یتیموں کی سسکیوں کے درمیان لذیذ کھانے! کیا ہمارا ضمیر مر چکا ہے؟، آگرہ کی مسجد نہر والی میں خطبۂ جمعہ کے دوران خطیب محمد اقبال کا میت کے گھر کھانے کی دعوت، یتیموں کے حقوق اور تیجہ، دسواں، چالیسواں جیسی رسومات پر اظہارِ خیال؛ اہلِ محلہ سے غم زدہ خاندانوں کی مدد کرنے کی اپیلڈاکٹر انجم بارہ بنکوی کی دہلی آمد پر پُروقار شعری نشستریس کورس کی قدیم مسجد کو تحفظ کے ساتھ بنیادی سہولیات کو کرایا جائےبحال،’ملا فری اِنڈیا‘ کہہ کر تشدد پھیلانے والے پر سخت کارروائی کا مفتی مکرم کا مطالبہ
بہار

عازمین حج کیلئےتربیتی کیمپ کاانعقاد

(پی این این)
چھپرہ :ضلع کے ممتاز تعلیمی ادارہ دارالعلوم نعیمیہ میں منگل کو ایک روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔کیمپ کی صدارت پرنسپل مولانا حامد رضا نے کی۔کیمپ کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔
بہار اسٹیٹ حج کمیٹی کی ہدایت پر منعقدہ کیمپ میں عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے چیف ٹرینر مفتی علی اصغر نے کہا کہ حج اسلام کا ایک اہم ستون ہے۔حج کرنا ہر صاحب استطاعت پر فرض ہے۔زندگی میں کم از کم ایک بار حج ضرور کرنا چاہیے۔حج کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کی زندگیوں میں نمایاں تبدیلی آتی ہے۔وہ گناہوں سے پاک ہو جاتے ہیں اور ایسے ہو جاتے ہیں جیسے نو مولود بچہ۔ انہوں نے حج کے مناسک پر تفصیلی گفتگو کی۔
سفر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے مشورہ دیا کہ کم سے کم سامان رکھنا چاہیے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حج اللہ کی رضا حاصل کرنے کے لیے کیا جائے۔انہوں نے حج کے دوران مکہ اور مدینہ کے مختلف مقامات پر گزارے جانے والے اوقات پر بھی روشنی ڈالی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے الحاج فہیم اشرف خان نے کہا کہ عازمین حج احتیاط کریں کہ کوئی گناہ سرزد نہ ہو۔سفر کے دوران کسی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لیے عازمین حج کو ہمیشہ اپنے ساتھ شناختی کارڈ رکھنا چاہیے۔اس سال تربیتی کیمپ میں خواتین عازمین حج کو بھی شامل کیا گیا اور ان کے لیے علیحدہ انتظامات کیے گئے تھے۔کیمپ کا اختتام مولانا مفتی مرشد رضا کی دعا پر ہوا۔
اس موقع پرعبدالقادر،شمع پروین،صبیحن بی بی،جان محمد،رضیہ سلطانہ،سمیع الدین خان،حسن امام خان،نختہ پروین،محمد احمد صابر علی اور مو کلام الدین سمیت کل 39 مرد و خواتین عازمین حج نے شرکت کی۔ٹریننگ کے بعد صدر اسپتال کے ڈیپیوٹیڈ اسٹاف کے ذریعے عازمین کو ٹیکے لگائے گئے اور سرٹیفکیٹ جاری کئے گئے۔شہاب احمد راعین،علی احمد،محمد شعیب،محمد وزیر،راحت النعیم،ابوالحسن،حافظ عارف،مؤذن وسیم رضا وغیرہ نے عازمین حج کی پرجوش خدمت کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔