Connect with us

بہار

چھپرہ سے کھلنے والی 3 ٹرینیں منسوخ، 40ٹرینوں کا روٹ ڈائورٹ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :شمال مشرقی ریلوے کے گونڈا۔بارہ بنکی سیکشن پر بدھوال۔گونڈہ کی تیسری لائن کی تعمیر کی وجہ سے چھپرہ سے روانہ ہونے والی تین ٹرینیں مختلف تاریخوں کو منسوخ کر دی گئ ہیں۔جبکہ 40 ٹرینیں روٹ تبدیل کرکے چلائی جائیں گی۔وہیں چار کو ری شیڈول کیا جائے گا۔مذکورہ معلومات وارانسی ڈویژن کے تعلقات عامہ افسر اشوک کمار نے دی۔انہوں نے بتایا کہ آپریشنل سہولت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی توسیع اور ترقی کے لیے کرنایل گنج. سریو۔جروال روڈ. گھاگھرا گھاٹ کے درمیان تیسری لائن بنائی جا رہی ہے۔اس کی وجہ سے 24 سے 30 جون تک پری نان انٹرلاکنگ کا کام،1 سے 4 جولائی تک نان انٹرلاکنگ کا کام اور 3 اور 4 جولائی کو ریلوے سیفٹی کمشنر کے ذریعہ معائنہ کیا جائے گا۔اس کے مدنظر ٹرینیں منسوخ،روٹ تبدیل،ری شیڈول کیا جائے گا۔
پی آر او مسٹر کمار نے بتایا کہ چھپرہ سے آنند وہار جانے والی ٹرین 23،26،30 جون اور 3 جولائی کو منسوخ رہے گی اور وہاں سے واپسی والی 25،28 جون اور 2 اور 5 جولائی کو منسوخ رہے گی۔اسی طرح چھپرہ۔امرتسر اسپیشل ٹرین 27 جون اور 4 جولائی کو نہیں چلے گی اور 28 جون اور 5 جولائی کو بھی واپس نہیں آئے گی۔چھپرہ سے گزرنے والی لکھنؤ.. پاٹلی پترا ٹرین یکم اور 4 جولائی کو منسوخ رہے گی۔آنند وہار۔باپودھام موتیہاری ایکسپریس وہاں سے25،28،30 جون اور 2 جولائی کو نہیں چلے گی اور 26،29 جون اور 1 اور 3 جولائی کو وہاں سے واپس بھی نہیں آئے گی۔
24 جون سے 4 جولائی کے درمیان روٹ ڈائورٹ کر چلنے والی ٹرینوں میں ایرناکلم۔برونی ایکسپریس،امرتسر. دربھنگہ ایکسپریس،دربھنگہ۔امرتسر ایکسپریس،امرتسر۔سہرسا ایکسپریس،متھرا۔چھپرہ ایکسپریس،چنڈی گڑھ۔ڈبروگڑھ ایکسپریس،دربھنگہ۔جالندھر سٹی ایکسپریس،جموں توی۔برونی ایکسپریس،دربھنگہ۔برونی ایکسپریس،دہلی اسپیشل ایکسپریس،دربھنگہ۔دہلی اسپیشل ٹرین،نئی دہلی۔دربھنگہ اسپیشل ٹرین،گومتی نگر۔کامکھیا ایکسپریس،کٹیہار۔امرتسر ایکسپریس،گوہاٹی۔جموتوی ایکسپریس،لکھنؤ. برونی ایکسپریس،دربھنگہ۔نئی دہلی ایکسپریس،برونی۔نئی دہلی ایکسپریس،مظفر پور۔آنند وہار ایکسپریس،لال گڑھ۔دہلی ایکسپریس،ہاوڑہ۔کاٹھگودام ایکسپریس،پورنیہ. امرتسر ایکسپریس،نئی دہلی۔برونی ایکسپریس،امرتسر۔جے نگر ایکسپریس،جئے نگر۔امرتسر ایکسپریس،جموں توی۔بھاگلپور ایکسپریس،جموں توی۔گوہاٹی ایکسپریس،گورکھپور۔آنند وہار ایکسپریس،گورکھپور۔تروننت پور ایکسپریس،گومتی نگر. گوڈا ایکسپریس،گورکھپور۔چھترپتی شیواجی مہاراج ٹرمینس ایکسپریس،سہرسہ۔آنند وہار اسپیشل ٹرین وغیرہ کو طے شدہ روٹ تبدیل کرکے چلایا جائے گا۔اس دوران مذکورہ ٹرینیں کئی اہم اسٹیشنوں پر نہیں رکیں گی۔اس کے علاوہ کٹیہار۔امرتسر ایکسپریس،چنڈی گڑھ۔ڈبروگڑھ ایکسپریس،برونی۔باندرہ ٹرمینس ایکسپریس،رکسول۔آنند وہار ایکسپریس کو ری شیڈول کیا جائے گا اور کنٹرول میں چلایا جائے گا۔

Bihar

نیٹ کےدوبارہ امتحان کیلئے بہار حکومت مستعد،شفاف، منصفانہ اور نقل سے پاک بنانے کیلئے وسیع پیمانے پرسخت حفاظتی انتظامات

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: 21 جون کو منعقد ہونے والے نیٹ (یو جی) 2026 کے دوبارہ امتحان کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور نقل سے پاک بنانے کے لیے بہار حکومت نے وسیع پیمانے پر حفاظتی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس سلسلے میں منگل کے روز چیف سکریٹری پرتیہ امرت اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ونئے کمار کی مشترکہ صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحان کے انعقاد سے متعلق کئی اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اس معاملے پر پہلے ہی اعلیٰ سطحی جائزہ لے چکے ہیں اور ریاستی حکومت امتحان کے کامیاب، شفاف اور بے عیب انعقاد کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
سوالیہ پرچوں کی رازداری یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ اور محکمہ ڈاک کے اشتراک سے پرچوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے براہِ راست ریاستی مرکز (اسٹیٹ ہب) تک پہنچایا جائے گا، تاکہ آخری مرحلے کی ترسیل صرف دو سے تین گھنٹوں میں مکمل ہو سکے۔
ریاست کے 34 اضلاع کے 35 شہروں میں مجموعی طور پر 331 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ایک لاکھ 56 ہزار 61 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔ ان میں 81 ہزار 165 طلبہ اور 74 ہزار 896 طالبات شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 95 امتحانی مراکز ضلع پٹنہ میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں 46 ہزار 29 امیدوار امتحان دیں گے۔
ڈی جی پی ونئے کمار نے سوشل میڈیا پر چوبیس گھنٹے نگرانی رکھنے، سوالیہ پرچہ لیک ہونے سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور پیشگی گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ مشتبہ کوچنگ اداروں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی اور ہر امتحانی مرکز پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی تاکہ امتحان پرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہو سکے۔

Continue Reading

Bihar

پاٹلی پتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جانچ مرکز کاکیا معائنہ

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اُپیندر پرساد سنگھ نے منگل کے روز یونیورسٹی میں جاری امتحانی جوابات کی جانچ کے مرکز کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کیمپس میں واقع چار منزلہ عمارت میں نصب لفٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لفٹ کی تنصیب سے نئی عمارت میں واقع لائبریری، جانچ ہال، پی ایچ ڈی وائوا کمرہ اور دیگر دفاتر تک اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات اور ملازمین کی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔ اس سے بالخصوص بزرگ اساتذہ، معذور افراد اور دیگر مستفیدین کو خاص سہولت حاصل ہوگی۔
اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ابو بکر، ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر راجیو رنجن، پروکٹر پروفیسر کیرتی، سی سی ڈی سی پروفیسر شیو کمار یادو، کالج انسپکٹر پروفیسر کرشن نندن پرساد، ڈین پروفیسر امتیاز حسن، پروفیسر اشوک کمار سنگھ، پروفیسر ہیما لتا سنگھ سمیت یونیورسٹی کے متعدد افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Continue Reading

Bihar

پروفیسر سیتا سنہا آرکےڈی کالج، پٹنہ کے قائم مقام پرنسپل مقرر

Published

on

پٹنہ:(پی این این) پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اُپیندر پرساد سنگھ کے حکم کے مطابق بی۔ڈی۔ کالج، پٹنہ کے شعبۂ سیاسیات کی پروفیسر، پروفیسر سیتا سنہا کو آرکے ڈی کالج، پٹنہ کا قائم مقام پرنسپل (Prof. In-charge) فوری اثر سے اگلے احکامات تک مقرر کیا گیا ہے۔رجسٹرار پروفیسر ابو بکر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں کالج کے تمام مجاز بینک کھاتوں کے آپریشن اور متعلقہ مالیاتی امور کی انجام دہی کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر سیتا سنہا کو اس نئی ذمہ داری کے لیے مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں آر۔کے۔ڈی۔ کالج، پٹنہ تعلیمی اور انتظامی میدان میں مزید ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network