تازہ ترین
پیپر لیک روکنے کے لیےسمراٹ حکومت کا بڑا فیصلہ، بہار کے29اضلاع میں قائم کئے جائیں گے امتحانی مراکز اور اسٹرونگ روماے آئی ایس اے کا جے پی یونیورسٹی میں بدنظمی کے خلاف احتجاج’’عظمتِ رفتہ کی جستجو‘‘علم و تاریخ کے بھولے ہوئے چراغوں کی بازیافت: فضل رحمٰن رحمانیسہارنپورمیں مسجد کا انہدامی معاملہ تشویشناک،آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی ’گاندھی-امبیڈکر سماد یاترا‘ چوتھے دن پہنچی بجنوردارالعلوم فاروقیہ میں موطا امام مالک کے پہلے سبق کی مجلس، مولانا مجیب اللہ گونڈوی نے درس کاکرایاباوقار آغازجانی فوسٹر وسیع تخلیقی کینوس کے ایک معتبرشاعر : پروفیسر گلریز،اے ایم یو میں’’در ودیوار سے پہلے‘‘کی تقریب رسم اجرا کا انعقادکینڈا میں بیف بنانے سے روکنے پر ہندو عورت گرفتار،جبراً گھر میں گھسنے ، بیف پھینکنے کا کرایہ دار نے لگایا الزاماتراکھنڈ:بہہ گیا 170فٹ لمبا برج، عام زندگی مفلوج،چھتیس گڑھ کے کئی کالج طلبا ندی میں لاپتہ،بہار میں 47 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثر
بہار

ریلوے کے سی ای او نے جی ایم کے ہمراہ کیا چھپرہ جنکشن کا معائنہ

(پی این این)
چھپرہ :ریلوے بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ستیش کمار نے شمال مشرقی ریلوے کی جی ایم سومیا ٹھاکر اور منیجر ونیت کمار سریواستو کے ساتھ چھپرہ جنکشن کا معائنہ کیا۔یہ معائنہ وزیر ریلوے کے ممکنہ دورے کے پیش نظر کیا گیا۔معائنہ کے دوران جنکشن پر سیکورٹی،صفائی ستھرائی اور مسافروں کی سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔
سی ای او ستیش کمار جیسے ہی پلیٹ فارم پر پہنچے ریلوے کے سینئر افسران اور ملازمین نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر این ای ریلوے مزدور یونین کے اراکین نے انہیں مومنٹو پیش کیا اور ملازمین کے مختلف مطالبات سے آگاہ کیا۔یونین نے خاص طور پر ڈیوٹی پر موجود ریلوے ملازمین کی سہولیات اور کام کے حالات کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔معائنہ کے دوران سی ای او نے کریو لابی،ڈارمیٹری،سرکولیٹنگ ایریا سمیت مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے وہاں صفائی ستھرائی،ملازمین کے کام کی حالت اور تکنیکی انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔یہ مختصر معائنہ تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔جس کے بعد وہ اپنے خصوصی ریل سیلون سے پٹیڈھی کے لیے روانہ ہوئے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریلوے مسافروں کی سہولت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ مسافروں کی تعداد اور ان کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی ٹرینیں مسلسل چلائی جا رہی ہیں اور سہولیات میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے۔اس موقع پر آر پی ایف کمانڈنٹ ایس رام کرشنن،سینئر ڈی سی ایم شیخ رحمان اور تمام بڑے محکموں کے افسران موجود تھے۔ریلوے کے اس اعلیٰ سطحی معائنے کی وجہ سے جنکشن احاطے میں کافی سرگرمیاں دیکھنے میں آئیں اور صفائی سے لے کر سیکورٹی کے انتظامات سخت تھے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔