تازہ ترین
5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھاای رکشا کو محدود کرنے کے بارے میں حکومت کا غورفضائی آلودگی: دہلی میں پھر سانس کا بحران!’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ
بہار

شہید محمد امتیاز کی اہلیہ کو ایس بی آئی نے سونپا 1.10 کروڑ روپے کا چیک

(پی این این)
چھپرہ:آپریشن سندور میں قوم کے لیے اپنی جان قربان کرنے والے سارن کے لعل بارڈر سیکیورٹی فورس کے ایس آئی شہید محمد امتیاز کی اہلیہ شہناز عظمیٰ کو اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے ایک کروڑ 10 لاکھ روپے فراہم کیے۔مظفر پور سرکل کے ڈپٹی جنرل منیجر پرفل کمار جھا خود چیک لے کر شہید کے آبائی گاؤں نارائن پور پہنچے۔
انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گہرے تعزیت کا اظہار کیا۔انہوں نے شہید کی تصویر پر جذباتی خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف انڈیا فیملی فوجیوں کی بے مثال قربانی کے جذبے کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ان کی اس عظیم قربانی کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔دکھ کی اس گھڑی میں اسٹیٹ بینک آف انڈیا شہید کے خاندان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ رقم اسٹیٹ بینک آف انڈیا میں شہید کی سیلری اکاؤنٹ پر دستیاب سینٹرل آرمڈ پولیس سیلری پیکج (CAPS) کے تحت فراہم کردہ مفت حادثہ انشورنس اسکیم کا فائدہ ہے۔اسٹیٹ بینک آف انڈیا سینٹرل آرمڈ پولیس سیلری پیکج کے تحت یہ مفت ایکسیڈنٹ انشورنس کی سہولت فراہم کرتا ہے۔تاکہ شہید کے خاندان کو مالی مدد مل سکے۔اس جذباتی موقع پر چھپرہ آر بی او کی آر ایم پرینکا پریہ درشی،چیف مینیجر رام مہیش سنگھ اور گرکھا برانچ کی منیجر دامنی کماری بھی موجود تھیں۔اس موقع پر مقامی لوگوں نے بھی اپنی موجودگی درج کروائی۔لوگوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے اس انسان دوست اقدام کی تہہ دل سے تعریف کی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔