Connect with us

بہار

بہاراسمبلی الیکشن :پہلے مرحلے کیلئےنامزدگی کا عمل شروع

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :الیکشن کمیشن آف انڈیا کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بہار اسمبلی کے عام انتخابات کے پہلے مرحلے کا نوٹیفکیشن جمعہ کو جاری کیا گیا۔ضلع کے تمام 10 اسمبلی حلقوں کے ریٹرننگ افسروں نے فارم-1 میں نوٹس شائع کر دئے ہیں۔یہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے پریس کانفرنس میں بتائی۔
انہوں نے بتایا کہ چھ اسمبلی حلقوں کے لئے نامزدگی ضلع ہیڈکوارٹر پر قبول کئے جائیں گے۔جبکہ دو اسمبلی حلقوں کے لئے نامزدگی مڑھوڑہ اور دو سونپور سب ڈویژن میں داخل کئے جائیں گے۔انہوں نے بتایا کہ کلکٹریٹ کیمپس میں واقع ضلع پنچایت دفتر میں ایکما کے لیے پرچہ نامزدگی کے لیے ریٹرننگ آفیسر کا کمرہ قائم کیا گیا ہے۔مانجھی کے لیے ڈی سی ایل آر چھپرہ صدر دفتر میں،گڑکھا (ایس سی) کے لیے ڈی ایل اے او دفتر میں،ڈی آر ڈی اے دفتر کی پہلی منزل پر بنیا پور کے لیے،گراؤنڈ فلور پر امنور کے لیے،ایس ڈی ایم دفتر میں چھپرہ کے لیے آر او دفتر قائم کیا گیا ہے۔مڑھوڑہ سب ڈویژنل کیمپس کے ایس ڈی ایم دفتر میں مڑھوڑہ،ڈی سی ایل آر دفتر میں تریاں اور سونپور سب ڈویژنل کیمپس کے ایس ڈی ایم دفتر میں سونپور اور ڈی سی ایل آر دفتر میں پرسا اسمبلی حلقہ کے لیے پرچہ داخل کئے جا سکتے ہیں۔امیدواروں کو ان دفاتر سے ہی نامزدگی فارم کی کٹس موصول ہوں گی۔اس کے لیے امیدواروں کو ناظر رسید کٹوانی ہوگی۔جنرل زمرے کے امیدواروں کے لیے 10,000 اور SC/ST امیدواروں کے لیے 5,000 فیس مقرر ہے۔امیدواروں کی سہولت کے لیے آر او روم کے ساتھ ہیلپ ڈیسک بھی قائم کیے گئے ہیں جہاں سے مطلوبہ معلومات حاصل ہو سکتے ہیں۔
ڈی ایم نے کہا کہ نامزدگی کا عمل مکمل طور پر منصفانہ،شفاف اور بروقت ہوگا۔اس مقصد کے لیے تمام آر اوز کو الیکشن کمیشن آف انڈیا اور چیف الیکٹورل آفیسر کی سطح پر تربیت دی گئی ہے۔ان کی سطح پر بھی عملی پہلوؤں سے روشناس کرانے کے لیے گہرائی سے ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا گیا ہے۔مزید ضلعی سطح پر بنائے گئے سیل مدد یا رہنمائی فراہم کرنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔ہر سطح پر سی سی ٹی وی کیمرے اور ویڈیو گرافی کو یقینی بنایا گیا ہے۔موصول ہونے والے کاغذات نامزدگی اسی دن کمیشن کی ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیے جائیں گے اور آر او نوٹس بورڈ پر آویزاں کیے جائیں گے۔ڈی ایم نے بتایا کہ نامزدگی کا عمل آج شروع ہوا۔آخری تاریخ 17 اکتوبر ہے۔تاہم کمیشن کی ہدایت کے مطابق، این آئی ایکٹ 1881 کے تحت چھٹیوں پر نامزدگی قبول نہیں کیے جاتے ہیں۔11 اور 12 اکتوبر کو سرکاری تعطیلات کی وجہ سے امیدواروں کے پاس صرف 13 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا وقت ہوگا۔کاغذات نامزدگی صبح 11 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک قبول کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس میں موجود ایس ایس پی ڈاکٹر کمار آشیش نے بتایا کہ انتظامیہ ضابطہ اخلاق کی سختی سے تعمیل کے لیے پابند عہد ہے۔اب تک ایک ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔جب کہ ایک اور معاملہ سامنے آیا ہے جس میں کارروائی کی جا رہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نقدی،شراب،منشیات،ہتھیاروں اور مجرموں کی نقل و حرکت کو روکنے کے لیے حلقہ وار 39 FSTs اور 30 ​​SSTs کو فعال کیا گیا ہے۔کل 10 بین ریاستی اور بین الاضلاعی چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔جن میں ٹنہ،ویشالی،آرا،سیوان،گوپال گنج اور مظفر پور کی سرحدیں اور اتر پردیش میں بلیا کی سرحد کے ساتھ شامل ہیں۔جرائم پیشہ افراد کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔اس میں گرفتاری،بانڈ ڈاؤن،سی سی اے وغیرہ شامل ہیں۔ووٹروں کے حوصلے کو بڑھانے کے لیے نیم فوجی دستے مسلسل علاقے میں مارچ کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ممکنہ امیدواروں اور تجویز کنندگان کو یہ چیک کرنا چاہئے کہ ان کے خلاف کوئی زیر التوا پولیس کیس تو نہیں ہے۔بصورت دیگر انہیں نامزدگی مرکز سے گرفتار کیا جا سکتا ہے۔پریس کانفرنس میں ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر رویندر کمار وغیرہ موجود تھے۔

Bihar

نیٹ کےدوبارہ امتحان کیلئے بہار حکومت مستعد،شفاف، منصفانہ اور نقل سے پاک بنانے کیلئے وسیع پیمانے پرسخت حفاظتی انتظامات

Published

on

(پی این این)
پٹنہ: 21 جون کو منعقد ہونے والے نیٹ (یو جی) 2026 کے دوبارہ امتحان کو مکمل طور پر شفاف، منصفانہ اور نقل سے پاک بنانے کے لیے بہار حکومت نے وسیع پیمانے پر حفاظتی اور انتظامی تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔
اس سلسلے میں منگل کے روز چیف سکریٹری پرتیہ امرت اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس (ڈی جی پی) ونئے کمار کی مشترکہ صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں امتحان کے انعقاد سے متعلق کئی اہم ہدایات جاری کی گئیں۔اجلاس میں بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری اس معاملے پر پہلے ہی اعلیٰ سطحی جائزہ لے چکے ہیں اور ریاستی حکومت امتحان کے کامیاب، شفاف اور بے عیب انعقاد کے لیے پوری طرح پُرعزم ہے۔
سوالیہ پرچوں کی رازداری یقینی بنانے کے لیے ہندوستانی فضائیہ اور محکمہ ڈاک کے اشتراک سے پرچوں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے براہِ راست ریاستی مرکز (اسٹیٹ ہب) تک پہنچایا جائے گا، تاکہ آخری مرحلے کی ترسیل صرف دو سے تین گھنٹوں میں مکمل ہو سکے۔
ریاست کے 34 اضلاع کے 35 شہروں میں مجموعی طور پر 331 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں، جہاں ایک لاکھ 56 ہزار 61 امیدوار امتحان میں شرکت کریں گے۔ ان میں 81 ہزار 165 طلبہ اور 74 ہزار 896 طالبات شامل ہیں۔ سب سے زیادہ 95 امتحانی مراکز ضلع پٹنہ میں قائم کیے گئے ہیں، جہاں 46 ہزار 29 امیدوار امتحان دیں گے۔
ڈی جی پی ونئے کمار نے سوشل میڈیا پر چوبیس گھنٹے نگرانی رکھنے، سوالیہ پرچہ لیک ہونے سے متعلق افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف فوری کارروائی اور پیشگی گرفتاری کی ہدایت دی ہے۔ اس کے علاوہ مشتبہ کوچنگ اداروں پر خصوصی نظر رکھی جائے گی اور ہر امتحانی مرکز پر مجسٹریٹ اور پولیس اہلکاروں کی تعیناتی یقینی بنائی جائے گی تاکہ امتحان پرامن اور شفاف انداز میں منعقد ہو سکے۔

Continue Reading

Bihar

پاٹلی پتر یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے جانچ مرکز کاکیا معائنہ

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اُپیندر پرساد سنگھ نے منگل کے روز یونیورسٹی میں جاری امتحانی جوابات کی جانچ کے مرکز کا معائنہ کیا اور یونیورسٹی کیمپس میں واقع چار منزلہ عمارت میں نصب لفٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ لفٹ کی تنصیب سے نئی عمارت میں واقع لائبریری، جانچ ہال، پی ایچ ڈی وائوا کمرہ اور دیگر دفاتر تک اساتذہ، محققین، طلبہ و طالبات اور ملازمین کی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔ اس سے بالخصوص بزرگ اساتذہ، معذور افراد اور دیگر مستفیدین کو خاص سہولت حاصل ہوگی۔
اس موقع پر رجسٹرار پروفیسر ابو بکر، ڈین آف اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر راجیو رنجن، پروکٹر پروفیسر کیرتی، سی سی ڈی سی پروفیسر شیو کمار یادو، کالج انسپکٹر پروفیسر کرشن نندن پرساد، ڈین پروفیسر امتیاز حسن، پروفیسر اشوک کمار سنگھ، پروفیسر ہیما لتا سنگھ سمیت یونیورسٹی کے متعدد افسران اور ملازمین موجود تھے۔

Continue Reading

Bihar

پروفیسر سیتا سنہا آرکےڈی کالج، پٹنہ کے قائم مقام پرنسپل مقرر

Published

on

پٹنہ:(پی این این) پاٹلی پترا یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر اُپیندر پرساد سنگھ کے حکم کے مطابق بی۔ڈی۔ کالج، پٹنہ کے شعبۂ سیاسیات کی پروفیسر، پروفیسر سیتا سنہا کو آرکے ڈی کالج، پٹنہ کا قائم مقام پرنسپل (Prof. In-charge) فوری اثر سے اگلے احکامات تک مقرر کیا گیا ہے۔رجسٹرار پروفیسر ابو بکر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انہیں کالج کے تمام مجاز بینک کھاتوں کے آپریشن اور متعلقہ مالیاتی امور کی انجام دہی کا اختیار بھی تفویض کیا گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے پروفیسر سیتا سنہا کو اس نئی ذمہ داری کے لیے مبارک باد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ان کی قیادت میں آر۔کے۔ڈی۔ کالج، پٹنہ تعلیمی اور انتظامی میدان میں مزید ترقی کی نئی منزلیں طے کرے گا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network