تازہ ترین
مالیگاؤں کی ڈاکٹر ثانیہ خان کی تاریخی کامیابی پرکی گئی حوصلہ افزائیقرآن کریم ابدی ہدایت و سعادت کا پیامبر اور امن و آشتی اور اخوت و انسانیت کا علمبردار: اصغر امام مہدیجالے:مولانا خالد سیف اللہ رحمانی نے کی طلبہ کی حوصلہ افزائی، دارالعلوم سبیل الفلاح میںتعلیمی و تربیتی سرگرمیوں کالیا جائزہ، اساتذہ کو دیے اہم مشورے، دارالطعام کی زیر تعمیر عمارت کاکیا بھی معائنہبی جے پی کارکنوں نے نو منتخب ایم ایل سی ڈاکٹر راہل راج کا کیا استقبالناظم امارت شرعیہ کی عمر ہ سے واپسی پر امارت شرعیہ میں دعائیہ نشست منعقدطلبہ کیلئے خوداعتمادی ، محنت اور معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھنا ضروری ، تعلیم کے ساتھ ساتھ طالب علم کی ہونی چاہیے کردارسازی ،مدنی پبلک اسکول سنگرام میں منعقد حوصلہ افزائی تقریب سے مولانا سیدحسن اسجدمدنی کا خطابوقت بدلتے ہی بدل جاتا ہے تخت، اعظم کے خلاف ای ڈی کی کارروائی پرسخت برہم ہوئے اکھلیش یادو،برسراقتدار پارٹی کو بنایا نشانہاے ایم یو کے ذاکر حسین کالج آف انجینئرنگ اینڈٹکنالوجی میں بین الاقوامی تعلیمی میلے کا انعقاد، 14 اساتذہ ایوارڈ سے سرفراز
دلی این سی آر

دہلی میں 30 جون سےہوگاSIR شروع

نئ دہلی :دہلی میں SIR کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ووٹر لسٹ پر خصوصی نظر ثانی (SIR) کا عمل 30 جون سے شروع ہوگا۔ چیف الیکٹورل آفیسر اشوک کمار نے کہا کہ یہ عمل شفاف طریقے سے شروع ہوگا جس میں بی ایل اوز کے ذریعہ گھر گھر جاکر تصدیق ہوگی۔ حتمی ووٹر لسٹ 7 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔اشوک کمار نے بدھ کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اندرونی تیاریوں جیسے بوتھ لیول افسران (بی ایل اوز) کی تربیت، گنتی کے فارم اور دیگر دستاویزات کی پرنٹنگ 20 جون سے 29 جون تک کی جائے گی۔کمار نے کہا کہ بیداری کی سرگرمیاں چلائی جائیں گی اور ووٹروں کی گنتی کے فارم جمع کرانے میں مدد کے لیے خصوصی کیمپ لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ تصدیقی عمل کے ہر مرحلے پر جانچ پڑتال ہوگی، اور سیاسی جماعتیں بوتھ لیول ایجنٹس (بی ایل اے) کے ذریعے شامل ہوں گی۔ تمام معلومات چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر کی ویب سائٹ کے ذریعے شیئر کی جائیں گی۔
ووٹروں کو گنتی کے فارم کی دو کاپیاں دی جائیں گی، جن میں سے ایک کو مکمل کرکے بی ایل او کو واپس کرنا ہوگا۔ ووٹروں کے پاس گنتی کا مکمل شدہ فارم آن لائن جمع کرانے کا اختیار بھی ہوگا۔ یہ عمل 1 اکتوبر تک 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے تمام ووٹروں کا احاطہ کرے گا۔چیف الیکٹورل آفیسر کے دفتر نے بتایا کہ ایس آئی آر کے دوران 13,000 سے زیادہ بی ایل او گھر گھر جا کر گنتی کریں گے۔ ہر موجودہ ووٹر جس کا نام ووٹر لسٹ میں درج ہے اسے گنتی کا ایک فارم (نقل میں) دیا جائے گا، جسے مکمل کرنا ہوگا اور ایک کاپی BLO کو واپس کردی جائے گی۔بی ایل اوز کی طرف سے گھر گھر تصدیق کا عمل 30 جون سے شروع ہو کر 29 جولائی تک جاری رہے گا، جس کے بعد 5 اگست کو ڈرافٹ ووٹر لسٹ شائع کی جائے گی۔ ایس آئی آر کے بعد حتمی ووٹر لسٹ 7 اکتوبر کو جاری کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔