Connect with us

انٹر نیشنل

آبنائے ہرمز میں گجرات کا ایک اور جہاز غرقاب،عمان کے ساحل پر بڑا حادثہ،کوسٹ گارڈ نے بچائے 14 کروممبرس

Published

on

تہران۔ایران جنگ کے درمیان آبنائے ہرمز میں گجرات کا ایک اور مال بردار بحری جہاز غرقاب ہوگیا ہے۔اس سے قبل 7 مئی کو آبنائے ہرمز سے گزرنے والے گجرات کے ایک اور مال بردار جہاز ایم ایس وی اے ایل فیض نورسلیمانی بھی امریکہ ایران ٹکراوکے دوران فائرنگ کا شکار ہوگیا تھا اور اسے شدید نقصان پہنچا تھا۔
حاجی علی نام کے اس مال بردار جہاز 13مئی کی صبح بحری خطے سے گزر رہا تھا، تبھی ا س پر کوئی ڈرون یا میزائل آگرا اور وہ غرقاب ہونے لگا۔ حادثے کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی ۔
فوری طور پر عمان کے کوسٹ گارڈن نے گجرات جہاز کے 14 ممبران کو بچا لیا۔ گجرات کے دوارکا کے رہنے والے جہاز مالک سلطان احمد انصار کے مطابق ایم ایس وی حاجی علی جہاز بیراپورٹ سے شارجہ جارہا تھا۔ صبح تقریبا 3 بج کر 30 منٹ پر عمان کے ساحلی علاقے میں جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔
کروممبرس نے بتایا کہ جہاز پر کسی میزائل یا ڈرون جیسے ٹکر کی آواز سنائی دی۔ جس کے بعد جہاز میں آگ لگ گئی۔ حالات کو بگڑتے دیکھ کر تمام 14 کرو ممبرس لائیوبوٹ کی مدد سے جہاز کو چھوڑ دیا۔ یہ میزائل یا ڈرون کس نے بھیجا اس پر کو ئی تصدیق نہیں ہوئی۔ عام طور پر ایران پر شبہ کیا جارہا ہے۔ کیونکہ آبنائے ہرمز میں آمدورفت پر پابندی ہے۔
ادھر ایران بڑی تیز ی سے تعمیراتی کام شروع کرچکا ہے۔ راجدھانی تہران میں 80 فیصد تباہ علاقوں میں مرمت کا کام پورا ہوگیا ہے۔ غورطلب ہے کہ جنگ میں 60 ہزار سے زائد رہائشی عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

انٹر نیشنل

مصر تک پہنچی جنگ کی آگ ،دمیاتا بندرگاہ پر گیس سے لدے امریکی ٹینکروںپر ایران کا حملہ،بھاری تباہی

Published

on

قاہرہایران امریکہ کے درمیان جاری جنگ اب مصرف تک پہنچ گئی ہے۔ نیو یارک ٹائمس کے مطابق ایران نے مصرکے دمیاتا پورٹ پر گیس سے لدے دو امریکی جہازوں کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔ جس سے دونوں میں آگ لگ گئی۔ مصرف کی حکومت نے بھی اس کی تصدیق کی ہے ، کہا ہے کہ یہ ڈرون حملے کا نتیجہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق ڈرون سے امریکی کمپنی کے نیچورک گیس اسٹوریج ٹینکر انرگاس ہیٹر کو شدید نقصان پہنچاہے۔ جس کے بعد آگ پاس میں کھڑے دوسرے ٹینکر گیس لاک سلیم تک پھیل گئی ۔ حالانکہ فائر بریگیڈ ٹیم نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ لیکن کافی نقصان کا اندیشہ ہے۔ اس حملے کے پیچھے ایران کا ہاتھ بتایا جاتا ہے۔
نیویارک ٹائمس نے دو ایرانی حوالوں سے بھی یہ دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے حملے کا مقصد یہ پیغام دینا تھا کہ اگر جنگ مزید بڑھی تو دنیا کے سمندری شپنگ اور انرجی سپلائی سنگین طور سے متاثر ہوسکتی ہے۔ ادھر امریکہ کے صدر ٹرمپ نے ایران پر پھر دو فوجی کارروائی کی وارننگ دی ہے۔ اور کہا ہے کہ اگر ایران نے حالات بگاڑے تو اس پر زور دار حملہ کیا جائے گا۔
غورطلب ہے کہ اس سے قبل سعودی عرب میں بھی کل عراق میں ایران حامی پی ایم ایف کے ٹھکانوں پر مشترکہ حملہ کیا تھا۔ پی ایم ایف کے مطابق حملوں میں کم ازکم بیس جنگجو مارے گئے تھے اور کئی زخمی ہوئے تھے۔
بتایا جاتا ہے کہ اسی کے ردعمل میں مصرکے دمیاتا بندرگاہ پر ایران نے امریکی گیس اسٹوریج ٹینکر کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ جس کے بعد آگ لگ گئی ۔حالانکہ ایران نے اس حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے لیکن جو شواہد مل رہے ہیں یہ ایران کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
بہرحال مشرق وسطیٰ میں جنگ تیل کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ کروڈ آئل 90 ڈالر سے 100 ڈالر فی بیرل پہنچ گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حالات مزید بگڑے تو قیمت 100 ڈالر سے اوپر جاسکتی ہے۔ ادھر ایران نے دو ٹوک کہا ہے کہ ہماری اجازت کے بغیر آبنائے ہرمز سے کوئی جہاز نہیں گزر سکتا ۔ ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے ارد گرد تمام بحری راستوں پر ایران کا کنٹرول ہے۔
ادھر ایران کی خلیجی ملکوں پر حملے کے پیش نظر ہندوستانی شہریوں کو ایک خوف لاحق ہوگئی ہے ۔دبئی میں ایرانی اسپتال بند ہونے سے وہاں 130 سے زائد کام کرنے والے ہندوستانی شہریوں کو ہرممکن مدد دی جارہی ہے۔

Continue Reading

انٹر نیشنل

ایران کا امریکی ٹھکانوںپر بڑا حملہ

Published

on

کویت/عمان:ایران نے اردن اور کویت میں امریکی ٹھکانوں پر زبردست حملہ کیا۔ آئی آر جی سی کے مطابق اردن میں تعینات تھاڈ (ٹرمنل ہائی ایلٹی ٹیوڈ ایریا ڈیفنس) پر ائیر ڈیفنس سسٹم کو تباہ کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ کویت میں امریکی ایم کیو -9 پراپر ڈرون کے آپریشن فورس پر بھی حملہ کیا گیا۔ جس سے وہ کافی نقصان پہنچا ہے۔ غورطلب ہے کہ امریکہ نے کل ایران پر ہوائی حملہ کیا تھا ، جس میں دو لوگوں کی موت کی خبریں ہیں۔ اس کے جواب میں ایران نے کویت اور اردن پر حملے کئے، امریکہ اور ایران کے درمیان ٹکرائو کولیکر کچے تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے۔
کروڈ آئل چار فیصد سے بڑھ کر 9.8 ڈالر فی بیرل کو پار کرچکا ہے جو گزشتہ ایک ہفتے کے اندر پہلی بار ہے۔ ادھر فرانس میں ایران حامی حوثی باغیوں سے سعودی عرب کے تیل ٹینکروں پر حملہ نہ کرنے کی اپیل کی اور فرانس نے کہا ہے کہ اس سے خطے میں کشیدگی بڑھے گی۔ بہرحال امریکہ نے مسلسل 12ویں رات ایران پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایرانی میڈیا آؤٹ لیٹ پریس ٹی وی کے مطابق جنوبی ایران کے علاقے سریک میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اس سے قبل امریکی فوج نے ایران کے متعدد علاقوں اور جزیروں کو نشانہ بنایا تھا۔

Continue Reading

انٹر نیشنل

امریکی حملہ کے جواب میں ایران کا امریکی ٹھکانوں پر نشانہ

Published

on

تہران:امریکہ نے کل ایران کے کئی ٹھکانوں پر حملے کئے ،امریکی فوج نے میزائل ڈرون ٹھکانوں اور رڈار سسٹم کو نشانہ بنایا۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران نے ان کے جہاز کو غرقاب کرکے جنگ شروع کردی ہے۔ دوسری جانب ایران نے دعویٰ کیا ہے کہ خلیج میں موجود امریکہ کے کئی فوجی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے اہم لیڈر ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایک بار پھر گفتگو کے دوران حملہ کیا ہے ، جنگ بندی امریکہ کے لئےشرمندگی ہوگی۔
غورطلب ہے کہ عمان کے ساحل کے پاس ایک مال بردار جہاز پر حملہ ہوا جہاز کے کئی حصے پر نقصان پہنچے۔ اس کے بعد جہاز کے کارکنان کو نکالنے کا کام شروع ہوا، بتایا جاتا ہے کہ یہ جہاز امریکہ کا ہے۔
اس حملے کے بعد امریکہ نے ایران پر حملہ کیا، اس کے جواب میں ایران نے کئی امریکی ٹھکانوں پر حملہ کیا۔ بہرحال دونوں ملکوں کے درمیان اب بھی معاہدہ کو حتمی صورت اختیار کرنے کے لئے گفتگو کو دور جاری ہے۔ پاکستان اس میں ثالث کا رول ادا کررہا ہے۔ حالانکہ ہرمز کو بند نہیں کیا گیا ہے۔ معاہدہ کی رو سے ی ساٹھ دنوں تک کھلا رہے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network