تازہ ترین
ایم ایل سی انتخابی نتائج پر جے ڈی یو میں کشمکش، منعقدہ جائزہ میٹنگ میں جے ڈی یوکی تمام ناراض لیڈران کو منانے اوراسے مطمئن کرکے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کی کوششانکاؤنٹر کلچر کو فروغ دے کر آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہے سمراٹ حکومت، منیر انکاؤنٹر پر میسا بھارتی کے بعد روہنی آچاریہ بھی سرگرم، بہار سرکارکو بنایا نشانہیونانی طب کے فروغ کے لیے جدید تحقیق اور قدیم طبی روایات کا امتزاج ضروری’کوئی بھی اہل شہری ووٹر لسٹ میں نام درج کرانے سے نہ رہے محروم‘، ارریہ میں خصوصی سمری ریویژن پروگرام کے حوالے سے تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ منعقدپریاگ راج میں 250 کروڑ روپے کا زیورات کا کاروباراے ایم یو کے عبداللہ اسکول میں تقسیم انعامات تقریب کا انعقاددہلی فسادات: کرکرڈوما کورٹ سے چھ مسلمان باعزت بریکرایہ دار ہیں سب گھر بدلتے رہتے ہیں
Bihar

حکومت نے اساتذہ کی بھلائی کیلئے کئے ہیں کئی اہم کام:وزیر اشوک چودھری

(پی این این)
چھپرا:حکومت بہار کے فوڈ اینڈ سپلائیز کے وزیر اشوک چودھری نے کہا کہ بہار حکومت نے گزشتہ دو دہائیوں میں اساتذہ اور عام لوگوں کے فائدے کے لیے بہت سے اہم کام کیے ہیں۔
سابق وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں اساتذہ کے مفاد میں لیے گئے فیصلوں نے تعلیمی نظام کو مضبوط کیا ہے۔انہوں نے ٹیچر ووٹرز سے جے ڈی یو امیدوار ای آنند پشکر کو ووٹ دینے کی اپیل کی۔وزیر اشوک چودھری اتوار کو شہر کے سٹی گارڈن میں سارن ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے زیر اہتمام ایک اہم میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔میٹنگ میں پارٹی کے ضلع ایگزیکٹیو ممبران، بلاک صدور،کارکنان اور سارن ٹیچرس حلقہ کے ٹیچر ووٹر شامل تھے۔اشوک چودھری نے اپنے خطاب میں بہار حکومت کی طرف سے اساتذہ کیلئے کیے گئے کاموں پر تفصیل سے بات کی۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کے مفادات کو بھی ترجیح دی ہے۔انہوں نے موجود ٹیچر ووٹرز پر زور دیا کہ وہ انجنئیر آنند پشکر کی حمایت میں زیادہ سے زیادہ ٹیچر ووٹروں کی حوصلہ افزائی کریں۔تاکہ ان کی بھاری مارجن سے جیت اور بہار قانون ساز کونسل کے لیے ان کے انتخاب کا راستہ ہموار ہو۔
میٹنگ کی صدارت پارٹی کے ضلع صدر بیدیا ناتھ پرساد سنگھ وکل نے کرتے ہوئے ٹیچر ووٹروں سے اپیل کی کہ وہ آنند پشکر کو اپنا نمائندہ بنائیں۔میٹنگ میں ایم ایل سی ڈاکٹر وریندر نارائن یادو،ایم ایل اے رندھیر سنگھ،سابق ایم پی لال بابو رائے،مدرسہ بورڈ چیئرمین سلیم پرویز،سابق ایم ایل اے چھوٹے لال رائے،گوپال گنج ضلع صدر پرمود پٹیل،سابق ضلع صدر ڈاکٹر وشال سنگھ راٹھور،جے پرکاش یادو،راجیش یادو کے ساتھ بڑی تعداد میں لیڈران،کارکنان اور اساتذہ ووٹرز موجود تھے۔

 

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔