Connect with us

دلی این سی آر

عیدالاضحی کے خطبہ میں مسلمانوں سے دین کے مراتب احسان، ایمان اور اسلام کے تقاضوں کی تکمیل کی اپیل

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی: اللہ تعالی نے سورۃ الحج میں ارشاد فرمایا کہ قربانی کے جانوروں کا اللہ تعالی کو نہ گوشت پہنچتا ہے اور نہ خون پہنچتا ہے اور نہ اللہ کو یہ سب مطلوب ہے بلکہ اسے تمہارا تقوی اور اخلاص مطلوب ہے۔ اللہ تعالی نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو حکم دیا کہ آپ کہہ دیں میری نماز، میری قربانی اور میرا مرنا اور جینا سب اللہ کے لیے ہے ۔ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ اللہ تعالی نہ تمہارے جسم کو دیکھتا ہے اور نہ شکل وصورت کو بلکہ وہ تمہارے دلوں اور اعمال کو دیکھتا ہے۔
مولانا محمد رحمانی سنابلی مدنی حفظہ اللہ نے جنوبی دہلی کی مرکزی عیدگاہ میدان جامعہ اسلامیہ سنابل میں ہزاروں مرد وخواتین اور بچوں سے مخاطب ہوتے ہوئے توحید باری تعالی اورتقوی و اخلاص کی بنیاد پر آگے بڑھنے کی اپیل کی اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور کا ایک واقعہ بھی ذکر فرمایا کہ ایک صاحب حیثیت اور رعب دبدبہ والا شخص کتنا بھی ترقی کرلے اور تقوی اور توحید کا محافظ نہ ہو تو چاہے ایسے افراد سے ساری دنیا بھر دی جائے تو بھی اس معمولی شخص کے برابرنہیں پہنچ سکتا جو نہ صاحب حیثیت ہو اور نہ اس کی باتیں سنی جاتی ہوں لیکن اس نے اخلاص، تقوی اور ایمان کے تقاضوں کا لحاظ رکھا ہو۔اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خطبہ حجۃ الوداع میں فرمایا تھا کہ کسی عربی کو کسی عجمی پر یا کسی کالے یا گورے کو کسی گورے یا کالے پر کوئی فضیلت حاصل نہیں ہے مگر تقوی کی بنیاد پر۔آپ نے حجۃ الوداع کے خطبہ میں آپس میں ایک دوسرے کے خون اور مال کو حرام قرار دیا اور آپسی احترام کی تلقین فرمائی، جاہلی دور کے رسم ورواج اور سود کو اپنے پیروں کے نیچے روندنے کی بات کہی، خواتین کے احترام اور خادموں کو عزت دینے کی وصیت فرمائی، ولی امر، حکام اور غیر اسلامی ممالک میں ولی امر کے قائم مقام علمائے حق کی اطاعت اور احترام کا حکم دیا، والدین کے ساتھ حسن سلوک اور رشتہ داریوں کو جوڑنے کا حکم دیا، میراث کی تقسیم میں عدل وانصاف سے کام لینے کی وصیت فرمائی، نماز کی پابندی کرنے کی تاکید فرمائی اور قرآن وسنت کو مضبوطی کے ساتھ تھامنے کا حکم دیا۔وغیرہ وغیرہ
خطیب محترم نے ابراہیم علیہ السلام کی زندگی اور بالخصوص توحید کے تقاضوں کی تکمیل اور شرک سے برائ ت کا تذکرہ فرمایا اور فرمایا کہ ہم یہاں عیدالاضحی کے دن گزاررہے ہیں جب کہ بہت سے مسلمان مکہ مکرمہ میں اللہ کی وحدانیت کا نعرہ بلند کررہے ہیں ، یہ در حقیقت تقوی اور توحید کے پیغام کی تجدید اور ان کے تقاضوں کی تکمیل کے عہد کا خلاصہ ہے جس پر مسلمانوں کو کھرا اترنے کی کوشش کرنی چاہئے۔ مولانا نے دین اسلام کے تین مراتب احسان، ایمان اور اسلام کے تقاضوں، اس کے ارکان، تعریف، شرائط اور مطالبات کی تکمیل سے متعلق اپنا جائزہ لینے کی اپیل بھی کی اور فرمایا کہ ایمان اور کلمہ توحید سے متعلق آج مسلمانوں نے خود ساختہ اصطلاحات اور تعریفات بنا رکھی ہیں اور اس کے اصل مفہوم کو بگاڑ کر اپنے آپ کو تباہی کے دہانے پر کھڑا کرلیا ہے، اسی طرح حجۃ الوداع کی وصیتوں پر بھی مسلمان غور کرنے کے بجائے ان کا گلا دبانے کی حرکت کررہا ہے،یہ افسوسناک اور سخت تکلیف کا باعث ہے۔ اسی طرح صبر وشکر بھی ایمان کا ایک بنیادی تقاضا ہے اس پر بھی مسلمانوں کو کھرا اتر نا چاہئے۔
مولانا نے فرمایا کہ اگر ہم بقا اور استحکام چاہتے ہیں تو ہمیں قرآن وسنت کو فہم سلف صالحین کی بنیادوں پر زندگی کو یقینی بنانا ہوگا ورنہ اسلام کے نام پر ابھرنے والی طاقتیں جو ان بنیادوں پر نہیں چلتیں وہ تباہ ہوجاتی ہیں، ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم جس انداز سے دنیاوی امور اور مال ودولت کے لیے بیچین اور پریشان ہوجاتے ہیں اسی طرح شرک وبدعات، بچیوں کے مرتد ہونے، بے حیائی، فحاشی، دسیوسیت، ناپ تول میں کمی اور کرپشن، دھوکہ دھڑی، اور خوارج کی تباہ کاریوں اور فتنوںنیز قرآن وسنت، سیرت واخلاق کی غلط تعبیرات اور غلط لٹریچر اور سوشل میڈیا کے ذریعہ نئی نسل کو بگاڑنے کی کوششوں پر بھی بے چین ہونا چاہئے اور اس پر بھی اپنی تکلیف کا اظہار کرنا چاہئے۔
مولانا نے ملکی احوال کو خود کی کوتاہیوں کا نتیجہ قرار دیا اور حکومت سے اپیل کی کہ ملک میں لنچنگ اور مذہب کی بنیاد پرشرارتوں کو بند کیا جانا چاہئے، قانون کی بالا دستی کو یقینی بنایا جاناچاہئے اور جو لوگ قانون کو ہاتھ میں لیتے ہیں ان کے ہاتھ توڑ دیئے جانا چاہئے، بلڈوزر کی سیاست پر سنجیدہ غور ہونا چاہئے کیونکہ خود سرکاری نمائندے پہلے رشوتیں لے کر غیر قانونی تعمیرات میں مدد کرتے ہیں پھر اس پر سیاست کھیلی جاتی ہے، شدت پسندی اور دہشت گردی کا ناطقہ بند کیا جانا چاہئے۔ اخیر میں مولانا نے فلسطین کے حق میں دلسوز دعائیں کیں اور مسلمانوں سے دین کی طرف رجوع کرنے کی اپیل بھی کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

دلی این سی آر

ایودھیا کو لوٹنے کے بعد اب مہاکال کی اُجین کوبھی جارہا ہے لوٹا :سسودیا

Published

on

 

 

نئی دہلی:ایودھیا میں رام مندر کے چندے کی مبینہ چوری کے معاملے کے درمیان اب اُجین میں زمینی گھوٹالے کا معاملہ سامنے آنے پر عام آدمی پارٹی نے ای ڈی پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ آپ کےلیڈر منیش سسودیااور دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پربھو شری رام کی نگری ایودھیا کے بعد اب ای ڈی پارٹی کے لوگ مہاکال کی اُجین کو لوٹ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور ان کے خاندان کے افراد اُجین اور اس کے اطراف بڑے پیمانے پر زمینیں خرید رہے ہیں۔ سرکاری فیصلوں سے متعلق اندرونی معلومات انہیں پہلے ہی حاصل تھیں اور اب یہ خاندان ہزاروں کروڑ روپے کمائے گا۔ منگل کے روز ایکس پر آپ کے دہلی پردیش صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پربھو شری رام کی ایودھیا کو لوٹنے کے بعد اب مہاکال کی اُجین کو لوٹا جا رہا ہے۔ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ موہن یادو اور ان کے خاندان کے افراد اُجین اور اس کے آس پاس بڑے پیمانے پر زمینیں خرید رہے ہیں۔ ظاہر ہے کہ سرکاری فیصلوں کے نتیجے میں ان زمینوں کو ہونے والے فائدے کی اندرونی معلومات انہیں پہلے سے حاصل تھیں۔ اس طرح یہ خاندان ہزاروں کروڑ روپے کمائے گا اور بعد میں اس رقم کو ریئل اسٹیٹ کے کاروبار سے حاصل ہونے والی آمدنی بتا کر جائز قرار دیا جائے گا۔ بی جے پی کے لیے تو شرم کا لفظ بھی بہت چھوٹا ہے۔عام آدمی پارٹی کے پنجاب انچارج اور دہلی کے سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے کہا کہ مودی جی بھی ایک سے بڑھ کر ایک لیڈر کا انتخاب کرتے ہیں۔ زمینی گھوٹالوں سے لے کر رام مندر میں چڑھائے گئے چندے کی مبینہ ڈکیتی تک، ان کے لیڈر ہر معاملے میں ماہر ہیں۔ اب اپنے رشتہ داروں کے فائدے کے لیے زمینی گھوٹالا کروانے والے مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ بھی مودی جی ہی کی پسند تھے، تو پھر ان سے استعفیٰ کون لے گا؟

Continue Reading

دلی این سی آر

دہلی کی تعمیراور خوشحالی کیلئے عوامی شرکت ضروری :ایل جی

Published

on

(پی این این)
نئی دہلی :جنوبی دہلی کی نوجیون وہار کالونی زیرو ویسٹ کالونی ماڈل کے طور پر ابھری ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نےکالونی کا دورہ کیا اور کالونی کے کچرے کے انتظام کے کاموں کا قریب سے معائنہ کیا۔ کالونی نے فضلہ کم کرنے، دوبارہ استعمال کرنے اور ری سائیکلنگ کا مرکز قائم کیا ہے۔ اس نے گیلے کچرے کو ری سائیکل کرنے کے لیے ایک مہذب ایروبک کمپوسٹنگ یونٹ بھی نصب کیا ہے۔ اس نے گیلے اور خشک کچرے اور دیگر کچرے کو سائٹ پر الگ کرنے کا نظام بھی تیار کیا ہے۔ کالونی نے بارش کے پانی کو ذخیرہ کرنے کا مقامی نظام بھی نصب کیا ہے۔نوجیون وہار کالونی نے گزشتہ آٹھ سالوں میں 10 لاکھ کلو گرام سے زیادہ فضلہ کو دہلی کے لینڈ فلز میں جانے سے کامیابی سے روکا ہے۔
کالونی کے اقدام کو مثال کے طور پر پیش کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ اس نے یہ ظاہر کیا ہے کہ کس طرح اجتماعی شہری ذمہ داری ایک صاف، سرسبز اور پائیدار شہری ماحول کو تشکیل دے سکتی ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف حکومتی کوششیں کافی نہیں ہیں۔
ایک ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر کے لیے فعال عوامی شرکت، ٹیم جذبہ، اور شہری ملکیت بہت ضروری ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر نے دہلی بھر کے آر ڈبلیو اے پر زور دیا کہ وہ گھریلو سطح پر جگہ جگہ کچرے کو الگ کرنے کو ترجیح دیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سی ایس آر فنڈز کے منظم استعمال پر پورے دارالحکومت میں ڈی سینٹرلائزڈ زیرو ویسٹ ماڈل کے بڑے پیمانے پر عمل درآمد پر غور کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں، لیفٹیننٹ گورنر نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ اس خود انحصاری ماڈل کو اپنانے میں دہلی کے آر ڈبلیو اے کی حوصلہ افزائی اور مدد کرے۔ CSR فنڈز کو منظم طریقے سے LIG کالونیوں اور اسی طرح کے علاقوں میں ضروری انفراسٹرکچر جیسے Aerobins اور RRR مراکز کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔
اس ماڈل کو دوسرے علاقوں میں بھی نقل کیا جائے گا، خاص طور پر غیر مجاز اور ایل آئی جی کالونیوں میں۔ اس سلسلے میں، لیفٹیننٹ گورنر نے ایم سی ڈی کو ہدایت دی کہ وہ غیر محفوظ شدہ کالونیوں میں اس طرح کے وکندریقرت کچرے کے انتظام کے منصوبوں کو نافذ کرے۔ کارپوریشن کو کالونیوں میں ایسے منصوبوں کو فعال طور پر فروغ دینے اور فنڈ دینے کی ہدایت دی گئی۔حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ RWAs کی اس طرح کی اجتماعی کوششوں کو مکمل ادارہ جاتی مدد اور مدد ملنی چاہیے۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ اپنی قانونی اور ماحولیاتی ذمہ داریوں کو سمجھیں، وسائل کا درست استعمال کریں اور ایک محفوظ، جامع اور عالمی معیار کی ترقی یافتہ دہلی کی تعمیر کے لیے مل کر کام کریں۔

 

Continue Reading

دلی این سی آر

کروچ جنتا پارٹی نےکیا انوکھا مطالبہ

Published

on

نئی دہلی :مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے جنتر منتر پر احتجاج کرنے والی کاکروچ جنتا پارٹی نے انوکھی ‘ڈائیپر عطیہ مہم کا اعلان کیا ہے۔ چیف جسٹس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر اس کا اعلان کیا۔ احتجاج میں شریک افراد سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنے ساتھ ایک ڈائپر لائیں جس پر وہ دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ لکھ سکیں۔ اس مہم کا نام “A Diaper a Day Keeps Leaks Awayؤرکھا گیا ہے۔چیف جسٹس نے کہا، “ایک ڈائپر لاؤ، اس پر دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کا مطالبہ لکھیں، اور ہم اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ وزیر تعلیم تک پہنچ جائے۔” پوسٹ میں، انہوں نے بتایا کہ ڈرائیو شام 6 بجے شروع ہوگی۔ منگل کو جنتر منتر پر جاری احتجاج کا چوتھا دن ہے۔
اس دوران، کاکروچ جنتا پارٹی کے سربراہ ابھیجیت ڈپکے نے الزام لگایا کہ دہلی پولیس نے احتجاج کی جگہ کو تنگ کرنے کی کوشش کی۔ پیر کی دیر رات، ڈپکے نے الزام لگایا کہ پولیس نے رکاوٹیں کھڑی کرکے احتجاجی مقام کو ایک چھوٹے سے علاقے تک محدود کرنے کی کوشش کی۔ تاہم دہلی پولیس کی جانب سے ان الزامات پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔CJP امتحان سے متعلق بے ضابطگیوں کے لئے جوابدہی کا مطالبہ کر رہا ہے، بشمول پیپر لیک اور NEET تنازعہ۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ اس کا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب تک دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔ اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (SFI)، آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن (AISA)، اور آل انڈیا اسٹوڈنٹس فیڈریشن آف انڈیا (AISF) سمیت بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں کے طلبہ، امیدواروں اور اراکین نے بھی احتجاج میں حصہ لیا۔ AISF نے اپنے “تعلیم کے ساتھ تعلیم کی لڑائی” پہل کے ایک حصے کے طور پر احتجاجی مقام پر ایک مفت لائبریری بھی قائم کی۔
ہفتہ کی سہ پہر شروع ہونے والے احتجاج کے دوران، ابھیجیت ڈپکے نے اعلان کیا کہ وہ جنتر منتر پر اپنا احتجاج جاری رکھیں گے جب تک کہ دھرمیندر پردھان اپنے عہدے سے استعفیٰ نہیں دے دیتے۔ اس کے بعد سے پارٹی کا احتجاج جاری ہے۔ پولیس نے بتایا کہ چیف جسٹس کو صرف صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک احتجاج کرنے کی اجازت تھی۔ ہفتہ کو انہوں نے مظاہرین کو خبردار کیا کہ وہ احتجاج کی جگہ خالی کر دیں۔ دوسری جانب احتجاج جاری رہنے کے بعد ابھیجیت ڈپکے نے بھی کسانوں سے ان کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network