Connect with us

بہار

تیجسوی یادو کا چیلنج, ہم کھڑے ہیں کوئی ہاتھ لگا کر تو دیکھے، راگھوپور میں منائی امبیڈکر جینت

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: بہار کے انتخابی سال میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر جینتی (Ambedkar Jayanti) منائی جارہی  ہے ۔ اس موقع پر آر جے ڈی(RJD) کے پٹنہ دفتر میں انھیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اس سے ایک دن پہلے جے ڈی یو نے بھیم سمواد کا انعقاد کیا جبکہ بی جے پی نے بھیم پدیاترا کا اہتمام کیا۔ بابا صاحب کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو (Tejashwi Yadav) نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بڑا بیان دیا۔ انھوں نے چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھڑے ہیں، کوئی ہاتھ لگا کر دیکھے ۔تیجسوی یادو نے کہا کہ راشٹریہ جنتا دل بابا صاحب کے نظریہ پر 100 فیصد کھڑا ہے ۔ آج ان کا یوم پیدائش پنچایت سطح پر منایا جا رہا ہے اور ان کے نظریات کا پرچار کیا جا رہا ہے ۔ لیکن کچھ لوگ جو گوڈسے اور گولولکر کے پجا ری ہیں اور امبیڈکر کی مخالفت کرتے ہیں اور ملک کے آئین میں یقین نہیں رکھتے ہیں، وہ نہ چاہتے ہوئے بھی امبیڈکر جینتی منا رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں تیجسوی یادو نے کہا کہ ہم تو کھڑے ہیں، کوئی مجھ ہاتھ لگا کر تو دیکھے ۔

تیجسوی یادو نے ہریانہ کے سی ایم سینی کے بیان پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی میں ہر کوئی وزیر اعلیٰ بننے کے لئے تیار ہے ۔ آج ایک نام آیا ہے ۔ دو دن بعد کوئی اور نام سامنے آئے گا۔ لیکن اس بار بہار کے لوگ خستہ حال گاڑی میں سوار نہیں ہونے والے ہیں۔ اب عوام نئی گاڑی لائیں گے۔ ان کی حکومت نہیں بننے والی۔

دریں اثنا قائد حزب اختلاف تیجسوی یادو نے اپنے اسمبلی حلقہ راگھوپور کی رام پور پنچایت میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کا یوم پیدائش منایا۔ اس دوران انہوں نے مہادلت ٹولہ میں ایک دلت خاندان کا ستوانی تہوار منایا۔ اس دوران تیجسوی نے ستو کھایا۔ انہوں نے کہا کہ ستوانی بہار کی روایت رہی ہے ۔ ہم اس دن ستو کھاتے ہیں۔ تیجسوی نے ستّو کے فوائد بھی بتائے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ان کے والد لالو یادو تھے جنہوں نے سب سے پہلے انہیں ستو کھلایا تھا۔

تیجسوی نے کہا کہ یہ غریبوں اور مزدوروں کا کھانا ہے ۔ لیکن اب سب کھا رہے ہیں۔ لٹی چوکھا میں بھی  ستّو بھرا  جاتا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مکئی، جو، باجرہ اور چنے کے آٹے سے تیار کیا جاتا ہے جو کہ بہت غذائیت سے بھرپور ہوتا ہے ، حالانکہ ہضم کرنا آسان نہیں ہوتا۔ ہم بچپن سے ستّو کھاتے آئے ہیں۔ اس دوران تیجسوی نے ایک جلسہ عام سے خطاب بھی کیا۔قبل ازیں قائد حزب اختلاف تیجسوی پرساد یادو نے بابا صاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کی یوم پیدائش کے موقع پر ان کی تصویر پر پھول چڑھائے ۔ وہ پیر کی صبح پارٹی کے ریاستی دفتر پہنچے ۔ وہیں انہوں نے کہا کہ آج ہم نہ صرف بابا صاحب کی یوم پیدائش مناتے ہیں بلکہ ان کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عہد بھی لیتے ہیں۔ اس دوران پارٹی کے تمام عہدیداران موجود تھے ۔

Bihar

’پرتبھا سمان‘ تقریب میں ہونہار طلبہ کی ایم ایل اے اُمیش کشواہا نے کی حوصلہ افزائی

Published

on

(پی این این)
حاجی پور:اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا، ویشالی کے زیرِ اہتمام حاجی پور کے راجپوت نگر کالونی واقع بڑی یوسف پور کے جگوتی کشورا پیلس میں ایک شاندار پرتبھا سمان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر مہنار کے رکنِ اسمبلی اور جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے ریاستی صدر اُمیش کشواہا بطورِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔
تقریب کے دوران رکنِ اسمبلی نے سماج کے ہونہار اور ذہین طلبہ و طالبات کو اعزازات سے نواز کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کی صلاحیت، محنت اور کامیابیاں معاشرے کے روشن مستقبل کی بنیاد ہیں۔ انہوں نے تمام اعزاز یافتہ طلبہ و طالبات کو روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل محنت اور تعلیم کے میدان میں آگے بڑھنے کی تلقین کی۔ اس پروگرام میں بہار اسمبلی کے اسپیکر اور اکھل بھارت ورشیہ چندرونشی کشتریہ مہاسبھا کے قومی صدر ڈاکٹر پریم کمار اور جے ڈی یو کے قومی نائب صدر و سابق رکنِ پارلیمنٹ چندیشور پرساد چندرونشی بھی موجود تھے۔
اس موقع پر مختلف عوامی نمائندوں، سماج کے دانشوروں اور معزز شخصیات نے تعلیم کی اہمیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ذہین طلبہ کے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات پیش کیں۔ تقریب میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، والدین اور سماج کے افراد شریک ہوئے۔ پروگرام کا مقصد تعلیم کے میدان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ کی عزت افزائی کرنا اور انہیں مزید ترقی و کامیابی کے لیے ترغیب دینا تھا۔

Continue Reading

Bihar

سپاہی بھرتی امتحان کے پیش نظر چلیں گی5 خصوصی ٹرینیں

Published

on

(پی این این)
سمستی پور: بہار میں ایسٹ سنٹرل ریلوے کے سمستی پور ڈویژن کی جانب سے سینٹرل سلیکشن بورڈ آف کانسٹیبل کے تحت سپاہی بھرتی امتحان کے امیدواروں کی سہولت کے لیے آج بیتیا، مدھوبنی، مظفر پور اور پورنیہ کورٹ سے پاٹلی پتر کے لیے خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ ڈویژنل ریلوے مینیجر جیوتی پرکاش مشرا نے یہاں بتایا کہ سپاہی بھرتی امتحان میں شامل ہونے والے امیدواروں کی سہولت اور مسافروں کے اضافی بھیڑ کے پیش نظر ڈویژن کے مختلف اسٹیشنوں سے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن کے بیتیا اسٹیشن سے دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔
وہیں، بیتیا سے ہی آج شام 6 بجے ایک اور ٹرین چلے گی جو باپودھام موتیہاری اور مظفر پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ انہوں نے بتایا کہ مدھوبنی اسٹیشن سے بھی آج دوپہر ایک بجے ٹرین چلے گی۔ یہ ٹرین دربھنگہ، سمستی پور، مظفر پور اور حاجی پور ہوتے ہوئے پاٹلی پتر پہنچے گی۔ اسی طرح مظفر پور سے شام 6 بجے پاٹلی پتر اسٹیشن کے لیے خصوصی ٹرین چلے گی۔ ڈویژن کے پورنیہ کورٹ اسٹیشن سے شام 6 بجے ٹرین روانہ ہو کر دورام مدھیپورہ، سہرسا اور کھگڑیا ہوتے ہوئے پاٹلی پتر اسٹیشن جائے گی۔

Continue Reading

Bihar

جے ڈی یو کے نئے ضلع دفتر کا افتتاح، کارکنوں میں جوش و خروش

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :سارن ضلع جنتا دل یونائیٹڈ کے نئے دفتر کا افتتاح شہر کے کچہری ریلوے اسٹیشن کے نزدیک افتتاح کیا گیا۔بہار قانون ساز کونسل کے سابق ڈپٹی چیئرمین و مدرسہ بورڈ کے چئیرمین سلیم پرویز اور پارٹی کے ضلع صدر بیدیا ناتھ پرساد سنگھ وکل نے مشترکہ طور پر فیتہ کاٹ کر دفتر کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر لیڈران نے کہا کہ نیا ضلعی دفتر تنظیمی سرگرمیوں کے لیے مرکز کا کام کرے گا اور پارٹی کارکنوں اور عوام کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔انہوں نے تنظیم کو مزید مضبوط بنانے اور وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی قیادت میں حکومت کی فلاحی اسکیموں کو ہر گھر تک پہنچانے کو یقینی بنانے پر زور دیا۔افتتاحی تقریب میں جے ڈی یو کے عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ان میں سابق ضلع صدر مراری سنگھ،جئے پرکاش یادو،آنند کشور سنگھ،نائب صدر اوم پرکاش شرما،پشوپتی پٹیل،ضلعی ترجمان برجیش کمار،پربھاش شنکر،اشوک سنگھ،ونود سنگھ،منوج سنگھ،سنیل سنگھ،سریش سنگھ،محمد صدام،جہانگیر عالم منا،دیانند سنگھ ،اجے سنگھ،گاما سنگھ،عمران چنوں،پرویز،نثار حیدر،چھوٹے لال رائے وغیرہ شامل تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network