تازہ ترین
’مہاتما گاندھی ہندوستان کی روح اور گنگا جمنی تہذیب کے روشن مینار‘ارریہ میں مضمون نویسی مقابلے کا انعقاد، ہندوستان کی علمی، سیاسی وملی شخصیات نے ملک ہندوستان کو بام عروج تک پہنچانے میں اداکیا اہم کردار: مقررینپریہار میں اقلیتی ووٹر ملن تقریب کاپروقار انعقاد، جے ڈی یو رہنماؤں اور تعلیم یافتہ ووٹروں نے کی ابھشیک جھا کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیلیاترا پر پابندی اور قابل اعتراض نعرے لگانے والوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ،مسلم سیوا سنگٹھن کے وفد نے ایس پی سے کی ملاقات،ظاہر کیافرقہ وارانہ کشیدگی کا خدشہ، کارروائی نہ ہونے پر دہرادون سے سہارنپور تک ’جمہوریت بچاؤ یاترا‘ نکالنے کی وارننگ’اردو اشعار سے ہم زبان کیساتھ ادب، سلیقہ اور تربیت بھی سیکھتے ہیں‘میرٹھ میں سہ روزہ جشن سر سید کا مقابلہ بیت بازی سے شاندار اختتاماسلامیہ انٹر کالج دیوبند کی طالبہ صوفیہ ایک دن کے لئے پرنسپل بنائی گئیںپتھروں کو دے رہے ہیں آئینے کھل کر جوابسی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو ضمانت، نیہا بورا بھی رہا،رات بھر حراست سے رہائی کے بعد نیہا نے قانون اور انتظامیہ پر اٹھائے سوال
دیش

دیویش چندر ٹھاکر کی ایرانی نمائندے سے ملاقات ،ہند۔ایران تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال

(پی این این)
نئی دہلی :ہند۔ایران پارلیمانی دوستی گروپ کے صدر اور لوک سبھا کے رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر نے نئی دہلی میں واقع ایران کے سفارت خانے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے نمائندے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی سے ملاقات کی۔ اس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ہندوستان اور ایران کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور روایتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات کے دوران رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر نے ایران کے سابق سپریم لیڈر آیت اللہ سید علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے ایران کے نو منتخب سپریم لیڈر آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کو مبارکباد اور نیک تمنائیں بھی پیش کیں۔
اس دوران دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے قائم تاریخی اور ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر رکنِ پارلیمنٹ ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان اور ایران کے درمیان روایتی دوستی، تجارتی تعاون اور ثقافتی تبادلے کی ایک مضبوط تاریخ رہی ہے، جسے مستقبل میں مزید مستحکم بنانے کی ضرورت ہے۔
رکنِ پارلیمنٹ دیویش چندر ٹھاکر نے ایرانی نمائندے سے ایران میں مقیم ہندوستانی شہریوں اور ہندوستانی نژاد افراد کی مکمل سلامتی کو یقینی بنانے کی بھی درخواست کی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور اعتماد کا یہ رشتہ آئندہ بھی مزید مضبوط ہوگا۔
ایران کے سپریم لیڈر کے دہلی میں نمائندے کے طور پر اپنے دفتر میں خدمات انجام دے رہے ڈاکٹر عبدالمجید حکیم الٰہی نے بھی ہندوستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سیاسی تعلقات مستقبل میں مزید مستحکم ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔