تازہ ترین
گیاجی ایئرپورٹ پر بم الرٹ کے بعد سکیورٹی ایجنسیوں نے دکھائی مستعدی، سی آئی ایس ایف اوربم ڈسپوزل اسکواڈ متحرک، ہنگامی حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کا لیا گیا جائزہامر ناتھ ایکسپریس میں مسافروں کا سامان غیرمحفوظ، دو ٹرالی بیگ چوری، 15 ہزار روپے نقد سمیت ضروری سامان غائببچوں میں صفائی کی عادت ڈالیں والدین، گھر سے شروع ہو تبدیلی: ابو فیصل، اردو پرائمری اسکول چاتَرگھاٹ میں والدین و اساتذہ کی سنگوشٹھی منعقد، صفائی، صحت، غذائیت اور ماحولیاتی تحفظ پر ہوئی گفتگوبی جے پی لیڈر صاحب سنگھ سینی تھامیں گے اکھلیش کا دامنہائی کورٹ کی بنچ کے قیام کے مطالبے میں شدت، سہارنپور ایڈوکیٹس ایسوسی ایشن کے وکلاء نے سول کورٹ سے ہیڈ کوارٹر تک کیا مظاہرہادبی محفلوں کی رونق شمس الدین خان کا طویل علالت کے بعد انتقال، مشاعروں میں دیوبند اور دیوبندی ادب کی بھرپور نمائندگی کی:وجاہت شاہجمہوریت وراثت ہی نہیں اس کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری،’ووٹ بچائو، دیش بچائو‘مہم کے تحت آر جے ڈی کے سینئر لیڈر سید فیصل علی کی یکم نومبر کو رام لیلا گرائونڈ پہنچنے کی اپیلبہارمیں کئی بڑے ہوٹلوںاور مٹھائی کی دکانوں پر چھاپے، ریاست کے مختلف اضلاع میں کھانے پینے کی اشیا میں پائی گئیں بے ضابطگیاں،دیوالی سے قبل محکمہ تحفظ خوارک کی ٹیم کی بڑی کارروائی
دلی این سی آر

خواجہ غریب نوازؒکے عرس کے موقع پر ایل جی وی کے سکسینہ نے بھیجی چادر

(پی این این)
نئی دہلی:دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی.کے سکسینہ نے سالوں قدیمی روایت کوبرقرار رکھتے ہوئے حضرت خواجہ معین الدین حسن چشتیؒ کے814ویں عرسِ مبارک کے پُرنور موقع پرعقیدت واحترام کے ساتھ چادرِ شریف پیش کی۔اس روحانی اورباوقارموقع پرخواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ سے وابستہ عالمگیر پیغامِ محبت، امن اورانسانیت کوخراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
اس موقع پر راج نواس میں منعقد دہلی کے ایل جی نے ایک خصوصی وفد کو چادر شریف پیش کی اورملک میں امن وسلامتی کی خاص دعاء کی اپیل کی۔ اس دوران عرس کمیٹی دہلی کے سابق چیئرمین ایف۔ آئی اسماعیلی،محمدمصطفی، پرویزنور،وقاربھوپالی، اسلام الدین،مونابھائی،حافظ محمدغفران نقشبندی شریک ہوئے۔ چادر پوشی کے اس عمل کو روحانی روایات کے مطابق انجام دیاگیا،جسکے دوران ملک میں امن،بھائی چارے اورہم آہنگی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
ایل جی وی۔کے سکسینہ نے اس موقع پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ معین الدین چشتیؒ کی تعلیمات آج کے عہدمیں بھی نہایت اہم ہیں،کیونکہ وہ محبت،رواداری،خدمتِ خلق اورانسان دوستی کادرس دیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کے پیغامات نے ہمیشہ ہندوستان کی گنگا جمنی تہذیب کو مضبوط کیا ہے اورمختلف مذاہب و طبقات کے درمیان اتحاد و یگانگت کوفروغ دیا ہے۔ایل جی نے ملک اوربالخصوص دہلی کے عوام کیلئے امن،خوشحالی اور ترقی کی دعا کی اور اس امیدکااظہارکیا کہ خواجہ غریب نوازؒ کی تعلیمات سے رہنمائی حاصل کرتے ہوئے معاشرے میں نفرت،تعصب اور تفرقہ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔تقریب کے اختتام پر قومی یکجہتی، باہمی احترام اورسماجی ہم آہنگی کے عزم کااعادہ کیا گیا، جبکہ شرکاء نے اس روحانی موقع کو ایمان افروز اور دلوں کو جوڑنے والاقرار دیا۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔