Connect with us

Bihar

جھارکھنڈمیں امارت شرعیہ کی11ٹیمیں ایس آئی آر سے متعلق عوامی بیداری میں مصروف،امیر شریعت ، ناظم امارت شرعیہ اور شعبۂ تنظیم کے ذریعہ مسلسل رہنمائی جاری

Published

on

(پی این این)
پھلواری شریف:صوبۂ جھارکھنڈ میں ایس آئی آر کا عمل جاری ہے ۲۹؍ جولائی ۲۰۲۶ء فارم جمع کرنے کی آخری تاریخ طے ہے ،گاؤں ،دیہات اور پسماندہ علاقہ کے لوگوں کے لیےمتعلقہ کاغذات کی فراہمی اور فارم کی صحیح صحیح خانہ پُری میں دشواریوں کا پیش آنا فطری بات ہے ،خاص طور پر پرانے ووٹر لسٹ سے ناموں کا انتخاب، آدھار اور ووٹر لسٹ سے اس کی ہم آہنگی اور فارم جمع کرنے کے بعد اس کی وصولیابی کی رسید کا حصول عام لوگوں کے لیے یقیناآسان نہیں ہے ،جب کہ یہ عمل دستوری اعتبار سے غیر معمولی اہم اور شہریت و شناخت کے لئے بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے۔
ایسی صورت حال میں امارت شرعیہ بہار،اڈیشہ ،جھارکھنڈ و مغربی بنگال جس نے ہمیشہ پریشانی اور مشکلات کی گھڑی میں رضاکارانہ طور پر بلا تفریق مذہب و ملت عوام و خواص اور ضرورت مندوں کی رہنمائی کی ذمہ داری ادا کی ہے اور اس سے قبل صوبۂ جھارکھنڈ میں پیرنٹس میپنگ کے موقع پر پورے جھارکھنڈ کے اندر بیداری پیدا کرنے اور لوگوں کی رہنمائی کرنے کی ذمہ داری نبھائی ہے ،اس کے لئے ضروری تھا کہ وہ اس موقع پر بھی عوام وخواص کی ہرممکن رضاکارانہ رہنمائی کرے تاکہ کوئی مستحق شہری فارم بھرنے اور وقت پر جمع کرنے سے محروم نہ ہو جائے یا غلط فارم بھرنے کی وجہ سے آنے والے دن میں پریشانی کا شکار نہ ہو؛چنانچہ امیر شریعت بہار،اڈیشہ وجھارکھنڈ مفکر ملت حضرت مولانا احمدو لی فیصل رحمانی مدظلہ کی ہدایت ،ناظم امارت شرعیہ مولانا مفتی محمد سعید الرحمٰن قاسمی ومولانا انظار عالم قاسمی صدر قاضی شریعت کے مشورہ اور تنظیم امارت شرعیہ کے انچارج مولانا مفتی محمد سہراب ندوی قاسمی نائب نائب ناظم امارت شرعیہ اوران کے رفقاء کے تعاون سے پورے جھارکھنڈ کےلئے ۲۴؍اضلاع کو ۱۱؍ٹیموں کے درمیان تقسیم کر کے ہر ٹیم کے لئے قائد اور معاونین طے کر نے کے بعد تین دن قبل جھارکھنڈ کے متعلقہ اضلاع میںٹیمیں روانہ کی جاچکی ہیں اور یہ ٹیمیں اپنے مفوضہ کاموں میں سرگرم عمل بھی ہو چکی ہے ،ان ٹیموں کے ذریعہ اب تک جو رپورٹس موصول ہو رہی ہیں وہ نہایت ہی امید افزا ہیں ،ان ٹیموں کے ذریعہ پریشان حال لوگوں کی اچھی مدد ہو رہی ہے ،یہ ٹیمیں بلاک وار پروگرام کے اعتبار سے گاؤں تک پہونچ کر لوگوں سے حالات دریافت کرتی ہیں اور ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کے لئے نوجوانوں کی ٹیم کو سرگرم اور بی ایل اوز سے رابطہ کرتی ہے ۔
بلاک کی سطح پر ایک’’ ہیلپ ڈیسک‘‘ کا قیام عمل میں لایا جاتا ہے تاکہ جوکاغذی دشواریاں ہیں ان کا حل سمجھایا جاسکے ،پورے جھارکھنڈ کی سطح پر رانچی میں واقع امارت شرعیہ کے دارالقضاء کے دفتر میں ایک ’’ہیلپ سینٹر‘‘ بھی قائم کیا گیا ہے ،جہاں ایس آئی آر کے سلسلہ میں ضروری معلومات رکھنے والے کئی افراد متعین کیے گئے ہیں، تاکہ ان کے ذریعہ ضروری رہنمائی کا کام آن لائن انجام پاتا رہے ،خود حضرت امیر شریعت مدظلہ اور ناظم امارت شرعیہ ان ٹیموں کی کارکردگی کاروزانہ جائزہ لیتے ہیں اور یہ حضرات بھی تحریری رپورٹ کے ذریعہ اپنی کارکردگی سے مطلع کرتے ہیں ،اس وقت مولانا مفتی انور قاسمی قاضی شریعت رانچی ضلع رانچی و کھونٹی ۔ مولانا مفتی سہیل اختر قاسمی نائب قاضی شریعت مرکزی دارالقضاء پٹنہ ضلع گڈا و دمکا۔جناب مولانا احمد حسین قاسمی مدنی معاون ناظم امارت شرعیہ ضلع دیوگھر و جامتاڑا۔جناب مولانا قمر انیس قاسمی معاون ناظم امارت شرعیہ ضلع مشرقی و مغربی سنگھ بھوم اور ضلع کھرساواں۔جناب مولانا مفتی قیام الدین قاسمی ضلع صاحب گنج و پاکوڑ۔جناب ڈاکٹر حفظ الرحمٰن صاحب ضلع لوہردگا و گملا۔جناب مولانا اکرام الدین قاسمی ضلع لاتیہار،پلاموں و گڑھوا۔جناب مولانا محمد شاہد قاسمی قاضی شریعت دھنباد ضلع دھنباد و بوکارو۔جناب مولانا ضمیرالدین قاسمی ضلع گریڈیہہ و کوڈرما۔ جناب مولاناکلیم اللہ مظہر قاسمی ضلع رامگڈھ و ہزاری باغ اور جناب مولانا مختار قاسمی ضلع سمڈیگا کی ٹیم کی قیادت کر رہے ہیں ۔بیداری اور تعاون کا یہ عمل ان شاءاللہ پہلے مرحلہ میں ۲۹ ؍جولائی تک جاری رہے گااور اس کے بعد ناموں کےجائزہ کے عمل میں بھی تعاون دیا جائے گااور اللہ نے چاہا تو فہرست کے شائع ہونے تک مکمل نگرانی رکھی جائے گی تاکہ حکومتی اصول وشرائط کے مطابق ہر مستحق شہری کا نام لسٹ میں شامل رہ سکے۔
اور وہ آئندہ دنوں میں دشواری و پریشانی میں مبتلا نہ ہوں ، یہ اطلاع دفتر نظامت امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ سے جناب مولانا محمد شارق رحمانی صاحب نے دی ۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Bihar

کانگریس کارکنوں نے راجیش رام اور سشیل پاسی کا بن کیا استقبال

Published

on

چھپرہ :بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راجیش رام اور اے آئی سی سی کے سکریٹری انچارج سشیل پاسی کا سارن ضلع کانگریس کمیٹی نے میتھولیا چوک کے قریب شاندار استقبال کیا۔وہ چھپرہ کے راستے پٹنہ سے سیوان جا رہے تھے۔ضلع صدر ڈاکٹر شنکر چودھری کی قیادت میں درجنوں لیڈروں اور کارکنوں نے دونوں رہنماؤں کا پھولوں کے ہار پہنا کر استقبال کیا۔
استقبال کے دوران کانگریس کارکنوں نے کانگریس پارٹی زندہ باد، راہل گاندھی زندہ باد، اور قومی صدر ملیکارجن کھرگے زندہ باد جیسے نعرے لگائے۔استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر شنکر نے کہا کہ ریاستی کانگریس کی نئی قیادت نے تنظیم میں نئی توانائی اور ولولہ پیدا کیا ہے۔انہوں نے پارٹی کو بوتھ سطح پر مضبوط کرنے اور عوامی مسائل کو مضبوطی سے حل کرنے پر زور دیا۔انہوں نے زور دے کر کہا کہ کانگریس نے غریبوں،کسانوں، مزدوروں، طلباء، نوجوانوں،خواتین اور کمزور طبقات کے حقوق اور وقار کے لیے مسلسل جدوجہد کی ہے۔کارکنوں کو جمہوری اور آئینی اقدار کے تحفظ کے لیے متحد ہو کر کام کرنا چاہیے ۔
اس موقع پر رام سوروپ رائے،سنیل سنگھ،عبدالقادر خان، کملیش کمار پاٹھک ،کنہیا کمار مشرا،ملک پرساد یادو،فیروز اقبال،ہریش یادو ، یاسین آزاد،تارکیشور رام،کمار وشال سنگھ ،اتل کمار،دھرمیندر کمار دھرم،گوتم پرساد،اجمل عالم،دلشیر،گولڈن خان اور نتیش کمار وغیرہ موجود تھے۔

Continue Reading

Bihar

دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر کریانہ تاجر سے 2.10 لاکھ کی لوٹ

Published

on

موہن پور (گیا): گیا میں دن دہاڑے مسلح بدمعاشوں نے پولیس کی گشت اور حفاظتی انتظامات کو چیلنج کرتے ہوئے کریانہ تاجر سے 2 لاکھ 10 ہزار روپے لوٹ لئے۔ واردات موہن پور تھانہ علاقہ میں اِٹوا بازار اور گنیش چک کے درمیان پیش آئی۔ بریزا کار پر سوار چار پانچ بدمعاشوں نے پہلے تاجر کی پک اَپ گاڑی کا پیچھا کیا، پھر گنیش چک کے قریب اوورٹیک کر کے راستہ روک دیا۔ اس کے بعد اسلحہ کے زور پر تاجر اور ڈرائیور کو قابو میں کیا، مارپیٹ کی اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
معلومات کے مطابق کریانہ تاجر جے رام کیسری دکان کے سامان کی خریداری کے لئے پک اَپ گاڑی سے گیا جا رہے تھے۔ ان کے ساتھ ڈرائیور شنکر پاسوان بھی تھا۔ اِٹوا بازار سے نکلتے ہی ایک بریزا کار نے ان کی گاڑی کا تعاقب شروع کر دیا۔ کچھ دور تک پیچھا کرنے کے بعد گنیش چک کے قریب کار سوار بدمعاشوں نے پک اَپ کو اوورٹیک کیا اور گاڑی کے سامنے کار کھڑی کر کے راستہ روک دیا۔
گاڑی رکتے ہی چار پانچ بدمعاش بریزا سے اترے اور تاجر و ڈرائیور کو گھیر لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بدمعاشوں میں سے کچھ کے ہاتھوں میں ہتھیار تھے۔ اسلحہ کا خوف دکھا کر دونوں کے ساتھ مارپیٹ کی گئی اور ان کے پاس موجود 2 لاکھ 10 ہزار روپے نقد چھین لئے گئے۔ واردات کے بعد بدمعاش بریزا کار میں سوار ہوئے اور فرار ہوگئے۔
لوٹ کی اطلاع ملتے ہی موہن پور تھانہ انچارج اجیت کمار پولیس ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچے۔ پولیس نے تاجر اور ڈرائیور سے پوچھ گچھ کر بدمعاشوں کے حلیے، گاڑی اور فرار کی سمت کی معلومات حاصل کیں۔ اس کے بعد مشتبہ ٹھکانوں پر چھاپہ ماری شروع کر دی گئی۔ مختلف راستوں پر گاڑیوں کی چیکنگ بھی کرائی جا رہی ہے۔

واردات کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے بودھ گیا ایس ڈی پی او مدھو کماری بھی موقع پر پہنچیں۔ انہوں نے تاجر اور ڈرائیور سے واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں اور پولیس افسران کو بدمعاشوں کی گرفتاری کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ پولیس بریزا کار اور اس میں سوار بدمعاشوں کی شناخت میں مصروف ہے۔

موہن پور تھانہ انچارج اجیت کمار نے بتایا کہ تاجر سے لوٹ کی واردات ہوئی ہے۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کی چھان بین کر رہی ہے۔ جلد ہی واردات کا انکشاف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

جس انداز میں بدمعاشوں نے پہلے تاجر کی گاڑی کا پیچھا کیا، پھر گنیش چک کے قریب اوورٹیک کر کے راستہ روکا اور اسلحہ کے زور پر نقد رقم لوٹ لی، اس سے پولیس کو ریکی کے بعد واردات کئے جانے کا شبہ ہے۔ تاجر کی نقل و حرکت اور اس کے پاس نقد رقم ہونے کی اطلاع بدمعاشوں تک کیسے پہنچی، پولیس اس پہلو کی بھی چھان بین کر رہی ہے۔

Continue Reading

Bihar

ٹرین کے اے سی کوچ سے نوجوان لڑکی 15.8 کلو گاگانجے کے ساتھ گرفتار

Published

on

(پی این این)
گیا جی: ٹرین میں سفر، اے سی-2 کوچ اور بیگ میں 15 کلو 800 گرام گانجا! گیا جنکشن پر پیر کی رات منشیات کی اسمگلنگ کے ایک ایسے معاملے نے ریلوے پولیس کو چونکا دیا، جس میں ایک نوجوان لڑکی کو مبینہ طور پر گانجے کی بڑی کھیپ کے ساتھ گرفتار کیا گیا۔ برآمد گانجے کی قیمت تقریباً سات لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ بھونیشور تیجس راجدھانی ایکسپریس کے اے سی-2 ٹائر کوچ میں مشتبہ انداز میں سفر کر رہی لڑکی پر خفیہ اطلاع کے بعد آر پی ایف، سی آئی بی اور جی آر پی کی مشترکہ ٹیم کی نظر پڑی۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے گانجے کی بھاری مقدار برآمد ہوتے ہی ٹرین میں ہلچل مچ گئی۔ پولیس نے گانجا ضبط کرکے لڑکی کو گرفتار کرلیا۔
آر پی ایف انسپکٹر بنارسی یادو کے مطابق گرفتار لڑکی جھاج پور سے نئی دہلی جا رہی تھی اور وہ گیا کی رہنے والی بتائی گئی ہے۔ اب اصل سوال یہ ہے کہ 15.8 کلو گانجا کہاں سے آیا؟ کس نے دیا؟ دہلی میں کس کے حوالے ہونا تھا؟ اور اس پوری کھیپ کے پیچھے کون ہے؟ریلوے پولیس ان سوالات کے جواب تلاش کرنے میں مصروف ہے۔ گرفتار لڑکی سے پوچھ گچھ کے دوران ملنے والی معلومات کی بنیاد پر اسمگلنگ کے پورے نیٹ ورک تک پہنچنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
اس گرفتاری نے منشیات اسمگلنگ کے بدلتے انداز پر بڑا سوال کھڑا کردیا ہے۔ کیا اسمگلر اب عام کوچوں کے بجائے اے سی کوچ کو محفوظ راستہ سمجھنے لگے ہیں؟ کیا خواتین اور لڑکیوں کو پولیس کی نظروں سے بچنے کے لیے کوریئر کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے؟ گیا کی اس کارروائی نے ان سوالات کو مزید گہرا کردیا ہے۔حالیہ دنوں میں پٹنہ اور سمستی پور میں خواتین کے ذریعے شراب کی اسمگلنگ کے معاملات سامنے آ چکے ہیں۔ سمستی پور میں اے سی فرسٹ کلاس سے غیر ملکی شراب کے ساتھ ایک لڑکی اور اس کے بہنوئی کی گرفتاری، جبکہ پٹنہ جنکشن پر ایک طالبہ کے شراب کے ساتھ پکڑے جانے کے بعد اب گیا میں لڑکی کے ذریعے گانجے کی اتنی بڑی کھیپ پکڑے جانے سے خواتین کو ’کوریئر‘ بنانے کے ممکنہ رجحان پر تفتیشی ایجنسیوں کی نظر ٹک گئی ہے۔
15.8 کلو گانجا برآمد ہونا محض ایک گرفتاری نہیں، بلکہ اس کے پیچھے موجود سپلائی چین کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔ ریلوے پولیس اب یہ جاننے میں مصروف ہے کہ اس کھیپ کا اصل سپلائر کون تھا، اسے کس نے لڑکی کے حوالے کیا اور دہلی میں اسے کس کے حوالے کیا جانا تھا۔گیا جنکشن پر سات لاکھ روپے کی گانجے کی کھیپ کے ساتھ لڑکی کی گرفتاری نے ریلوے میں منشیات کی اسمگلنگ کے نئے راستوں، اے سی کوچ کے ممکنہ استعمال اور خواتین کو کوریئر بنائے جانے کے خدشے پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network