تازہ ترین
مظفرپور میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد،ماہر ڈاکٹروں نے دی صحت سے متعلق رہنمائی،سیوا ٹرسٹ کی پہل، بچوں اور خواتین سمیت مختلف امراض کے مریضوں کو ملی طبی سہولت، مفت ادویات بھی تقسیمسپریم کورٹ اور ہائی کورٹ میں کیا جائیگا اردو ٹی ای ٹی امیدواروں کا مقدمہ دائرارریہ: سدبھاونا منچ کے اراکین نے مختلف درگا پوجا پنڈالوں کاکیا دورہ، باہمی محبت اور بھائی چارے کا دیا پیغام،وسرجن میں شامل ہونے والے افراد کا استقبال اور کیا جائے گا اعزازسرسید احمد خاں نے قوم کو تعلیم کی اہمیت سے کرایاروشناس ،اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام یومِ سرسید کی پر تقریب کا انعقادوائس چانسلر نعیمہ خاتون کے ہاتھوں دس کتابوں کا اجرا ،یوم سر سید پر سر سید اکیڈمی کی جانب سےتقریب رسم اجرا کا انعقاددھام پور میں جشنِ سرسید تقریب کا انعقاد، عصری علوم کے حصول پرزور،سرسید احمد خاں کی خدمات کوپروقار اور شاندار انداز میںپیش کیاگیا خراجِ عقیدت5 افراد کی موت کے معاملے میں بہن، بہنوئی سمیت تین گرفتاردہلی حکومت جمنا کو صاف کرنے کے لیےکر رہی ہے کام : سی ایم ریکھا
Bihar

بانکی پور میں انتخابی مہم نہیں چلانا چاہتے تھےنتیش کمار، زبردستی ان سے ریکارڈ کرائی گئی ویڈیو، تیجسوی یادو نے بی جے پی کے ’بھونجا گینگ‘ پر لگایا الزام

(پی این این)
پٹنہ:جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے قومی صدر نتیش کمار کی جانب سے بانکی پور ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار نیرج کمار سنہا کی حمایت میں جاری کیے گئے انتخابی تشہیری ویڈیو پر سیاسی ہنگامہ تیز ہو گیا ہے۔ اب بہار اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا ہے کہ نتیش کمار بانکی پور میں انتخابی مہم چلانے نہیں جانا چاہتے تھے، اسی لیے ان سے زبردستی یہ ویڈیو ریکارڈ کروایا گیا۔ تیجسوی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ ’بھونجا گینگ‘ نے نتیش کمار کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی ہے۔
راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے کارگزار صدر تیجسوی یادو نےکل شام سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کے ذریعے یہ الزام عائد کیا۔ انہوں نے نتیش کمار کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا’’بی جے پی کا’بھونجا گینگ‘ لوگوں کا کیا حال کر دیتا ہے۔ یہ لوگ کتنے بے رحم اور خود غرض ہیں۔ ان کی حالت اور طرزِ عمل دیکھ کر ترس آتا ہے، ہمدردی کا لفظ بھی کم پڑ جاتا ہے۔ یہ نہایت افسوس ناک صورتِ حال ہے۔‘‘
تیجسوی یادو نے دعویٰ کیا کہ جے ڈی یو کے بعض رہنماؤں نے انہیں دبی زبان میں بتایا کہ نتیش کمار (بانکی پور اسمبلی حلقے میں) انتخابی مہم چلانے نہیں جانا چاہتے تھے۔ اسی لیے ان سے زبردستی یہ ویڈیو ریکارڈ کروایا گیا اور ان کے ساتھ زیادتی کی گئی۔ تیجسوی نے یہ بھی کہا کہ نتیش کمار اپنے مکمل ہوش و حواس میں ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے۔
پٹنہ شہر کی بانکی پور اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار نیرج کمار سنہا کے حق میں ووٹ دینے کی اپیل کرتے ہوئے نتیش کمار نے ایک ویڈیو جاری کی تھی۔ اس ویڈیو کو جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) اور بی جے پی کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی شیئر کیا گیا، جس کے بعد اس پر سیاسی گرما گرمی تیز ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنی رائے دیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔